سیدنا معاویہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ کے فضائل ومناقب،اسلا م کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کے ان کے خلاف کےجانے والےاعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’خال المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ اللہ ،رسولﷺاورسلف رحمۃ اللہ علیہم کی نظر میں ‘‘ مولانا عبد الرزاق رحمانی صاحب (مدیر جامعہ بدیع العلوم الاسلامیہ نیو سعید آباد،سندھ)کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں مرزا جہلمی اور دیگر ملحدین کی طرف سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی ذات پر کیے گئے اعتراضات کے مفصل جواب تحریر کیے ہیں ۔یہ کتاب کاتب ِ وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت طیبہ، ان کے فضائل ومناقب اور ان کی ذات حمیدہ پر ملحدین کےاٹھائے گئے الزامات اور شبہات کے علمی جواب کا ایک حسین مرقع ہے اور اختصار وجامعیت کا ایک بہترین نمونہ ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقدیم |
11 |
مقدمہ |
13 |
مشاجرات صحابہ اور سلف کا موقف |
21 |
(معاویہ رضی اللہ عنہ قران کی نظر میں )
فضیلت نمبر :(1) |
53 |
فضیلت نمبر: (2) |
54 |
فضیلت نمبر: (3) |
55 |
فضیلت نمبر :(4) |
56 |
فضیلت نمبر: (5) |
58 |
فضیلت نمبر : (6) |
59 |
معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی نظر
معاویہ رضی اللہ عنہ جنتی صحابی ہیں |
67 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی ہیں |
72 |
معاویہ رضی اللہ عنہ دنیاوی معاملات میں امانتدار اور قوی ہیں |
74 |
معاویہ رضی اللہ عنہ سچے مؤمن ، مسلمان اور قابل تعریف ہیں |
76 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کی بادشاہت رحمت والی بادشاہت ہے |
82 |
معاویہ رضی اللہ عنہ بھی حق پر ہیں |
85 |
سید نا معاویہ رضی اللہ عنہ ہادی اور مہدی بدعاء محمدی ﷺ |
90 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کو امیر المومنین نہ ماننے والا گمر اہ ہے |
92 |
معاویہ رضی اللہ عنہ اور انکا خاندان رسول ﷺ کے محبوب خاندانوں میں سے تھا |
95 |
معاویہ رضی اللہ عنہ حساب و کتاب کے عالم ہیں اور عذاب سے نجات یافتہ ہیں |
97 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کو برابھلا کہنے والا ملعون ہے ۔ |
98 |
معاویہ رضی اللہ عنہ نے دین کو قائم رکھنے والے ہونگے اور ان کے دور میں دین مضبوط رہے گا |
99 |
معاویہ رضی اللہ عنہ من جانب اللہ منتخب شدہ شخصیات میں سے ہیں |
104 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کے عمل کو کوئی بھی بعد والا نہیں پہنچ سکتا |
105 |
معاویہ رضی اللہ عنہ صحابہ ان صحابہ میں شامل تھے جن کی عبادت کو اور دل کی سچائی کو دیکھ کر اللہ تعالی نے فخر محسوس کیا تھا |
106 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کی ایک بے مثال دعا |
110 |
معاویہ رضی اللہ عنہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی نظر میں
جلیل القدر صحابی ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کا موقف |
116 |
اہل بیت کے عظیم شہزادے حبر الامۃ سید ناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا موقف |
116 |
جلیل القدر صحابی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں موقف |
120 |
جلیل القدر صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں موقف |
121 |
سید نامسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں موقف |
121 |
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکاسید نا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے موقف |
125 |
معاویہ رضی اللہ عنہ امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کی نظر میں |
126 |
سید نامعاویہ رضی اللہ عنہ اہل بیت کے عظیم شہزادوں سید نا حسن و حسین ابنائےعلی رضی اللہ عنہم کی نظر میں |
127 |
معاویہ رضی اللہ عنہ سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کی نظر میں
1۔امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے ترجمہ میں فرماتے: |
132 |
2۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: |
132 |
4۔ امام النووي رحمۃ اللہ علیہ کا موقف: |
133 |
5۔محدث المعافی بن عمران الموصلی رحمۃ اللہ علیہ کا موقف: |
134 |
6۔امام الذہبی رحمۃ اللہ علیہ کا موقف: معاویہ رضی اللہ عنہ کے ترجمے میں فرماتے ہیں: |
135 |
7۔علامہ ، ابن عبد البر رضی اللہ عنہ ( اول جیش حدیث ) پر بحث فرماتے لکھتے ہیں: |
135 |
9۔ تابعی امام ابو اسحاق السبیعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: |
136 |
10۔ امام اہل السنۃ احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ان کا موقف: |
137 |
11۔ جلیل القدر تابعی ابو مسلم خولانی رحمۃ اللہ علیہ نے سید نامعاویہ رضی اللہ عنہ کو مخاطب فرمایا: |
138 |
12۔ امام محدث ابن ابي العز الدمشقي رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: |
138 |
13۔حافظ امام اسماعیل بن محمد التمیمی الاصبہانی رحمۃ اللہ علیہ کا موقف: |
139 |
14۔ امام الطحاوي رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: |
140 |
15۔مؤرخ علامہ ابن خلدون رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: |
141 |
16۔ امام محدث محمد بن مسلم شہاب الزہری رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان: |
141 |
17۔ خلیفہ راشد عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا موقف: |
141 |
18۔ محدث امام حسن بن یسار البصری رحمۃ اللہ علیہ سے کہا گیا: |
142 |
(معاویہ رضی اللہ عنہ کی ذات پر انجنیئر مرزا جہلمی کے اعتراضات اور انکےجوابات)
معاویہ رضی اللہ عنہ پر مرزائی الزام کہ وہ علی رضی اللہ عنہ کو گالیا ں دیتے اور دلواتے تھے |
143 |
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت سے دلیل |
143 |
سعد رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ایک اور روایت |
154 |
مغیر ہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت |
157 |
مغیر ہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے خطباء کی طرف منسوب روایت |
158 |
سہل رضی اللہ عنہ کی روایت |
162 |
سہل رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ایک اور روایت |
164 |
ام سلمہ عمار رضی اللہ عنہا کی طرف منسوب روایت |
169 |
حدیث عمار رضی اللہ عنہ اور مرزا کا غلط استدلال |
173 |
(عمار کا قاتل جہنمی) حدیث کی تحقیق اور مرزا کے باطل استدلال کا رد |
195 |
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا قاتل کون؟ |
202 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حکومت میں عدل اور تقوی کا فقدان تھا؟ |
206 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ کےگھر میں خلاف شرع معاملات تھے؟ |
210 |
نیز کیا معاویہ رضی اللہ عنہ حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت پر خوش ہوئے؟ |
210 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت عذاب اور کاٹ کھانے والی تھی؟ معاذاللہ |
223 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ شراب پیتے تھے؟؟ معاذ اللہ |
231 |
معاویہ رضی اللہ عنہ پر بغض علی رضی اللہ عنہ کی وجہ سے تلبیہ آہستہ کہلوانے کا الزام اور اس کس حقیقت |
238 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ سود کھاتے تھے؟ |
240 |
’’اللہ; معاویہ رضی اللہ عنہ کا پیٹ نہ بھرے "حدیث سے مرزا اور اسکے حواریوں کا باطل استدلال |
254 |
معاویہ رضی اللہ عنہ پر قتل کرنے اور باطل طریقے سے مال کھانے کا الزام |
266 |
معاویہ رضی اللہ عنہ کے لقب خال المؤمنین پر اعتراض کا جواب |
273 |
کیا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ابو ایوب انصاری ان کی بے حرمتی کی ؟ |
277 |
معاویہ رضی اللہ عنہ پر حدیث رد کرنے کا الزام |
284 |
حجر بن عدی کون ؟ اور اسکے قتل کی اصل کی حقیقت |
288 |
کیا حجر بن عدی صحابی ہیں؟ |
288 |
حجر کے قتل کے ساتھ تعلق رکھنے والی ضعیف روایات |
292 |
حجر بن عدی کے قتل کی اصل حقیقت |
310 |
معاویہ رضی اللہ عنہ پر عائشہ رضی اللہ عنہا کو قتل کرنے کا رافضی الزام اور اسکی حقیقت |
322 |
حدیث سفینہ رضی اللہ عنہا اور مرزا جہلمی کا باطل استدلال |
326 |
کیا سید نا حسن رضی اللہ عنہ کو معاویہ رضی اللہ عنہ نے زہر دے کر قتل کیا؟؟ معاذ اللہ |
336 |
کیا سید نامعاویہ رضی اللہ عنہ اپنے آپ کو امیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ سے اور علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ خلافت کا حقدار سمجھتے تھے؟ |
361 |
(معاویہ رضی اللہ عنہ کی مذمت میں بیان کردہ من گھڑت روایات او رانکی حقیقت)
جب معاویہ رضی اللہ عنہ کو میرے ممبر پر دیکھو تو قتل کر دینا |
374 |
معاویہ وعمر رضی اللہ عنہما کے لیے فتنہ اور عذاب کی بد دعا |
378 |