#844

مصنف : مفتی علی الرحمن فاروقی

مشاہدات : 29754

اوضح التسہیل لشرح ابن عقیل جلد1

  • صفحات: 395
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11850 (PKR)
(پیر 30 جنوری 2012ء) ناشر : مکتبہ العلوم بنوری ٹاؤن کراچی

کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لئے نحو و صرف و گرائمر کی اہمیت محتاج بیان نہیں۔ خصوصاً عربی زبان جو قرآن و حدیث کی زبان ہے جسے فصاحت و بلاغت میں بلاشبہ تمام زبانوں پر فوقیت و برتری حاصل ہے۔ چنانچہ ہر دور میں ارباب علم و فن اس زبان کی خدمت کیلئے ’’مختلف قسم کی چھوٹی بڑی کتب تصیف و تألیف کی ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک ساتویں صدی ہجری میں ابن مالکؒ کی ’’الفیہ‘‘ ہے اور اس کی شرح علامہ ابن عقیل نے تحریر فرمائی ہے جو ’’شرح ابن عقیل‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہ متن و شرح بیشک علم نحو و صرف کی عظیم الشان اور فقید الثال خدمت ہے خصوصاً بلاد عرب میں اس کتاب کو جو پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے سینکڑوں برس سے یہ کتاب مدارس و جامعات میں شامل و عجم نصاب ہے اس میں علم نحو کی تمام اہم جزئیات کا احاطہ کیا گیا ہے نیز مسائل کو آیات قرآنیہ، احادیث مبارکہ، عربی زبان کے محاورات و ضرب الأمثال فصیح و بلیغ اشعار سے مدلّل و مبرہن کر کے آراستہ کیا گیا ہے چونکہ مذکورہ کتاب اور اس کے حواشی عربی زبان میں ہیں جن سے استفادہ عجمی طلبہ کے لئے قدرے دشوار تھا اور عرصۂ دراز سے یہ شدید ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ اردو زبان میں مذکورہ کتاب کی کوئی خدمت ہو سکے تاکہ اس سے استفادہ کی راہیں مزید آسان اور بہتر ہو سکیں۔ دو جلدوں پر مشتمل زیر نظر کتاب مولانا علی الرحمٰن فاروقی کی سعی مسلسل کا نتیجہ ہے جنہوں نے کمال مہارت سے شرح ابن عقیل کی تسہیل و تحلیل کر دی ہے۔ مقدمہ النحو، شرح ابن عقیل کا با محاورہ ترجمہ و تشریح، اشعار کا بامحاورہ ترجمہ، اشعار کی ترکیب، اشعار کے مفردات مشکلہ کی تشریح، محل استشہاد کی وضاحت، ضرورت کے مطابق شان و رود اور غیر ضروری طوالت سے اجتناب، یہ سب وہ خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ کتاب واقعی ہی قابلِ داد و ستائش ہے اور علم نحو کے شیدائیوں کیلئے ایک عظیم مخزن اور تحفہ ہے۔ (آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

8

دعائیہ کلمات

 

10

انتساب

 

16

عرض مؤلف طبع اول

 

17

عرض مؤلف طبع دوم

 

17

مقدمۃ النحو

 

20

علم نحو کی اہمیت

 

20

نحو کے چند معانی

 

21

وجہ تسمیہ نحو

 

21

علم نحو ایجاد کیوں ہوا؟

 

21

طبقات نحاۃ اور علم نحو کی اشاعت

 

23

پہلی صدی سے  نویں صدی کے مشہور علماء نحو

 

25۔33

علم نحو میں چند مشہور کتابیں

 

34

علم النحو کی تعریف

 

35

علم ا لنحو کا موضوع

 

35

حالات مصنف شرح ابن عقیل

 

36

کلام کی تعریف

 

40

اسم کی علامتیں

 

46

فعل کی علامتیں

 

52

حرف کی علامت

 

54

فعل مضارع کی علامت

 

54

فعل ماضی کی علامت

 

55

اعراب کی اقسام

 

71

جمع مذکر سالم کا اعراب

 

82

اسم منقوص کی تعریف

 

111

نکرہ کی تعریف

 

116

ضمیر کی تعریف

 

118

علم کی تعریف

 

147

علم کی قسمیں

 

149

منقول کی تعریف

 

155

اسم اشارہ کی قسمیں

 

160

موصول کی طرف لوٹنے والی ضمیر کا حذف

 

197

مبتدا کی قسمیں

 

217

خبر کی تعریف

 

226

خبر کی قسمیں

 

228

جہاں خبر کو حذف کرنا ضروری ہے

 

267

افعال مقاربہ اور ان کا عمل

 

328

حروف مشبہ بالفعل اور ان کی وجہ تسمیہ

 

349

لام ابتداء اور لام قارقہ

 

380

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64221
  • اس ہفتے کے قارئین 593363
  • اس ماہ کے قارئین 380608
  • کل قارئین114272608
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست