#6461

مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن خان

مشاہدات : 2909

پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی ( پی ایچ ڈی )

  • صفحات: 342
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11970 (PKR)
(منگل 24 اگست 2021ء) ناشر : شعبہ اسلامک لرننگ فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز جامعہ کراچی

علم فقہ محض کوئی فرضی مباحثِ قانون کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کی روح ہے، جو خاص اصول و ضوابط سے قرآن کریم اور سنت رسول (ﷺ) میں موجود احکام مستنبط کرنے کا نام ہے۔-مجتہدین کرام نے قرآن و حدیث میں غوطہ زنی کر کے نہ صرف اس وقت میں درپیش مسائل کے حوالے سےقانونی بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں ایسے فقہی اصول متعارف کروائے جن کے ذریعے امت مستقبل میں درپیش مسائل حل کر سکتی ہے۔تمام فقہی مذاہب نے اصول و ضوابط متعین کئے جو باقاعدہ طور پر آپس میں منضبط اور باہم دگر ہم آہنگ ہیں اور قرآن و سنت کے عمومی پیغام سے پیوستہ بھی ہیں۔اسی زمانے میں فقہ کو فن کی حیثیت حاصل ہوئی زیرنظر تحقیقی مقالہ  بعنوان ’’ پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی مشکلات اور ان کا حل‘‘عبد الرحمن  خان کاوہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے 2016ء  میں  جامعہ کراچی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس مقالہ کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔باب اول میں قیام پاکستان کی سیاسی ومذہبی تاریخ کا مطالعہ ،باب ثانی میں پاکستان کے فقہی مذاہب کا تعارف پیش کیا گیا ہےاور تیسرے باب میں  1973ء میں پاکستان کے لیے  بننے والے مسودۂ دستور پر قومی اسمبلی میں ہونے والی مباحث میں متفرق مکاتب فکر کے علماء کرام کی جانب سے دی  جانے والی تجاویز وترامیم کا جائزہ پیش کیا گیا ہےاور چوتھے باب میں  آئین پاکستان کی  اہم اسلامی دفعات کا تجزیہ پیش کیاگیا ہے۔پانچویں باب  آئین وقانون کے مابین فرق واضح کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

امتنان و تشکر

 

مقدمہ

2

پہلا باب قیام پاکستان اور اس کے سیاسی و مذہبی پس منظر

9

برصغیر پاک وہند میں اسلام کی آمد

9

سرسید احمد خان اور نظریہ پاکستان

13

تحریک پاکستان میں علما کا کردار

20

آزاد ریاستیں اور پاکستان

28

بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا نظریہ پاکستان

30

حاصل کلام

41

دوسرا باب فقہی مذاہب میں اختلاف اور ان کی نوعیتیں

44

عہد رسالت ﷺ اور عہد صحابہ میں تدوین فقہ

44

پاکستان کے فقہی مذاہب

48

فقہ حنفی کا احکام کے استنباط کا منہج

54

حاصل کلام

66

تیسرا باب دستور پاکستان میں شامل ہونے والی متفقہ مذہبی دفعات میں مسالک و مکاتب فقہ کا کردار

69

اسمبلی مباحث

70

تعلیم کا محکمہ مرکز کے پاس ہو

79

اسمبلی مباحث تدوین آئین 28 فروری

78

صدر حدودو قصاص کی سزا معاف نہیں کر سکتا

78

اسمبلی مباحث تدوین آئین 5 مارچ1973

79

اسلامی دفعات کو تحفظ دیا جائے

79

اسمبلی مباحث تدوین آئین 5 مارچ1973

80

قرارداد مقاصد کو دستور کے قابل عمل حصے میں رکھا جائے

80

اسمبلی مباحث تدوین آئین 9مارچ

84

اسلام سرکاری مذہب دفعہ کا تحفظ

84

اسمبلی مباحث تدوین آئین 12 مارچ1973

86

سوشلزم کی مخالفت دفعہ 2

85

اسمبلی مباحث تدوین آئین 13 مارچ1973

89

دستور توڑنے کی سزا دفعہ 5

89

اسمبلی مباحث تدوین آئین 15 مارچ1973

93

ترمیم دفعہ 21

93

حاصل کلام

119

چوتھا باب 73ء کے منتخب دستور اور اس میں تاحال ہونے والی ترمیم کا جائزہ مذہبی دفعات کے تناظر میں

123

تمہید

123

آئین پاکستان کی اسلامی دفعات

123

جنرل ضیاء الحق مرحوم کے دور میں آئین پاکستان کی اسلامی دفعات میں ترامیم

144

نفاذ اسلام کے لیے آئین پاکستان 1973ء کی تدوین سے اب تک ہونے والی کوششوں کا جائزہ

149

اسلامی دفعات کی موثریت

154

حاصل کلام

173

پانچواں باب پاکستان میں فقہی اختلافات اور ان کا حل پاکستان کے خصوصی مسائل کے حوالے سے

174

تمہید

174

آئین دستور اور قانون میں فرق

174

قیام پاکستان سے اب تک اسلامی آئین سازی کے حوالے سے متفقرق مکاتب فکر کی کاوشوں کا ایک جائزہ

175

اختلاف ائمہ کی شرعی حیثیت اسلامی فقہ اکیڈمی

191

فقہی اختلاف کا حل

196

مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی کے لیے فقہ اکیڈمی کا تصور و خدوخال

199

پاکستان میں متفرق فقہی مذاہب کی موجودگی میں مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی کا مجوزہ طریقہ کرا

202

مشترکہ فقہی مسائل کی قانون سازی کا مجوزہ چند مثالیں

208

مجوزہ دستور سفارشات

231

اختتامیہ

234

ضمیمہ جات

241

خلاصہ بحث

317

کتابیات مصادر و مراجع

331

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59298
  • اس ہفتے کے قارئین 246374
  • اس ماہ کے قارئین 820421
  • کل قارئین110141859
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست