#5554

مصنف : حکیم محمد یٰسین

مشاہدات : 13595

تربیت معالجین قانون مفرد اعضاء

  • صفحات: 194
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4850 (PKR)
(منگل 07 اگست 2018ء) ناشر : یٰسین طبی کتب خانہ لودھراں ، لاہور

انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔نبی کریم ﷺ جسمانی  وروحانی بیماریوں کا علاج جن وظائف اور ادویات سے  کیا کرتے تھے یاجن  مختلف بیماریوں کےعلاج کےلیے  آپﷺنے جن چیزوں کی نشاندہی کی اور  ان کے  فوائد ونقصان کو  بیان کیا ان کا ذکر  بھی  حدیث وسیرت کی کتب میں موجو د ہے  ۔ کئی اہل علم نے  ان  چیزوں ک یکجا کر کے  ان کو طب ِنبوی کا نام  دیا ہے ۔ان میں امام  ابن قیم﷫ کی کتاب  طب نبوی  قابل ذکر  ہے  او ردور جدید میں ڈاکٹر خالد غزنوی کی  کتب بھی  لائق مطالعہ ہیں۔طب کی اہمیت وافادیت کے  پیش نظر اس کو بطور  علم پڑھا جاتارہا ہے  اور  کئی نامور ائمہ ومحدثین ماہر طبیب بھی ہوا کرتے تھے۔ہندوستان میں بھی طب کو  باقاعدہ  مدارس ِ اسلامیہ  میں پڑھایا جاتا  رہا ہے  اور الگ سے   طبیہ کالج  میں بھی قائم تھے ۔ اور ہندوستان کے کئی نامور  علماء کرام اور شیوخ الحدیث ماہر  طبیب وحکیم تھے ۔محدث العصر علامہ حافظ محمد گوندلوی﷫ نے  طبیہ  کالج دہلی سے  علم طب پڑھا اور کالج میں اول  پوزیشن حاصل کی ۔کئی علماء  کرام نے علم طب حاصل کر کے  اسے اپنے روزگار کا ذریعہ بنائے  اور دین کی تبلیغ واشاعت  کا فریضہ فی سبیل اللہ  انجام دیا ۔ لیکن  رفتہ رفتہ علماء میں یہ سلسلہ ختم ہوتاگیا اب  خال    خال ہی ایسے علماء  نظر آتے  ہیں کہ  جوجید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر  ومستند حکیم وڈاکٹر بھی ہوں۔ زير تبصره كتاب ’’تربیت معالجین قانون مفرد اعضاء  ‘‘  حکیم محمد یٰسین دنیاپوری کی  کا وش  ہے انہوں  نےاپنے  بیس سالہ طبی تجربات  کا ما حاصل   اس کتاب میں درج کردیا ہے اس میں  ا س بات کا خاص اہتمام کیا ہے کہ کوئی بات ایسی  نہ لکھی جائے جو تجربہ ومشاہدہ  اور تحقیق میں درست ثابت نہ ہوئی ہو ۔محض سنی سنائی باتوں کتابوں کی بے  معنی نقل اور بغیر غور وفکر کئے مسئلہ کولکھنے سے اخترا ز کیا ہے  اور مصنف نے کوشش کی ہے کہ طب کے قدیم مسائل کو  بڑی وضاحت سے اور عام فہم الفاظ میں آسان اور سہل خیالات  کےساتھ  ذہن نشین کرایا ہے ۔(م۔ا) 

فہرست زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68240
  • اس ہفتے کے قارئین 597382
  • اس ماہ کے قارئین 384627
  • کل قارئین114276627
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست