اسلامی معاشرت کی بنیاد تقویٰ، مساوات ،اخوت، انصاف ،ایثار، دوسروں کی جان ،مال،عزت کی حفاظت اور تکریمِ انسانیت کے بلند اصولوں پر قائم ہے ۔بلاشبہ اسلامی معاشرت ایک عظیم معاشرت ہے ،جس کی عظمت کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ انبیاء کرام نے توحید ورسالت کے بعد سب سے زیادہ توجہ اور اپنی تمام ترتوانیاں اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کیں۔اسلامی معاشرت کے فیوض وبرکات اور ثمرات سے متفید ہونے کے لیے اسلامی طرز ِمعاشرت کو اپنی زندگیوں میں حقیقی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’اسلامی معاشرت کی بنیادی اکائیاں‘‘ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ کے اس لیکچر کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے اپنی وفات سے تین روز قبل نظام معاشرت سے متعلق سیالکوٹ میں ارشاد فرمایا تھا ۔اس لیکچر میں انہوں نے اسلام کے نظام ِ معاشرت کا معنیٰ ومفہوم بیان کرنے کے بعد اسلامی نظام معاشرت کی بنیادی اکائیاں (مسجد، اخوت،تعلیم،بین الاقوام تعلقات،اور دیگراکائیاں)بیان کی ہیں۔مولانا ارشد کمال حفظہ اللہ نے اس محاضرے میں پیش کی گئی احادیث اور اقوال کی تخریج وتحقیق کافریضہ بخوبی انجام دیا ہے جس سے اس کتابچہ کی افادیت دوچند ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کی تیاری میں شامل جملہ معاونین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے قارئین کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقدیم |
4 |
حمدوثناء،درود وسلام اورصلحائے امت کےلیے دعا |
6 |
اسلام کانظام معاشرت |
16 |