آنکھوں کی بینائی عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور ہونے لگتی ہے اور عینک لگ جاتی ہے ۔ نظر کی کمزوری سے مراد دیکھنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہونا ہے ۔ اس کی دو اقسام ہوتی ہیں جن میں سے ایک دور کی نظر کی کمزوری اور دوسری قریب کی نظر کی کمزوری ہوتا ہے اگر بینائی کی کمزوری کی علامات کا سامنا کرنا پڑے تو اس صورت میں اپنی بینائی کو بہتر بنانے کے لیے سب سے پہلا قدم اپنی بینائی کو ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کے کسی ماہر ڈاکٹر کی مدد سے ٹیسٹ کروائی جا سکتی ہیں اور اس کے بعد اس کے مشورے کے مطابق چشمے کا استعمال ہے ۔ طب کی دنیا میں بعض ایسی ادویات ہیں کہ جو ترک عینک کا کام کرتی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ عینک لگانا چھوڑئیے ‘‘ محبوب عالم قریشی کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں ایسی ورزشوں ، قدرتی غذاؤں اور دیگر امدادی ذرائع کو پیش کیا ہے کہ جن پر عمل کر کے عینک کا استعمال یکسر تر کیا جا سکتا ہے ۔ (م ۔ ا)
پیش لفظ |
1 |
ڈاکٹر بینجمن کے حالات زندگی |
3 |
دیباچہ طبع ثانی |
12 |
ڈاکٹر بینجمن کے اصولوں کی شہرہ آفاق کامیابی |
13 |
آنکھ کیسے کام کرتی ہے |
21 |
ضعف بصارت |
25 |
عینک کے نقصانات |
28 |
ضعف بصارت کے علاج کا جامع قدرتی نظام |
42 |
پٹھوں کے کھچاؤ کو دور کرنے میں مدد دینے والے طریقے |
46 |
بصارت میں مدد دینے والے عوامل |
56 |
آنکھوں کے پٹھوں کی ورزشیں |
63 |
خوراک کی افادیت |
71 |
علاج کے طریقوں پر کیسے عمل کیا جائے |
77 |
موتبا بند کا علاج |
101 |
آشوب چشم |
109 |
سبز موتیا |
116 |
سوزش قزحیہ اور سوزش قرنیہ آنکھ کے شفاف پردہ کے ورم |
120 |