#2076

مصنف : فیض اللہ چترالی

مشاہدات : 8993

آغا خانیت علمائے امت کی نظر میں

  • صفحات: 145
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2900 (PKR)
(اتوار 02 نومبر 2014ء) ناشر : سواد اعظم اہلسنت چترال

پاکستان میں جن افراد کو آغا کانی کہا جاتا ہے ان کاا بتدائی تعلق اسماعیلی مذہب کی نزاری شاخ سے ہے۔اسماعیلی مذہب کی ابتداء دوسری صدی ہجری کے اواخر میں ہوئی۔اسماعیلیوں کے عقائد پر یونانی ،ایرانی ،مجوسی اور نصرانی فلسفوں کا شدید غلبہ نظر آتا ہے۔ان کے ہاں تعلیمات کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔ایک ظاہری اور دوسری باطنی۔اس دور کے علماء نے ان کے عقائد پر نقد ونظر کے بعد ان کو خارج از اسلام قرار دیا۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر تاریخوں میں اسماعیلیوں کا ذکر روافض باطنیہ یا ملاحدہ کے عنوان  کے تحت کیا گیا ہے۔اسماعیلیہ سے متعلق زیادہ تر لٹریچر عربی یا انگریزی زبان میں موجود ہے ،جس کے سہل الحصول نہ ہونے کی وجہ سے  عوام اس سے مستفید نہیں ہو سکتے۔دوسرے اس ایک ہزار سال میں گمراہی میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے۔لہذا آغا خانیوں کے موجودہ عقائد کی روشنی میں دنیا بھر کے جید علمائے کرام سے فتاوی حاصل کر کے اس کتاب " آغا خانیت ، علمائےامت کی نظر میں " میں جمع کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کو حقائق کا علم ہو سکے اور وہ گمراہی سے بچ سکیں۔ان فتاوی کو ایک جگہ جمع کرنے کی سعادت محترم مولانا فیض اللہ چترالی نے حاصل کی ہے۔موصوف نے اس کتاب میں مولانا محمد یوسف لدھیانوی ،مولانا سلیم اللہ خان صاحب ،مفتی اعظم پاکستا ن مفتی ولی حسن صاحب اور فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن باز سمیت متعدد علمی وتحقیقی  اداروں کے فتاوی جمع فرمادیئے ہیں۔اللہ تعالی مرتب کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

الاستفتاء

 

35

مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن صاحب کا فتوی

 

37

مفتی رشید احمد صاحب کا فتوی

 

45

فتوی دار العلوم کراچی

 

46

فتوی مولانا سلیم اللہ خان صاحب

 

105

توقیعات علمائے سندھ

 

106

فتوی علماء پنجاب

 

108

فتوی علماء سرحد و شمالی علاقہ جات

 

122

آزاد کشمیر

 

131

بلوچستان

 

132

فتویٰ دار العلوم دیو بند

 

132

فتوی مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور

 

134

فتوی جامعہ ازہر

 

135

فتوی شیخ عبد الرحمن بن باز

 

136

ضمیمہ فتوی مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن

 

138

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86849
  • اس ہفتے کے قارئین 120677
  • اس ماہ کے قارئین 1737404
  • کل قارئین111058842
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست