سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کا درخشاں دور ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و امان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گرد و غبار میں روپوش ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کر کے ان کے خلاف کیے جانے والے اعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حالات،فضائل اور مرویات‘‘ محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔یہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تقریظ |
|
7 |
قرآن حکیم صحابہ کرام کی فضیلت |
|
31 |
صحابی کی تعریف |
|
31 |
صحابہ کرام حقیقی مومن ہیں |
|
33 |
اللہ تعالیٰ صحابہ کرام سے محبت رکھتا ہے |
|
36 |
صحابہ کرام کو بخش دیا گیا ہے |
|
38 |
صحابہ کرام کے لیے اجر عظیم ہے |
|
39 |
صحابہ کرام کامیاب لوگ ہیں |
|
40 |
صحابہ کرام کو دین کی وجہ سے ہی تکالیف دی گئیں |
|
43 |
صحابہ کرام آپس میں محبت کرنے والے تھے |
|
45 |
صحابہ کرام کا کردار نجات کے لیےمعیار ہے |
|
49 |
صحابہ کرام کے لیے دعا کرنے کا حکم |
|
50 |
رسول اللہ ﷺ کی زبان اقدس سےصحابہ کرام کی فضیلت |
|
52 |
صحابہ کرام امت کے لیے امن کا سبب تھے |
|
52 |
صحابہ کرام کی برکت کا بیان |
|
54 |
انصار و بدری صحابہ کرام کی فضیلت |
|
55 |
صحابہ کرام کی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گھڑی بھر کی رفاقت کی فضیلت |
|
58 |
صحابہ کرام پر انوکھا انعام |
|
62 |
صحابہ کرام کی فضیلت توراۃ و انجیل میں |
|
64 |
صحابہ کرام پر سب و شتم کی حرمت |
|
70 |
مشاجرات صحابہ پر ایک نظر |
|
89 |
سیدنا امیر معاویہ بن سفیان حالات و واقعات |
|
104 |
سیدنا امیر معاویہ کے فضائل و مناقب |
|
120 |
مرویات امیر معاویہ |
|
150 |
چاپلوسی کی مذمت کا بیان |
|
155 |
نکاح شغار کی ممانعت |
|
160 |
طائفہ منصورہ کی فضیلت |
|
164 |
ملک شام کی فضیلت |
|
170 |
خاتمہ |
|
173 |