#6687

مصنف : علی بن عبد اللہ آل ثانی

مشاہدات : 2641

مختصر مشکاۃ المصابیح

  • صفحات: 348
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13920 (PKR)
(منگل 19 اپریل 2022ء) ناشر : دار العربیۃ بیروت

کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔ جوکہ پانچ ہزار نو سو پنتالیس (5945) احادیث نبویہ ﷺ  پر مشتمل انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس  کےقدیم نصاب  درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر  کئی اہل علم  نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی  لکھے ہیں اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا  نام مشکوٰۃ ہےیہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ احادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔ زیر نظر ’’ مختصر مشکاۃ المصابیح‘‘ مشکاۃ المصابیح کا اختصار ہے یہ  شیخ عبد البدیع صقر نے کیا ہے  اس میں 1319 احادیث ہیں  جن کو موصوف نے   چھ ابواب ( باب العقائد، باب  العبادات،باب الاخلاق،باب السیاسۃ،باب الاقتصاد، باب الاجتماع،)  میں تقسیم  کر کے اس میں مزید عنوان  بندی کی ہے ۔اور تخریج کے  ساتھ ساتھ مفید حواشی میں بھی تحریر کیے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ عربی میں  لیکن افادہ عام کے لیے اسے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تصدیر

5

مقدمۃ ہامۃ

7

تعریفات

9

الحدیث النبوی

13

محابۃ السنۃ

14

وضع الحدیث واسبابہ

15

جہود علماء المسلمین

19

درجات الحدیث

33

التوحید والایمان والاسلام

41

القرآن الکریم

92

الامور العامۃ

97

الطہارۃ

107

الصلاۃ المساجد

114

الاذان

119

صفۃ الصلاۃ والامامۃ

123

صلاۃ التطوع

138

الصوم

159

الحج

159

التوبۃ والدعاء

167

النذور والجنائز

174

الاداب الاسلامیۃ

185

الفضائل

204

الرقائق

212

الزہد والتواضع

216

کظم الغیظ

219

التخویف

220

مناقب الصالحین

223

الامارۃ ونظام الحکم

227

التشریع والقضاء

233

العلاقات الدولیۃ

244

الجہاد

249

الموارد العامۃ

265

مصارف   المال

268

الصناعۃ والتجارۃ

269

الزراعۃ والزکاۃ

274

الطعام والشراب واللباس

288

شؤون الاسرۃ

301

حقوق الوالدین

301

حق الیتیم والخادم

301

حقوق الزوجۃ وواجبائہا

308

الحیاۃ المنزلیۃ

312

المطلقۃ والمتوفی عنہا زوجہا

319

المیراث والوصیۃ

320

الفرائض والوصایا

321

بین العلم والحرافۃ

322

الرق

338

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85399
  • اس ہفتے کے قارئین 298154
  • اس ماہ کے قارئین 85399
  • کل قارئین113977399
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست