#6968

مصنف : وفاق المدارس السلفیہ پاکستان

مشاہدات : 4119

وفاق المدارس السلفیہ نصاب تعلیم اور نظام امتحانات

  • صفحات: 38
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1520 (PKR)
(بدھ 29 مارچ 2023ء) ناشر : جامعہ سلفیہ فیصل آباد

وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر اہل حدیث  مدارس  کا نمائندہ وفاق ہے۔ جس  کا ہیڈ آفس   جامعہ سلفیہ  فیصل آبا میں  ہے پاکستان  بھر سے  طلباء  وطالبات  کے بیسوں  مدارس  اس وفاق  سے منسلک ہیں ۔   یہ ادارہ ملحقہ مدارس و جامعات کے تمام تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ، عالمیہ اور حفظ و تجوید اور قراء ات ) کے  منظم  طریقے  سے امتحانات کا انعقاد  کرتا ہے اور کامیاب طلبہ وطالبات  کو اسناد جاری کرتا ہے ۔ ملحقہ مدارس و جامعات کے لیے جامع نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، اہم موضوعات پر علمی و تحقیقی مقالات اور کتب تیار کروانا اور ان کی طباعت کا اہتمام کرنا، ذہین اور محنتی طلبہ کی اعلی تعلیم کے لیے ملکی اور غیر ملکی جامعات میں سکالر شپ کے حصول کے لیے کوشش کرنا، دینی مدارس و جامعات کی تاسیس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات کرنا  اس ادارے کے مقاصد میں شامل ہے ۔ امتحانات  کے  متعلق اپڈیٹ  اور دیگر معلومات حاصل کرنے کےلیے  اس ادارے کی ویب سائٹ http://www.wmsp.edu.pk/  کا وزٹ کریں ۔زیر نظر کتابچہ   وفاق المدارس السلفیہ کے  نصاب تعلیم اور نظام امتحانات کے متعلق  ہے۔ (م۔ا)

فہرست موجود نہیں 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73598
  • اس ہفتے کے قارئین 107426
  • اس ماہ کے قارئین 1724153
  • کل قارئین111045591
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست