#5647.01

مصنف : عمر فاروق

مشاہدات : 3557

سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد دوم

  • صفحات: 691
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17275 (PKR)
(ہفتہ 22 دسمبر 2018ء) ناشر : جامعہ تدبر قرآن، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔  انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے  سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے متعلق لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان  بھی  اس معاملے  میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس  میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی  ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر  گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا  بیّن  ثبوت  ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل  واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے  اور انسانیت اس کی  صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے   کم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’  سیدنا محمد ﷺسیرت النبی  کے شاداب پھول‘‘ محترم جنا ب شیخ عمر فاروق کی    سیرت پاک پر ایک گراں قدر دستاویز ہے جو کہ دو جلدوں پر  مشتمل ہے جلد اول میں سیرت نبویﷺ کے مختلف واقعات  اور جلد دوم  رسول اللہ  ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی طرزِ زندگی پر قرآن وسنت کی مبارک ہدایات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کا انداز  سیرت کی دیگر کتابوں کی طرح تاریخی ترتیب وتسلسل  جیسا نہیں  ہے بلکہ اس میں سیرت کےتابناک اور درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا ہے جس سے یہ مجموعہ اسلامی تعلیمات کا ایک  حسین مرقع اور آپ ﷺ کے حسنِ اخلاق ورفعت کردار کا ایک پیکر جمیل بن گیا ہے۔اس کتاب کی  ایک خوبی یہ بھی ہےکہ اس میں  جابجا علامہ اقبال، مولانا حالی، اور حفیظ جالندھری اور دیگر اسلامی شعراء کے اشعار  نگینوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں  جن سے کتاب کی افادیت اور اثر آفرینی دو چند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تمام مساعی حسنہ کو شرفِ قبولیت  سے نوازے ۔اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فضائل اعمال(الف)

11

پنجگانہ نماز کی مثال

11

زکوۃ

16

ارکان اسلام اورتربیت

22

اللہ تعالیٰ کون ہے؟

48

اللہ تعالیٰ اوررسول اللہﷺ کی محبت کےتقاضے

72

سرورکائنات ﷺسےمحبت

79

صحابہ کرام﷢کی محبت رسول اللہﷺ

85

فضائل اعمال(ب)

92

دعا

92

چندآداب دعا

96

قرآنی دعائیں

106

حرزاعظم

123

قبولیت دعاکےاوقات

131

کن کن لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں؟

134

پریشانی اورمشکل کےاوقات میں

138

قرض کی ادائیگی اوررزق حلال کی تلاش

142

سونےکےآداب اوردعائیں

143

آداب لباس اوردعائیں

152

آداب سفراوردعائیں

155

صبح وشام کی دعائیں

159

ذکرالہیٰ

180

دنیاوی مشاغل میں اللہ تعالیٰ کی یاد

186

اذکار

187

فرض نمازوں کےبعد اذکار

193

چند اذکار

199

درودشریف کےفضائل

208

دین اسلام مکمل نظام حیات

215

شرک وبت پرستی

220

شرف انسانیت

235

سلامی اورامن کی دنیا

226

مکمل اطاعت

236

دین فطرت

237

بندگی رب زندگی کامقصد

238

زندگی گزارنے کےچند سنہری اصول

245

مشکلات کاحل

245

زندگی کےبلندمقاصد

245

رزق حلال

246

صحیح راستہ

246

بدترین دشمن سےبچاؤ

248

گمراہی کےاسباب اوران کاعلاج

251

شیطان اوراس کےہمنوا

262

شیطان سےبچاؤکےطریقے

269

ہدایت کاسروسامان روزاول سےہوا

283

دورجہالت کیسےشروع ہو

297

تدبراورتفقہ لازمی امرہے

302

ایمان اوراس کے لوازمات

305

لذت ایمان۔معرفت الہیٰ کاحصول

320

انسان کاشرف کس بات میں ہے

343

فساد کیوں پیداہوتاہے

344

معرفت کیوں اورکیسے

345

انسان کودعوت فکر

347

اللہ تعالیٰ کی معرفت لذت ایمان

369

ایمان جذبات کی تصویر

382

شرک

389

انسان کامقام اورمرتبہ

406

ایمان کوخراب کرنےوالی باتیں

410

شرک

410

ریا

429

نفاق

432

فسق

437

کفر

443

خلقہ القرآن

443

برائی کےبدلے میں اچھائی

443

مداوت عمل

444

صدق

445

عہدکو پوراکرنا

449

عدل وانصاف

450

ایثار

452

عفوودگزر

455

شرم وحیا

458

صبرورضاکاپیکر

469

حلم وبردباری کانمونہ

478

ایفائے عہد کی لازوال مثال

486

استقامت کامضبوط پہاڑ

491

جودوسخاکاکمال

497

محمدرسول اللہﷺ۔رحمۃ للعالمینﷺ

423

انسانیت کی موجودہ مشکلات اورسیرت رسولﷺ

557

رسول اللہﷺ بحیثیت داعی الی احق

578

رسول اکرمﷺ کاپیغام انقلاب

587

یتیمﷺکاراج

591

یتیم ﷺ کی جیت

600

دنیاکامسافریاآخرت کاراہی

610

اسلام ایک متوازن طرز زندگی

667

مسلمان مرد اورعورت کےلیے اپناتجزیہ

681

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60244
  • اس ہفتے کے قارئین 247320
  • اس ماہ کے قارئین 821367
  • کل قارئین110142805
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست