#1879

مصنف : محمد ادریس بھوجیانی

مشاہدات : 5890

بستان صحابہ ؓ اجمعین

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1850 (PKR)
(بدھ 03 ستمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ

آج سے  چودہ صدیاں قبل  جب  لوگ ظلمت وکفر اور شرک میں پھنسے ہوئے تھے۔بیت اللہ میں  تین  سوساٹھ بتوں کو پوجا  جاتا  تھا۔ قتل وغارت ، عصمت فروشی، شراب نوشی، قماربازی  اور چاروں طرف  بدامنی کا دوردورہ تھا۔تومولائے کریم کی  رحمت  کاملہ جوش میں آئی اوراس بگھڑے  ہوئےعرب معاشرے کی اصلاح کےلیے  خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمائے ۔آپ کی بعثت نبوت کے شروع میں  ہی ایک مختصر سی جماعت   آپﷺ پر ایمان لائی۔ جوآہستہ آہستہ  بڑھ کر ایک عظیم طاقت اور حزب اللہ  ،خدائی لشکر کی صورت اختیار کر گئی۔ اس  جماعت  نے  آپﷺ کے مشن کی تکمیل کی  خاطر  تن من دھن  کی بازی  لگادی ۔چنانچہ رسول  کریم   ﷺ نے  اللہ تعالیٰ کی مدد اور سرفروش جماعت کی معیت  سے  جزیرۃ العرب کی  کایا پلٹ کررکھ دی ۔اس جماعت کو اصحاب النبیﷺ کےنام سے  پکارا جاتا ہے ۔ان کے بعد  میں  آنے والی ساری امت مجموعی طور پر تقویٰ اور اتباع کے  مراتب  عالیہ  طے کرنے کے باوجود بھی ان اصحاب رسول ؐ کے مرتبے کو ہر گز نہیں پہنچ سکتی ۔ صحابہ کرام ﷢ کی جماعت  انبیاء ورسل کے بعد  سب مخلوق سے افضل ترین جماعت  ہے۔ اللہ تعالیٰ  نے  قرآن  مجید میں  اور نبی  کریم  ﷺ نے  اپنی زبانِ نبوت سے  صحابہ کے  فضائل ومناقب کو بیان کیا۔کئی اہل علم نے  بھی   صحابہ کرام ﷢ کے  فضائل اور دفاع کے سلسلے میں کتب تصنیف کی  ہیں ۔زیرنظر کتاب ’’بستان صحابہ ﷢‘‘  مولانا محمد ادریس بھوجیانی کی تصنیف ہے ۔جس میں  انہوں نے    لفظ صحابہ کی لغوی  و اصولی  تعریف،ایمان صحابہ ، صحابہ کرام کی آپس میں  دوستی ،خلافت  راشدہ صحابہ کرام پر سب وشتم کرنے والوں کاانجام  وغیرہ   جیسے  موضوعات کو  دلائل  کے  ساتھ  پیش کیا ہے  ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس  کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو   عوام الناس کے  لیے صحابہ کرام  کی عظمت وفضلیت کوسمجھنے  کا ذریعہ   بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست

 

3

پیش لفظ

 

4

صحابی

 

6

جمہور امت اور محدثین

 

6

صحابی کی تعریف از علماء شیعہ

 

7

حضرت امام احمد بن حنبل

 

9

ایمان صحابہ پر قرآنی شہادت

 

10

شیعہ حضرات کی معتبر تفسیر مجمع البیان

 

14

احادیث نبویہ ؐ

 

16

مناقب صحابہ عظام ؓ اجمعین

 

17

مقام صحابہ از کتب شیعہ

 

25

قرآنی آیات کا نزول

 

26

ارشادات نبوی

 

37

اقوال صحابہ

 

38

انتقال

 

39

امیر المومنین حضرت عمر فاروق ؓ

 

40

تائید ربانی

 

45

شہادت

 

46

امیر المومنین حضرت عثمان غنی ؓ

 

47

ارشادات ربانی

 

49

شہادت کی وجہ

 

51

قاتلان حضرت عثمان ؓ

 

52

امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؓ

 

53

ارشادات نبوی

 

59

شہادت

 

60

حضرت امیر معاویہ ؓبن ابو سفیان ؓ

 

68

اقوال صحابہ

 

70

وفات

 

70

ہماری دیگر تصانیف

 

72

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84610
  • اس ہفتے کے قارئین 297365
  • اس ماہ کے قارئین 84610
  • کل قارئین113976610
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست