#6514

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2653

اربعین اجتماعیت ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 37)

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2040 (PKR)
(ہفتہ 23 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

اللہ عزوجل کی خاطر محبت کرنا

14

برائی کا بدلہ اچھائی سے

15

درگزر کرنا

16

دوسروں کی مدد کرنا

16

نیک لوگوں کی مجلس اختیار کرنا

18

اچھی بات کرو یا خاموش رہو

19

حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا چھوڑ دینا

19

صلہ رحمی

20

مسلمان کی عزت کی حفاظت

20

دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنا

21

پردہ پوشی

22

دوسرے کو اپنے اوپر ترجیح دینا

22

احسن طریقے سے پیش آنا

23

تحایف دینا

24

صلح کرانا

25

جو چیز اپنے لیے پسند کرو وہی دوسروں کے لیے

26

ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنا

26

مریض کی عیادت کرنا

27

نرمی

27

کینہ سے بچو

28

حسد نہ کرو

29

عیب جوئی نہ کرو

30

غیبت کرونہ چغلی کھاؤ

31

احسان نہ جتلاؤ

32

کسی کو حقیر نہ جانو

32

نازیبا گفتگو اور طعن و لعن سے پرہیزکرنا

33

غصہ پینا

34

قطع کلامی نہ کرو

35

دوسروں کو زبان اور ہاتھ کی تکلیف سے محفوظ رکھنا

36

دوسروں کو تکلیف نہ پہنچانا

36

گالی گلوچ سے پرہیز

37

ٹھٹھہ مذاق اور زیادہ گفتگوسے پرہیز

38

نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا

39

چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام

40

تکالیف پر صبرکرنا

40

بدگمانی سے بچو

41

ہمدردی

42

ان سات میں سے ایک ہو جاؤ

42

بدلہ لینے کی طاقت کے باوجودمعاف کرنا

43

مسلمان کوخوشی فراہم کرنا

44

فہرست آیات قرآنیہ

45

فہرست احادیث نبویہ

47

مراجع و مصادر

50

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74437
  • اس ہفتے کے قارئین 108265
  • اس ماہ کے قارئین 1724992
  • کل قارئین111046430
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست