#5358

مصنف : ولارڈ سی

مشاہدات : 6110

بچوں کی نشوونما

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2600 (PKR)
(جمعرات 07 جون 2018ء) ناشر : سفینہ ادب لاہور

اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔تربیت اولاد پر عربی اردو زبان میں جید اہل علم کی متعددکتب موجود ہیں اور بچوں کا نشوونما پانا فطرتی عمل ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ان کی تربیت اور اصلاح بھی اتنی ہی زیادہ ضروری ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں مصنف نے سات ابواب قائم کیے ہیں ، پہلا باب ’نشوونما ایک خاص انداز کے مطابق ہوتی ہے‘ دوسرا ’ذہنی سانچا کس طرح بروئے کار آتا ہے‘ تیسرا ’بچے جسمانی طور پر کیسے بڑھتے ہیں؟‘ چوتھا’بچوں کی ذہنی نشوونما کیسے ہوتی ہے؟ ابتدائی سال‘ پانچواں بڑھتے ہوئے بچے کی تعلیم(اسکول کا زمانہ)‘ چھٹا ’بچوں کی جذباتی اور معاشرتی نشوونما‘ اور ساتواں’ پورے بچے پر ایک نظر‘ وغیرہ کے ہیں۔ مصنف نے نہایت عمدگی کے ساتھ بچے کی نشوونما کا نقشہ پیش کیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ بچوں کی نشوونما ‘‘ولارڈ سی، اولسن، جون لی ولن کی تصنیف کردہ ہے جس کا ترجمہ شاہد احمد دہلوی نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1217
  • اس ہفتے کے قارئین 317606
  • اس ماہ کے قارئین 104851
  • کل قارئین113996851
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست