#2030

مصنف : محمد ایاز خان

مشاہدات : 11584

اناجیل اربعہ کے اہم مضامین کا تحقیقی جائزہ

  • صفحات: 1060
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 53000 (PKR)
(منگل 14 اکتوبر 2014ء) ناشر : بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان

عیسائیت اوراسلام دونوں اہم اورالہامی مذاہب ہیں دونوں کے انبیاء تاریخ میں امتیازی مقا م کھتے ہیں ۔ حضرت عیسیٰ﷤ بنی اسرائیل اور حضرت محمد ﷺ تمام انبیاء کے آخری رسول ہیں ۔ آج یہ دونوں الہامی مذاہب دنیا میں ایک منفرد درجہ رکھتے ہیں۔اور اس وقت دنیا کے یہی بڑے مذاہب ہیں ۔اسی لیے ان مذاہب کے مبلغین بعض دفعہ یہ کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ مشتر ک تعلیمات پر دونوں کا اتفاق ہونا چاہیے۔توحید ورسالت آخرت اور نوع انسانی کی خدمت ان مذاہب کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے اپنے احکام انبیاء کرام کے ذریعے بھیجے اس سلسلے کی پہلی کڑی حضرت آدم ﷤ تھے اور آخر میں انسانوں کا یہ ضابطہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہوگیا ۔یہ دین   اللہ تعالیٰ کا آخری مکمل اور تمام بنی نوع انسان کے لیے پیغام ہے ۔ یہ ایسی جامع اور مکمل تعلیمات ہیں کہ اس کے بعد کسی اور ضابطہ حیات کی ضرورت نہیں ۔ اس کے اصول ہمیشہ کے لیے ہر قوم اور ہر زمانے کے لیے کافی ہیں۔اس دین کا ضابطہ حیات قرآن حکیم جوں کاتوں اصلی حالت میں محفوظ ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ قرآن اور احادیث نبویہ اور تاریخ اس پر گواہ ہیں کہ اس کی حفاظت کا ذمہ خو مالک کائنات نے لیا ہے۔اس کے مقابلے میں انجیل پر نظر ڈالیے عیسائیوں کی مذہی کتاب جوکہ عبرانی زبان میں حضرت عیسیٰ پر نازل ہوئی۔قرآن مجید میں اسے بشارت قراردیاگیا مگر اصلی حالت میں محفوظ نہیں ۔ موجودہ انجیل صرف کا اس کاترجمہ ہے اور ترجمہ کی اسناد بھی ان کےپاس محفوظ نہیں۔یہاں تک کہ یقینی طور پر اس کے مترجم کا نام بھی آج تک معلوم نہیں ہوسکا ۔ حضرت عیسی ٰ﷤کے بعد عیسائیوں نے ان کی زندگی اور تعلیمات پر کتابیں تصنیف کرنا شروع کیں جو ان مصنفین تک زبانی روایات کے ذریعے سے پہنچی تھیں۔ ہر فرقہ نےاپنی الگ کتاب تصنیف کی اوراسے انجیل کا نام دیا جن کی تعداد چونتیس تک جا پہنچی۔ ان میں سے صر ف ایک انجیل سریانی زبان میں لکھی گئی تھی دیگر اناجیل یونانی زبان میں تھیں۔آج کل عیسائیوں کے نزدیک بنیادی طور پر چار اناجیل (مرقس،متی،لوقا ، یوحنا) مروج ہیں۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ میں مقالہ نگار محمد ایاز خان صاحب نے ڈاکٹر محمد اکرم رانا صاحب کی نگرانی میں اناجیلِ اربعہ کے اہم مضامین کا قرآن حکیم کی روشنی میں تحقیقی جائزہ پیش کر کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔(م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

حضرت ابراہیم علیہ السلام

1

حضرت اسماعیل علیہ السلام

11

حضرت اسحٰق علیہ السلام

19

حضرت لوط علیہ السلام

22

حضرت یعقوب علیہ السلام

31

حضرت یوسف علیہ السلام

35

حضرت شعیب علیہ السلام

46

حضرت موسیٰ علیہ السلام

53

حضرت داؤد علیہ السلام

67

حضرت سلیمان علیہ السلام

77

حضرت ایوب علیہ السلام

91

حضرت یونس علیہ السلام

95

حضرت زکریا علیہ السلام

99

حضرت یحیٰ علیہ السلام

103

انجیل کے معنی و مفہوم

110

انجیل متی

121

انجیل لوقا

128

انجیل یوحنا

132

تحریف انجیل

137

اناجیل میں اختلاف و تضاد

144

اناجیل میں الحاق اور تحریف

158

اناجیل اور مشکوک اخلاق

164

تحریف اور مسیحی علماء

172

مسیحی کلام میں اجمال

180

اناجیل الہامی نہیں

186

اناجیل کے تراجم

195

انجیل اور قرآن حکیم

198

انجیل اور مسلمان

200

حفاظت و جمع قرآن

202

اعجاز القرآن

229

ولادت مسیح

254

یسوع کے حالات زندگی

259

حیات وفات رفع مسیح

271

معجزات مسیح

290

ایمانیات و عقائد

301

تصور توحید

302

تصور رسالت

304

تصور آخرت

310

عقیدہ تثلیث

314

عقیدہ ابنیت

328

عقیدہ کفارہ

339

تصور دعا و عبادت

350

اخلاقی تعلیمات

356

معاشرتی تعلیمات

367

معاشی تعلیمات

369

سیاسی تعلیمات

373

دعوت تبلیغ

375

خدا کی بدشاہی

386

اصول طہارت

397

اصول حکمت

400

حضرت عیسیٰؑ کے حالات زندگی کا تقابلی جائزہ

411

رفع و مصلوبیت مسیح کا تقبالی جائزہ

412

معجزات مسیح کا تقابلی جائزہ

441

تصور توحید کا تقابلی جائزہ

454

تصور رسالت کا تقابلی جائزہ

505

تصور آخرت کا تقابلی جائزہ

563

عقیدہ تثلیث کا تقابلی جائزہ

609

عقیدہ ابنیت کا تقابلی جائزہ

634

عقیدہ کفارہ کا تقابلی جائزہ

648

حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات کا مطلاعہ قرآن حکیم کی روشنی میں

 

دعا و عبادت

678

اخلاقی تعلیمات

753

معاشرتی تعلیمات

831

معاشی تعلیمات

870

سیاسی تعلیمات

945

خلاصہ بحث

987

المصادر و المراجع

1035

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 100421
  • اس ہفتے کے قارئین 313176
  • اس ماہ کے قارئین 100421
  • کل قارئین113992421
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست