#7346.01

مصنف : سعید احمد پالن پوری

مشاہدات : 820

آسان نحو

(حصہ دوم)
  • صفحات: 105
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(اتوار 11 اگست 2024ء) ناشر : یحیٰ بکڈپو دہلی

علومِ نقلیہ کی جلالت و عظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے اسرار و رموز اور معانی و مفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت و منزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتا ہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر و تحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کے اصول و قواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیری نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول و قواعد ،اصولی و فقہی احکام و مسائل کا فہم و ادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہے کہ جس کی بدولت انسان ائمہ کے مرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتا ہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن و سنت اور دیگر عربی علوم سمجھنے کے لیے ’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر علوم اسلامیہ میں رسوخ و پختگی اور پیش قدمی کا کوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو و صرف پر کئی کتب اور ان کی شروح لکھی جا چکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ آسان نحو ‘‘ مولانا سعید احمد پالن پوری (صدر مدرسین ،دار العلوم دیوبند) کی تصنیف ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ حصۂ ا ول میں صرف ابتدائی ضروری باتوں اور فن نحو کی ضروری اصطلاحات سے روشناس کرایا گیا ہے۔اور حصۂ دوم میں حصۂ اول کے مضامین کا اعادہ کر کے باقی ضروری مضامین درج کیے گئے ہیں اور حواشی میں اساتذہ کے لیے مفید باتیں پیش کی گئی ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

کلمہ اور اس کی قسمیں

 

5

مرکب اور اس کی قسمیں

 

7

جملہ کی قسمیں

 

8

مرکب مفید اور اس کی قسمیں

 

11

اعداد

 

14

واحد ، تثنیہ اور جمع

 

15

جامد ، مصدر اور مشتق

 

17

تذکیر و تانیث کا بیان

 

19

معرب اور مبنی

 

21

اسم منسوب اور تصغیر کا بیان

 

23

اسم معرب کے اعراب کا بیان

 

24

اسم مقصود اور اس کی تین صورتیں

 

27

ضمیروں کا بیان

 

29

اسم اشارہ کا بیان

 

32

اسم موصول کا بیان

 

33

اسم فعل کا بیان

 

34

اسم صورت کا بیان

 

35

اسم کنایہ کا بیان

 

36

غیر منصرف کا بیان

 

38

وصف کا بیان

 

39

تانیث اور معرفہ کا بیان

 

40

عجمہ اور جمع کا بیان

 

41

ترکیب اور الف نون زائد کا بیان

 

42

وزن فعل کا بیان

 

43

فاعل کا بیان

 

45

نائب فاعل کا بیان

 

47

حروف مشبہ بالفعل کے اسم و خبر کا بیان

 

49

افعال ناقصہ کے اسم و خبر کا بیان

 

50

لائے نفی جس کے اسم و خبر کا بیان

 

52

افعال مقاربہ کے اسم و خبر کا بیان

 

53

مفعول مطلق کا بیان

 

55

مفعول بہ کا بیان

 

56

ظرف اور اس کی قسمیں

 

61

فعل کا بیان

 

83

حروف عاملہ کا بیان

 

87

نواصب و جوازم مضارع کا بیان

 

91

حروف مصدریہ اور حروف تاکید کا بیان

 

96

تنوین کا بیان

 

100

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74198
  • اس ہفتے کے قارئین 108026
  • اس ماہ کے قارئین 1724753
  • کل قارئین111046191
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست