نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’فرضیۃ فاتحۃ الکتاب فی الصلاۃ یعنی نماز میں فاتحہ کی فرضیت ‘‘ مولانا مفتی محمد بن عبد ا للہ شجاع آبادی کی تصنیف ہے۔انہوں نے اختصار کے ساتھ اس کتاب میں قرآن وسنت کے ضروری دلائل کےساتھ کچھ ان اصولوں کا تذکرہ کیا ہے جو مسلّم بین الفریقین ہیں اور خصوصاً کتب فقہ حنفی سے اس موضوع کو ثابت کیا ہےاور قارئین کو یہ باور کرایا ہے کہ اگر تم محمدی نہیں بنتے تو نہ بنو ،مگر حنفی تو بنو کیونکہ تمہارے ائمہ احناف بھی ان مختلف فیہ مسائل کے قائل ہیں (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
اہداء ثواب |
3 |
تقریظ |
7 |
خطبۃ الکتاب |
10 |
بسم اللہ شریف |
10 |
جہری نمازوں میں بسم اللہ کا جہرا پڑھنا |
11 |
بسم اللہ کے ترک اور اخفاء کی روایات میں تطبیق |
13 |
سورۃ الفاتحۃ |
16 |
عظمت و فضائل سورۃ الفاتحہ |
16 |
نماز رکن اسلام ہے |
21 |
مطلق قراءات قرآن فی الصلٰوۃ |
22 |
مطلق قراءت قرآن کی فرضیت عند الاحناف |
23 |
فاتحۃ الکتاب کی تخصیص |
24 |
فاتحہ خلف الامام |
35 |
قرآن مجید کی حقانیت |
43 |
حدیث مسلم |
48 |
فاتحہ کی قراءت عیدین اور جمعۃ المبارک کے خطبات میں |
52 |
تخصیص عام |
58 |
سورۃ فاتحہ و ثناء اور حنفی مذہب |
61 |
تعدیل ارکان فرض ہے |
76 |
نماز میں صف بندی |
77 |
مدرک رکوع کی رکعت |
79 |
مسبوق کی ترتیب |
81 |
امام ابو حنیفہ ومحمد کا رجوع |
93 |
مسح علی الجوربین |
95 |
اوقات صلوات خصوصا وقت ظہر اور وقت عصر |
96 |
مکالمہ بین الشافعی و ابی یوسف |
98 |
ائمہ کی وصیت |
101 |
فاتحہ در نماز جنازہ |
103 |
حنفی نماز جنازہ |
104 |
نماز جنازہ کی ترتیب بزبان صحابی رسولﷺ |
106 |
نماز جنازہ سری وجہری |
107 |
میت کے لیے دعاء جنازہ کے اندر ہے |
107 |
حدیث مرض الموت |
110 |
آمین بالجہر |
113 |
آمین میں فرشتوں کی شرکت |
114 |
محاکمہ بین المذاہب |
119 |
سند عالی کا مقام |
121 |
|
|