#6692

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حسین بانو

مشاہدات : 10262

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارت کاری اور خارجہ پالیسی

  • صفحات: 496
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19840 (PKR)
(اتوار 24 اپریل 2022ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کراچی

سفارت کاری اور خارجہ پالیسی سے  مراد ایک ریاست اور حکومت ہے جسے دوسری ریاستوں، حکومتوں اور قوموں کے ساتھ اپنے معاملات چلانے اور دنیا میں ان کے ساتھ مل جل کر رہنے کے لیے کوئی طریق کار اور اصول و قوانین طے کرنے  ہوتے ہیں۔ دوسری قوموں کے ساتھ معاملات کے بارے میں قرآن کریم نے بیسیوں آیات میں احکام دیے ہیں اورنبی کریم ﷺ نے بھی اسلام کی خارجہ پالیسی کی بنیاد انہی آیات قرآنیہ پر تھی۔ نبی اکرم ﷺکی خارجہ پالیسی کا اہم  نکتہ اسلام کا غلبہ اور اس کی بالادستی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا تھا۔ اسی وجہ سے آپﷺ صحابہ کرام کو  یہ ہدایت دیا کرتے تھے کہ پہلے دوسری قوموں کے سامنے اسلام پیش کرو، اگر اسے قبول نہ کریں تو اس بات کی دعوت دو کہ وہ اسلام کی بالادستی اور برتری تسلیم کریں اور اس کے فروغ و نفاذ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ اور اگر وہ اسلام بھی قبول نہ کریں اور اس کی اشاعت میں رکاوٹ بھی بنیں تو ان سے جہاد کرو۔ گویا جہاد اور جنگ اسلام قبول نہ کرنے پر نہیں ہے، بلکہ اس کی راہ میں مزاحم ہونے پر ہے۔ زیر نظر کتاب’’ رسول اکرمﷺ کی سفارت کاری اور خارجی پالیسی‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حسین بانو کا  اس علمی وتحقیقی مقالہ  کی کتابی صورت ہے جسے انہوں نے  شعبہ  علوم اسلامیہ وفاقی اردو یونیورسٹی ،کراچی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی   ڈگری حاصل کی ۔ یہ کتاب رسول اکرمﷺ کی سفارت کاری ار خارجہ پالیسی پر ایک جامع علمی کاوش ہے، جس میں  نبی ﷺ  کی سفارت کاری  اور خارجہ پالیسی کےاہداف ومقاصد کے تجزیے کےساتھ ساتھ،آپﷺ  کی بے مثال فراست وتدبر،سیاسی بصیرت، کامیاب سفارت کاری اور خارجہ حکمت عملی پر علمی اسلوب میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

21

مقدمہ

33

طرز اسلوب اور طریقہ تحقیق

36

خارجہ پالیسی اغراض و مقاصد

40

خارجہ پالیسی کا آغاز وارتقاء

43

انسانی اجتماع ایک بدیہی امر

45

ریاست کی تعریف

47

ریاست اور نظریہ اسلام

48

حکومت کا مفہوم

51

اسلامی نظریہ حکومت

52

نظریہ خارجہ کا آغاز

54

خارجہ پالیسی کی تعریف و تعارف

58

لفظ خارجہ کی لغوی تحقیق

58

پالیسی کا لغوی معنی

59

جارجہ پالیسی کا مفہوم

61

جارجہ پالیسی کی اہمیت و ضرورت

65

خارجہ پالیسی کی اہمیت پر ایک نظر

65

خارجہ پالیسی کے عناصر

68

قدرتی ماحولیاتی اثرات

68

جسامت اور جغرافیائی خصوصیات

69

جارجہ پالیسی اغراض و مقاصد

72

لفظ مقصد کی تفہیم

73

اغراض و مقاصد

74

ذاتی تحفظ

74

علاقائی سالمیت

75

سیاسی آزادی

75

قومی تحفظ

76

امن معاہدات

78

اقتصادی ترقی

78

قومی طاقت

79

قومی وقار و نظریات

80

مختلف ممالک کی خارجہ پالیسی کے اغراض و مقاصد

81

امریکی خارجہ پالیسی کے اغراض و مقاصد

81

چین کی خارجہ پالیسی کی بنیادیں

83

برطانیہ کی خارجہ پالیسی

83

روس کی خارجہ پالیسی

84

پاکستان  کی خارجہ پالیسی کے اغراض و مقاصد

85

خلاصہ کلام

89

حوالہ جات

90

قبل از نبوت خارجہ تعلقات اور خارجہ پالیسی کے قرآنی اصول

93

قبل از نبوت معروف ریاستوں کے سیاسی و خارجہ تعلقات

96

خارجہ تعلقات کی بنیادیں

96

قبل از نبوت بین الاقوامی دنیا پر ایک نظر

97

مملکت ایران

100

ایرانی مذہبی تناظر میں

101

ایرانی طرز معاشرت

102

ایران کے سیاسی حالات

103

ساسانی عہد حکومت

104

مملکت یونان

106

یونان کے معاشی حالات

107

یونان کا سیاسی جائزہ

108

مملکت روم

110

مملکت مصر

118

مملکت ہندوستان

122

مملکت چین

129

مملکت حبشہ

131

خارجہ پالیسی کے بنیادی قرآنی اصول

140

قرآنی اصول خارجہ

141

خلاصہ کلام

162

حوالہ جات

163

سیاست خارجہ اور اسوہ نبوی ﷺ

167

عہد نبوی میں سلطنت مدینہ کے سیاست خارجہ کے اصول

170

بین الاقوامی امن

173

عہد نبوی کی سیاست خارجہ اور شعبہ جات

183

خلاصہ کلام

284

حوالہ جات

285

ریاست مدینہ اور بین الاقوامی خارجہ تعلقات و معاہدات

291

عہد نبوی ﷺ اور بین الاقوامی سیاسی و خارجہ تعلقات

294

عہد نبوی ﷺ اور بین الاقوامی خارجہ معاہدات

317

خلاصہ کلام

396

حوالہ جات

397

عہد نبوی ﷺ کی خارجہ پالیسی سفارتکاری اور عصر حاضر

403

عصر حاضر میں خارجہ پالیسی اور نبوی اقدامات سے رہنمائی

406

راہ ہدایت

429

عہد نبوی ﷺ کی خارجہ پالیسی اور سفارتکاری پر چند معروف سیرت نگاروں کا تجزیہ

431

خلاصہ کلام

474

حوالہ جات

476

اختتامیہ بحث و نتائج

478

کتابیات

483

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88635
  • اس ہفتے کے قارئین 301390
  • اس ماہ کے قارئین 88635
  • کل قارئین113980635
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست