#5863

مصنف : ڈاکٹر تنزیل الرحمن

مشاہدات : 4873

پاکستانی معیشت سے خاتمہ سود کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ کا خلاصہ

  • صفحات: 138
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3450 (PKR)
(اتوار 01 ستمبر 2019ء) ناشر : صدیقی ٹرسٹ کراچی

اسلامی نظام بینکاری کوئی ساٹھ ستر دہائیوں پر محیط نظام ہے جس کا آغاز مصر سے 1963ء میں میت غمر کے اسلامک بینک کے قیام کی صورت میں ہوا تھا ۔اس سے قبل اس حوالے سے چند کاوشیں اور تجربے  جنوبی ہند کی مسلم ریاست حیدرآباد میں بھی ہوچکے تھے۔ حیدرآباد دکن کے اس تجربے کے بعد1950ء 1951 ء میں اس طرح کی ایک ہلکی سی کاوش پاکستان میں بھی ہوئی جس میں شیخ احمد رشاد نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ اسلامی بینکاری کے قیام اور استحکام کے لئے پاکستان بھی پیش پیش رہا ہے ۔ اور مختلف محاذوں پر سودی لعنت پر مبنی نظام سے خلاصی اور قرآن وسنت کے پیش کردہ معاشی اصولوں کی روشنی میں ایسے طریقہ کار کے لیے  کاوشیں کی گئی ہیں کہ کسی طرح سود کی لعنت سے اس ملک کو پاک کیا جاسکے ۔ اس حوالے سے انفرادی اور اجتماعی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔جنرل ضیاء الحق کے دور میں اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اسلامی معیشت کے اصولوں سے ہم آہنگ ایسا طریقہ کار وضع کرے جس سے سود ی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ماہرین معاشیات اور بینکاری کے تعاون سے ایک عبوری رپورٹ نومبر1978ءمیں اور حتمی رپورٹ جون 1980ء میں پیش کی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ کا لب لباب یہ تھا کہ : بلاسود بینکاری نفع ونقصان کی بنیاد پر قائم ہوگی ،بینکوں کا بیشتر کاروبار مشارکت ومضاربت پر مبنی ہوگا اور اجارہ ، مرابحہ ، وغیرہ محض وقتی متبادل کے طور پر استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔1980ء کے آخر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام تجارتی بینکوں کو یہ حکم جاری کیا کہ وہ 1981ء سے اپنے تمام معاملات غیر سودی بنیادوں پر قائم کرنے کے پابند ہوں گے ۔ اسٹیٹ بینک کے اس حکم نامے کے پیش نظر حکومتی تحویل میں موجود تجارتی  بینکوں نے پی ایل ایس اکاؤنٹ کے نام سے غیر سودی کھاتے کھولنے کی اسکیم شروع کی اور عندیہ دیا کہ رفتہ رفتہ پورے بینکاری نظام کو غیر سودی نظام میں تبدیل کردیا جائے گا ۔اسلامی نظریاتی کونسل نے جسٹس تنزیل الرحمٰن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس منعقدہ 1983ء میں حکومت کو یاد دلایا کہ ملکی معیشت سے سود کے خاتمے کے لئے حکومت نے 1979ء میں تین سال کی جو مدت مقرر کی تھی وہ دسمبر 1981ء میں ختم ہوگئی ہے ۔ لیکن ابھی تک سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ موجودہ سودی استحکام کا سبب بن رہے ہیں ۔ پھر 1991ءمیں وفاقی شرعی عدالت، پاکستان کے روبرو ایک مقدمہ بعنوانڈاکٹر محمود الرحمن فیصل بنام سیکرٹری وزارتِ قانون اسلام آباد وغیرہ‘‘ سماعت کے لئے پیش ہوا۔ اس مقدمے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رائج متعدد قوانین کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جو سودی لین دین سے متعلق تھے اور استدعا کی گئی تھی کہ چونکہ قرآن و سنت میں سود کو حرام قرار دیا گیا ہے اور آئین، حکومت کو اس امر کا پابند کرتا ہے کہ وہ تمام رائج قوانین کو قرآن و سنت میں بیان کردہ اُصولوں کے مطابق ڈھالے لہٰذا ان تمام قوانین کو قرآن و سنت سے متصادم قرار دیا جائے جن میں قانونی طور پر سودی لین دین یا کاروبار کی اجازت پائی جاتی ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فل بنچ نے جو مسٹر جسٹس تنزیل الرحمن (چیئرمین) مسٹر جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان اور مسٹر جسٹس عبید اللہ خان پر مشتمل تھا، ۷ ؍فروری    1991ء    سے اس مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا۔ یہ سلسلہ ۲۴؍ اکتوبر   1991ء تک جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ۱۴ ؍نومبر  1991ء کو مسٹر جسٹس تنزیل الرحمن کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت نے ۱۵۷ صفحات پر مشتمل تاریخی فیصلہ صادر کیا۔سودی نظام کےخلاف یہ جنگ پھر بھی جاری رہی۱۹۹۹ء میں بھی پھر اس کیس کی سماعت ہوئی ۔ عرفِ عام میں اس عدالتی جنگ کو ’’سود کا مقدمہ‘‘ کا نام دیا گیا۔ لیکن جس انداز میں سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بنچ کے روبرو یہ مقدمہ لڑا گیا اور خاص کر سود مخالف فریقین نے کسی مالی طمع کے بغیر جانفشانی اور دینی جذبے کے تحت کراچی سے اسلام آباد تک، جس پرجوش انداز میں اسلامی موقف کی پیروی کی، اس کی روشنی میں، سود کے خلاف اس عدالتی جنگ کو اگر عدالتی جہاد کہا جائے تو غیر مناسب نہ ہوگا۔پاکستان میں رائج سودی نظام کے خلاف اس تاریخی مقدمہ کی سماعت عدالت ِعظمیٰ کے فل بنچ نے کی۔ یہ بنچ مسٹر جسٹس خلیل الرحمن خان (چیئرمین) مسٹر جسٹس وجیہ الدین احمد، مسٹر جسٹس منیر اے شیخ، مسٹر جسٹس مولانا محمد تقی عثمانی اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر محمود احمد غازی پر مشتمل تھا۔اس  کیس میں  سپریم کورٹ کی درخواست پر بین الاقوامی  سکالرز   اور  جید علماء نے  سود کےخاتمہ  پر دلائل پیش کیے۔اس موقعہ پر عظیم اسلامی اسکالر  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾   مدیر اعلیٰ  ماہنامہ’’  محدث‘‘   لاہوروسرپرست  اعلیٰ جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کو  سپریم کورٹ نے  مقدمہ سود میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے مدعو کیا حافظ صا حب نے  علمی  انداز سے اپنے دلائل مذکورہ فل پنچ کے سامنے پیش کیے   حافظ کی معاونت کے لیے راقم  کو بھی ان کےساتھ جانے کا موقع ملا۔ زیرتبصرہ کتاب ’’پاکستانی معیشت سے  خاتمہ سود کےلیے  اسلامی نظریاتی کونسل  کی رپورٹ کا خلاصہ  ‘‘  جنرل محمد ضیاء الحق    کے حکم پر اسلامی نظریاتی کونسل کی  طرف سے پیش جانے والی  رپورٹ  کا  خلاصہ ہے  یہ رپورٹ جسٹس تنزیل الرحمٰن  کی صدارت میں  کونسل نے  منظور کی تھی جو  جنرل  محمد ضیاء الحق  کی خدمت  میں پیش  ہوئی ۔یہ رپورٹ اپنے موضوع پر دنیا میں سب سے پہلی کوشش تھی جس کی تیاری میں نہ صرف صاحب بصیرت علمائے دین  بلکہ جدید اقتصادیات  وبینک کاری کے  پیچیدہ  علمی اور فنی مسائل کا گہرا شعور  وادراک رکھنے والے  اہل نظر  حضرات کا وسیع تجربہ بھی شامل ہے ۔ استیصال  سود کے موضوع  پر کونسل کی یہ رپورٹ مقدمہ  کےعلاوہ  پانچ ابواب اور ایک اختتامیہ پر مشتمل ہے  جس میں کونسل کے اخذ کردہ نتائج اور اس کی سفارشات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی تیارہ کردہ  طویل رپورٹ کا    خلاصہ کونسل کے چیئرمین نے   ہی کیا  ہےجسے صدیقی ٹرسٹ  ،کراچی نے شائع کیا  اور اب  کتاب وسنت سائٹ کےقارئین کےلیے پیش کیا جارہا ہے ۔اللہ تعالیٰ  وطن عزیز کو سود کی لعنت سے  پاک فرمائے ۔(آمین) (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اولین

8

پیش لفظ

9

مقدمہ

15

باب اول مسائل مشکلات اور ان کے حل کی تدابیر

21

اسلام میں سود کی ممانعت

21

اسلام میں نفع و نقصان میں منصفانہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی

23

سود کا حقیقی متبادل

24

نفع و نقصان میں شراکت

25

نفع و نقصان میں شرکت کے اصول

25

سود کی متبادل چند دیگر صورتیں

28

بیع موجل

28

پٹہ داری

30

سود کے خاتمہ کی چند ممکنہ صورتیں

30

حق الخدمت( سروس چارج )

31

امانتوں اور قرضوں کا اشاریہ

32

ملکیتی کرایہ داری

33

سرمایہ کاری بذریعہ نیلام کاری

34

عمومی شرح منافع پر سرمائے کی فراہمی

34

قرض بعوض قرض

35

خصوصی قرضے

36

نئے نظام کی کامیابی کے لیے بعض تحفظات

37

سود کے خاتمہ کے لیے عملی منصوبہ

40

پہلے مرحلے کے لیے مجوزہ اقدامات کا آغاز

42

سرکاری لین دین

42

بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کا لین دین

44

دوسرے مرحلے کے لیے مجوزہ اقدامات کا آغاز

45

تیسرے مرحلے کے لیے مجوزہ اقدامات کا آغاز

45

باب دوم تجارتی بینکاری

47

مال کاری کا کاروبار

48

قائم سرمایہ کاری کے لیے فراہمی مال

48

رواں سرمائے کی ضرورت کے لیے رقم کی فراہمی

50

قلیل المیعاد مالکاری

52

درمیانی اور لمبی مدت کے لیے زرعی قرضے

53

تجارتی شعبہ

54

تعمیرات

55

نقل وحمل

55

دیگر شعبے

55

ذاتی قرضے

55

متفرق لین دین

58

اسٹیٹ بینک سے مالی امداد کا حصول

58

بیرونی ممالک سے بینکوں کا سودی لین دین

58

باب سوئم خصوصی مالیاتی ادارے

60

نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ

60

انویسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان

63

ہاؤس بلڈنگ فننانس

66

پاکستان انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ

70

نیشنل ڈیولپمنٹ فنانس

71

پاکستان زرعی ترقیاتی بنک

73

چھوٹے کاروبار کی مالکاری کی کارپوریشن

74

فنانس

75

مساویانہ حصہ داری

75

وفاقی بینک برائے امداد باہمی

77

باب چہارم مرکزی بینکاری اور زرعی حکمت عملی

77

کم سے کم زر محفوظات کی ضرورت

78

نقد پیری کے تناسب کی ضرورت

79

بینکوں کے قرضے

79

ترجیحی شعبے میں مال کی فراہمی

79

تمیزی اعتبار کا انضباط

80

ہدایات کا اجراء

80

مرکزی شرح سود

81

تجارتی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو اسٹیٹ بینک کی مالی امداد

82

کھلے بازار کا طریق کار

82

اسٹیٹ بینک بحیثیت بینک کار برائے حکومت

82

غیر ملکی امدادی ایجنسیاں

83

متفرق داخلی لین دین

83

زری پالیسی

83

بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کا لین دین

84

باب پنجم حکومتی لین دین

86

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اندرون ملک قرض گیری

86

خوانے کی ہنڈیاں

87

اسٹیٹ بینک کے حکومت کو قرضے

87

اجناس کی خرید و فروخت کے لیے حکومت کی قرض گیری

88

بیرونی ذرائع سے حکومت کی قرضہ گیری

89

خود مختار کارپوریشنوں اور بلدیاتی اداروں وغیرہ کے قرضے

89

پراویڈنٹ قرضے

89

تقاوی قرضے

90

سرکاری ملازمین کو قرضے

90

تعزیری سود

90

اضافات بین الاقوامی سیمینار کی قرارداد

93

رپورٹ پر نظرثانی

95

ملکی معیشن سے استیصال سود

101

پاکستان میں رائج سود سے پاک بینکاری کا جائزہ

108

امتناع ربوا

116

رپورٹ پر تبصرہ 1

118

رپورٹ پر تبصرہ 2

124

مقالہ خصوصی

128

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88348
  • اس ہفتے کے قارئین 122176
  • اس ماہ کے قارئین 1738903
  • کل قارئین111060341
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست