#5707

مصنف : ڈاکٹر فخر الاسلام

مشاہدات : 3676

متبادل عدالتی نظام اور سوات آپریشن

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(بدھ 20 فروری 2019ء) ناشر : پاک بک ایمپائر لاہور

مالا کنڈ ڈویژن میں صوفی محمد  نے  تحریک نفاذ شریعت محمدی کی بنیاد رکھی بعد  ازاں   صوفی محمد کے منظر عام سے ہٹ جانے کے بعد اس کے داماد فضل اللہ  نے اس تحریک کوسنبھالا اور سوات میں اپنی ایک متوازی حکومت قائم کرلی جو 2009 کے فوجی آپریشن کے شروع ہونے سے قبل یہاں کی سیاہ و سفید کی مالک تھی ۔ مسلم خان اس تحریک کا ترجمان تھا جس کو ستمبر 2009 میں پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ اس تحریک کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو آپریشن راہ راست کا نام دیا گیا۔ پاک فوج نے اس آپریشن میں سوات سے اس تحریک کا  تقریبا ًخاتمہ کر دیا اور فضل للہ افغانستان فرار ہو گیا  سوات اپریشن  کے متعلق  کہ معاہدہ امن کیوں کر سبوتاژ ہوا؟ ، سوات آپریشن۔۔۔ اسباب و نتائج  کے بارے میں  ملت اسلامیہ کے علمی وفکر ی ترجمان   ماہنامہ محدث نے  جو ن 2009ء  میں بطور خاص  اسی موضوع پر مضامین شائع کیے ۔ زیر نظر کتاب ’’ متبادل عدالتی نظام اور سوات اپریشن ‘‘ ڈاکٹر فخرالاسلام کی کاوش ہے ۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں  سوات آپریشن کی تاریخ ،اسباب، اور عوام الناس پر اس کے منفی اثرات کا مفصل جائزہ لینے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

4

دیباچہ

5

پاکستان کا دستور ارتقاء اور مطالبہ اسلامی دستور

7

مالا کنڈڈ ویژن شرعی قوانین کا پس منظر

34

ریاست سوات کا ادغام۔ قانونی خلاء اور پاٹا قوانین

49

11ستمبر2001ءبابعد

66

نظام عدل2009

83

آپریشن نقصانات ونتائج

94

اختتامیہ

151

حوالہ جات

155

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72199
  • اس ہفتے کے قارئین 106027
  • اس ماہ کے قارئین 1722754
  • کل قارئین111044192
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست