کل کتب 60

دکھائیں
کتب
  • 26 #668

    مصنف : محمد جونا گڑھی

    مشاہدات : 23497

    سیف محمدی

    (پیر 15 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اشاعت قرآن وحدیث،پاکستان
    #668 Book صفحات: 178
    دنیا میں کوئی ایسا مسلمان نہیں جو اس حقیقت سے نا آشنا ہو کہ زمانہ رسالت مآب ﷺ میں مسلمانوں کے پاس عقیدے اور عمل کے لیے صرف وحی الہی تھی جس کے دو حصے تھے:قرآن وحدیث،صحابہ کرام ؓ صرف انہی د و چیزوں پر عمل کرتے رہے۔دین ودنیا کی تمام ضرورتوں کے احکام اسی سے لیتے رہے۔صحابہ وتابعین کے زمانہ میں وحی الہیٰ ہی ماخذ ومصدر مسائل تھا۔بعد ازاں بعض لوگوں نے تقلید شخصی کو بھی داخل دین کر لیا اور ائمہ اربعہ سے منسوب فتاوی واجتہادات کو بھی مستقل ماخذ سمجھ کر ان سے مسائل کا استنباط کرنے لگے۔اہل حدیث کی دعوت یہ ہے کہ پھر سے صحابہ وتابعین کی روش کی جانب پلٹا جائے اور صرف قرآن وحدیث ہی سے رہنمائی لی جائے۔حضرات مقلدین کو یہ روش پسند نہیں چنانچہ وہ اہل حدیث کی جانب غلط مسائل منسوب کر کے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،حالانکہ اہل حدیث کا دامن ان سے بالکل بری ہے۔دوسری طرف خود ان کے فقہی ذخیرے میں ایسے مسائل ہیں جو کتاب وسنت کے بالکل خلاف اور شرم وحیا سے عاری ہیں ۔زیر نظر کتاب میں خطیب الہند مولانا محمد جونا گڑھی رحمتہ اللہ نے اسی کو موضوع بحث بنایا ہے اور انتہائی مدلل انداز سے فقہ حنفی کے مسائل کو کتاب...
  • 27 #6584

    مصنف : طارق انور مصباحی

    مشاہدات : 6698

    ضروریات دین کی تعریفات

    (ہفتہ 01 جنوری 2022ء) ناشر : مجلس علمائے جھارکھنڈ
    #6584 Book صفحات: 98
    ضروریات دین یہ وہ مصالح ہیں جو انسان کے دین ودنیا دونوں کے قیام اور بقاء کےلیےضروری ہیں۔ اگر یہ مصالح نہ ہوں تو حیات انسانی کے امور ٹھیک طور پر نہیں چل سکتے بلکہ اس کے دونوں شعبوں دین اور دنیا میں بگاڑ پیدا ہوجائے۔ ضروری مصالح کے فقدان سے صالح معاشرہ کا وجود ناممکن ہے۔ شریعت اسلامی نے ضروری مصالح کا ہرلحاظ سے اعتبار کیا ہے اوران کے تحفظ کو مقاصدِشریعت میں شامل کیا ہے۔ اہل علم نے ضروریات دین کی مختلف تعریفات کی ہیں۔ طارق انور مصباحی نے زیر نظر کتاب’’ ضروریات دین کی تعریفات‘‘ میں ضروریات دین کی مختلف تعریفات اور انکا تجزیہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)
  • 28 #4300

    مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

    مشاہدات : 8130

    طبی اخلاقیات، دائرے اور ضابطے فقہ اسلامی کی روشنی میں

    (جمعرات 23 فروری 2017ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
    #4300 Book صفحات: 653
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں طبی مسائل اور احکامات کے حوالے سے تفصیلی راہنمائی موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " طبی اخلاقیات، دائرے اور ضابطے فقہ اسلامی کی روشنی میں "محترم قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی مرتب کردہ ہے، جو ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی نے شائع کی ہے، جس میں اسلامک فقہ اکیڈمی کےآٹھویں فقہی سیمینار مؤرخہ22 تا 24 اکتوبر1995ء  منعقدہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ انڈیا میں طبیب سے متعلق شرعی ہدایات، متعدی امراض اور خصوصا ایڈز کی بناء پر مرتب ہونے والے احکام پر پیش کئے گئے علمی، فقہی اور تحقیقی مقالات ومناقشات کے مجموعے کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں...
  • 29 #5639

    مصنف : محمد فاروق رفیع

    مشاہدات : 7653

    طہارت کے فقہی احکام

    (بدھ 05 دسمبر 2018ء) ناشر : فصل الخطاب للنشر و التوزیع
    #5639 Book صفحات: 618
    اسلامی نظام حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی  ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوءے فرمایا:الطّهور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) طہارت نصف ایمان ہے۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔(سنن النسائی،:103)طہارت سے غفلت برتنے کی بابت نبیﷺ سے مروی ہے: ’’ قبر میں زیادہ عذاب طہارت سے غفلت برتنے پر ہوتا ہے‘‘۔ (صحیح الترغیب و الترھیب: 152)۔مذکورہ احا...
  • 30 #6364

    مصنف : الطاف حسین لنگڑیال

    مشاہدات : 6828

    عہد حاضر میں اجماع کے انعقاد کی علمی صورتیں ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (منگل 18 مئی 2021ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6364 Book صفحات: 650
    اجماع فقہ اسلامی کی ایک اصطلاح اور اسلامی شریعت کا تیسرا اہم مآخد جس سے مراد نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد کسی بھی زمانہ میں آپ کی امت کے تمام مجتہد علماء کا کسی  ایسے دینی معاملے پر اکھٹے ہوجانا جس کے بارے میں قرآن و حدیث میں واضح حکم موجود ہو۔ زیرنظر مقالہ بعنوان’’ عہدحاضر میں اجماع کے انعقاد کی عملی صورتیں‘‘ جناب الطاف حسین لنگڑیال صاحب کا  وہ  تحقیقی وعلمی مقالہ ہےجسے انہوں نے  پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری صاحب  کی نگرانی میں مکمل کیا اور  پنجاب یونیورسٹی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس مقالےکو چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔جن کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔باب اول میں  اجماع کا تعارف،باب دوم اجتہاد اور اسکا  تعارف،باب سوم اجتماعی اجتہاد اور اجماع،باب چہارم عصر حاضر میں اجتماہی اجتہاد کےادارے او ران کاطریق کار،باب پنجم اجتماعی اجتہادی اداروں کی فقہی خدمات کا جائزہ،عہد حاضر میں اجماع کے انعقاد کی عملی صورت حال (م۔ا)
  • 31 #604

    مصنف : عبد القادر جیلانی ؒ

    مشاہدات : 82535

    غنیۃ الطالبین

    (جمعرات 30 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #604 Book صفحات: 664
    شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو ان کے عقیدت مندوں نے بلادلیل ان کی طرف منسوب کر رکھا ہے۔ شیخ صاحب مجموعی طور پر عقیدہ سلف کے حامل ہیں اگرچہ ان کے کچھ تفردات ہیں،  جس کا معاملہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ ’غنیۃ الطالبین‘ شیخ عبدالقادر جیلانی کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں انہوں نے متعدد فقہی مسائل پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ مبشر حسین لاہوری نے کیا ہے اور بعض فوائد کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تمام قرآنی آیات اور احادیث و آثار وغیرہ کی تخریج بھی قلمبند کی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نماز، روزہ، حج، زکوۃ، اذکار و ادعیہ اور فضائل اعمال وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔  
  • 32 #6656

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 3015

    غیر مسلموں اور جانوروں کا جوٹھا اور کفار و مسلمین کے تعلقات

    (جمعہ 18 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #6656 Book صفحات: 114
    پانی کے کسی برتن ،تالاب یا حوض سے کوئی انسان ،حیوان یا درندہ پانی پی  لے اور کچھ باقی بھی بچ جائے  تو اس بچے ہوئے پانی کو جوٹھا پانی کہا جاتا ہے جسے عربی میں سؤر كہا جاتا ہے۔ ایسا پانی کے پینے والوں  کے  الگ الگ ہونے کی وجہ سے کئی نوعیتوں کاہوتا ہےاورجوٹھ کی   الگ الگ نوعیتیں  واقسام ہیں  مثلاً انسان کا جوٹھا، اور پھر ان میں سے مسلمان کا جوٹھا،او ر کافر ومشرک کا جوٹھا، حیوان کا جوٹھا،  اور پھر ان میں سے ایسے جانوروں کا جوٹھا جن کا گوشت کھایا جاتا ہے  اور جن کا گو شت نہیں کھایا جاتا  اور جود ردندے ہیں   اور جو محض جانور تو ہیں مگر درندے  نہیں ۔ زیر نظر کتاب’’غیر مسلموں  اور  جانوروں کا  جوٹھا اور کفّار  ومسلمین کے تعلقات ‘‘ میں  محترم جناب مولانا محمدمنیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) نے  انہی احکام کو قرآن وسنت ، فقہی اقوال کی روشنی میں بیان کیا ہے۔(م۔ا)
  • 33 #7025

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 3144

    فتح المعین فی تقریب منہج السالکین اردو

    (جمعہ 09 جون 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7025 Book صفحات: 170
    فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب و سنت سے سچی وابستگی کے بعد تقرب الٰہی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول و غبار کو اڑا کر ماحول کو صاف و شفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات کا صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ ہوتا ہے اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسے بھی ہیں جن کے علم و فضل اور اجتہادات سے ایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فتح المعین فی تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین‘‘علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ نے اس کتاب کی فتح المعین کے نام سے مختصر توضیح و تشریح کی ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں مسائل اور دلائل کو یکجا کرتے ہوئے صرف ان اہم ترین اور مفید چیزوں کو ذکر کیا ہے جو اس موضوع کے لیے اشد ضروری تھیں۔ ڈاکٹر محفوظ الرحمن محمد خلیل مدنی حفظہ ال...
  • 34 #2374

    مصنف : ڈاکٹر محمد ادریس زبیر

    مشاہدات : 11159

    فقہ اسلامی ایک تعارف ایک تجزیہ

    (بدھ 11 مارچ 2015ء) ناشر : الہدیٰ پبلیکیشنزِ اسلام آباد
    #2374 Book صفحات: 250
    فقہ اسلامی فرقہ واریت سے  پاک ایک ایسی فکر سلیم کا  نام ہے جو قرآن وسنت ِ رسول کی خالص تعلیمات س میں سینچی گئی ۔ جس نے زندہ مسائل کے استدلال، استنباط اور اجتہاد میں قرآن وسنت  کواپنایا اور شرعی احکام کی تشریح وتعبیر میں ان دونوں کو ہی ہر حال میں ترجیح دی۔ یہ  تعلیمات اللہ تعالیٰ کا ایسا عطیہ ہیں جو اپنے لطف وکرم سے کسی بھی بندے کو خیر کثیر  کے طور پر عطا کردیتا  ہے۔ اور فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب وسنت  سے  سچی وابستگی  کے بعد تقرب الٰہی  کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول وغبار کواڑا کر  ماحول کوصاف وشفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات  کا  صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ  ہوتا ہے  اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی  کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم  کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسےبھی ہیں جن کے علم وفضل اوراجتہادات سےایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فقہ اسلامی  ایک تعارف‘‘ محترم ڈاکٹر محمد ادریس زبیر صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں ا...
  • 35 #2567

    مصنف : ڈاکٹر جمال الدین عطیہ

    مشاہدات : 7204

    فقہ اسلامی کی نظریہ سازی

    (بدھ 27 مئی 2015ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #2567 Book صفحات: 258
    نظریہ ذہن میں قائم ہونے والا ایک تصور ہے ،خواہ یہ تصور فکر منطقی کے تسلسل سے پیدا ہو یا فرعی وجزئی احکام کے استقراء سے ماخوذ ہو۔یہ تصور تجریدیت سے متصف ہوتا ہےکیونکہ اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ تطبیقی صورتحال سے بلند ہو کر اس تطبیق کے پیچھے کارفرما نظریہ وتصور تک رسائی حاصل کی جائے۔نظریہ ایسا جامع تصور ہوتا ہے جو موضوع کے تمام مراتب ودرجات اور اس کے تمام اثرات سے بحث کرتا ہے۔نظریہ جس جامع تحریری تصور کا نام ہے اسے دریافت کرنے کے لئے اس موضوع سے تعلق رکھنے والے تمام ظواہر واحکام میں پائے جانے والی مشترک صفات کا پتہ لگایا جاتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ اس موضوع کے مشترک اور عام قواعد معلوم کئے جائیں۔فقہی نظریہ کی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ فقہی نظریہ اس مجرد تصور کا نام ہے جو جزئی فرعی احکام کو منضبط کرنے والے قواعد عامہ کو یکجا کرے۔ زیر تبصرہ کتاب "فقہ اسلامی کی نظریہ سازی " عالم عرب کے معروف سکالر محترم ڈاکٹر جمال الدین عطیہ صاحب کی عربی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب نے کیا ہے۔یہ کتاب مولف موصوف کے ان لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے قطر یونیورسٹی کے...
  • 36 #5393

    مصنف : محمد نعمان

    مشاہدات : 17959

    فقہ اسلامی کے ذیلی ماخذ

    (جمعہ 04 مئی 2018ء) ناشر : ادارہ المعارف، کراچی
    #5393 Book صفحات: 363
    فقہ اسلامی کا سب سے پہلا اور بنیادی ماخذ قرآن کریم ہے‘ قرآن کریم تشریع اسلامی کی بنیاد اور قانون اسلامی کا اصلِ اصلو ہے‘ قرآن بلا فرق وامتیاز تمام انسانوں کے لیے امام وپیشوا ہے‘ قرآن کریم کی حیثیت بنیادی دستور کی ہے‘ اس لیے اس میں اصول وکلیات کے بیان پر اکتفاء کیا گیا ہے اور معاملات کی تفصیلات اور مسائل کی فروع وجزئیات سے بحث نہیں کی گئی ہے اور اگر کہیں کی گئی ہے تو بہت کم‘ ایسا ہی ہونا بھی چاہیے تھا اگر قرآن مجید میں بالعموم مسائل ومعاملات پر تفصیلی بحثیں کی جاتیں تو پھر طوالت کے باعث اس کی دستوری شان باقی نہیں رہتی‘ اور اگر قیامت تک پیش آنے والے مسائل اس میں بیان کر دیئے جاتے تو قرآن ضخیم کتاب کی شکل میں ہوتا تو اس سے استفادہ دشوار ہو جانا تھا ۔فروعی مسائل کے حل کے لیے بہت سی کتب تصنیف کی گئی ہیں جن میں کتب فقہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی کتب فقہ میں سے ایک ہے جس میں  فقہ کی مآخذ کو بیان کیا گیا ہے جیسا کہ قرآن‘سنت اور اجماع تین بڑے بنیادی مآخذ ہیں لیکن ان کے ذیل میں آنے والے موضوعات پر اردو میں قدرے تفصیل کام بہت کم ہے ج...
  • 37 #1492

    مصنف : امام ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ

    مشاہدات : 28239

    فقہ الاکبر

    (بدھ 19 فروری 2014ء) ناشر : ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
    #1492 Book صفحات: 34
    اما م ابو حنیفہ  صاحب مذہب معروف فقہی امام ہیں ،آپ اپنے  دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے  ۔آپ خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔امام موصوف کےزمانے میں  ابھی احادیث جمع نہیں ہوئی تھیں  لہذا امام  ابو حنیفہ اجتہاد بصیرت  سے   پیش آمدہ مسائل کا حل فرماتےتھے  .اس کتاب کی امام ابو حنیفہ کی طرف نسبت کے حوالے سے اہل علم کے ہاں دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں،بعض اسے امام ابو حنیفہ کی ہی تالیف قرار دیتے ہیں تو بعض نے اس نسبت کو مشکوک قرار دیا ہے۔الغرض اس میں پچاس  فقہی مسائل کو انتہائی علمی طریقہ سے بیان کیا گیا ہے  ۔جو اہل علم کے لئے ایک گرانمایاں علمی تحفہ ہے۔( م۔ا)  
  • 38 #4263

    مصنف : محمد عاصم

    مشاہدات : 11656

    فقہ السنہ

    (ہفتہ 04 فروری 2017ء) ناشر : منصورہ بک سنٹر لاہور
    #4263 Book صفحات: 499
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین میں تفقہ سب سے افضل عمل ہے۔جو اللہ کی ذات، اس کے اسماء وصفات، اس کے افعال، اس کے دین وشریعت اور اس کے انبیاء ورسل کی معرفت کانا م ہے،اور اس کے مطابق اپناایمان ،عقیدہ اور قول وعمل درست کرنے کا نام ہے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا :اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "فقہ السنہ" معروف عالم دین محمد عاصم صاحب کی کاوش ہے،جسے انہوں نے  معروف فقہی ترتیب پر مرتب کرتے ہوئے قرآنی آیات ،واحادیث نبویہ سے مزین کر دیا ہے ۔اور فروعی مسائل میں صرف ایک ہی قول راجح وصحیح کوبیان کر دیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کے لئے سمجھنا آسان ہو اور مبتدی قاری اپنا مطلوب پا لے۔انہوں نے اس کتاب کو مختصر اور مفید بنانے کی از حد کوشش کی ہے ،تاکہ اس سے عابد اپنی عبادت کے لئے ،واعظ اپنی وعظ کے لئے ،مفتی اپنے فتوی کے لئے ،معلم اپنی تدریس کے لئے قاضی اپنے فیصلے کے لئے ،تاجر اپنی تجارت کے لئے اور داعی اپنی دعوت کے لئے فائدہ اٹھا سکے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
  • 39 #6365

    مصنف : سید سابق مصری

    مشاہدات : 12456

    فقہ السنہ ( منتخب ابواب )

    (بدھ 19 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث، فیصل آباد
    #6365 Book صفحات: 98
    فقہ السنہ سید سابق مصری کی  تصانیف میں سے ایک شاہ کار تصنیف ہے اس کتاب میں فقہ اسلامی کے مسائل کتاب اللہ، صحیح احادیث اور اجماعِ امّت کے دلائل کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔  اس  میں بہت آسان اور سہل اسلوب میں بہت سے مسائل کا استیعاب کیا گیا ہے جن کی ایک مسلمان کو ضرورت ہوتی ہے۔ عموماً اختلافات کو بیان کرنے سے احتراز کیا گیا ہے، فقہ السنۃ کو عالم عرب میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔یہ کتاب  عالم  عرب کی یونیورسٹیوں اور پاک وہند  کے مدارس وجامعات کے میں شامل نصاب ہے ۔مشہور محدّث علامہ محمد ناصر الدین البانی ؒ نے اس پر بعض ملاحظات لکھے ہیں اور اس میں بعض ضعیف احادیث کی نشان دہی کی ہے۔ ان کی کتاب کا نام ’ ’تمام المنّة فی التعلیق علی فقه السنة ‘‘ ہے۔نصابی کتاب ہونے کی وجہ سے اس کا مکمل اور الگ الگ حصوں کے ترجمے بھی شائع ہوچکے ہیں ۔زیر نظر کتاب بھی  وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں شامل منتخب ابواب ( کتاب الایمان، النذور،الاطعمۃ،الذکاۃالشرعیۃ ،الاضحیۃ اور العقیقۃ)کا سلیس اردو ترجمہ  ہے۔(م۔ا)
  • 40 #3927

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

    مشاہدات : 7679

    فقہ السنہ ایم اے علوم اسلامیہ ( تخصص فی الحدیث)

    (پیر 01 اگست 2016ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #3927 Book صفحات: 946
    نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ہر مسلمان پر فرض ہے کہ قرآن مجید اور حدیث نبوی کی تعلیم حاصل کرے۔پاکستانی تعلیمی اداروں میں سنت نبوی پر باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہ السنہ، ایم اے علوم اسلامیہ (تخصص فی الحدیث)" محترم ڈاکٹر علی اصغر چشتی صاحب، محترم ڈاکٹر ضیاء الحق صاحب اور محترم معین الدین ہاشمی صاحب  کی مشترکہ کاوش ہے ۔اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ حدیث وسیرت، شعبہ اسلامک لاء (فقہ) نے  بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔اس کورس میں احادیث نبویہ کی روشنی میں طہارت، نماز، روزہ، حج ، زکوۃ تجارت، وصیت، وراثت، نکاح، طلاق، جہاد، حدود وتعزیرات نذر وغیرہ کے مسائل کی تفصیلات پیش کی گ...
  • 41 #785

    مصنف : محمد عاصم الحداد

    مشاہدات : 60746

    فقہ السنہ حصہ اول ودوم

    (اتوار 18 ستمبر 2011ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #785 Book صفحات: 753
    محمد عاصم الحداد فقہ و اصول فقہ کے میں نہایت اعلیٰ ذوق کے حامل ہیں۔ اصول فقہ پر ان کی مختصر کتاب ’اصول فقہ پر ایک نظر‘ علمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور متعدد مدارس میں بطور نصاب پڑھائی جا رہی ہے۔ محترم عاصم الحداد نے جہاں اصول فقہ کو اپنا موضوع سخن بنایا وہیں شریعت اسلامیہ کے عملی مسائل یعنی فقہی احکام پر بھی ایک شاندار اور منفرد کتاب لکھی جو اس وقت ’فقہ السنۃ‘ کے نام سے آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ طہارت، نماز اور جنائز کے مسائل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جبکہ دوسرے حصے میں زکوٰۃ، رمضان اور حج و عمرہ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ فقہی احکام پر اردو زبان میں متعدد کتب موجود ہیں لیکن اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مولانا نے مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام فقہی مسالک کی بنیادوں کا تعارف کرایا ہےاور انہیں دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ فقہی اختلافات کو ایک دوسرے سے نفرت کی بنیاد بنا لیتے ہیں حالانکہ مسالک کے مابین اختلاف اصولی نہیں سراسر اجتہادی ہے جس کی وجہ سے اپنے علاوہ دیگر تمام مسا...
  • 42 #450

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 22937

    فقہ و حدیث

    (پیر 18 اپریل 2011ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث،سندھ
    #450 Book صفحات: 218
    زیر نظر کتاب محدث العصر شیخ العرب والعجم علامہ سید بدیع الدین راشدی رحمتہ اللہ علیہ کا عظیم علمی شاہکار اور معرکہ آراء کتاب ہے ۔جسے کتاب وسنت کے دلائل کو دین حنیف کا ماخذ ثابت کیا گیا ہے اور کتاب وسنت کو چھوڑ کر خودساختہ حنفی فقہ اور ائمہ احناف کے بے سروپا اقوال کی آنکھیں بند کر کے تقلید  واتباع کی شناعت کو طشت ازبام کیا ہے۔اس کتاب کی تالیف کا پس منظر یہ ہے کہ راشدی صاحب نے ایک فتوی دیا۔جس کا ماحصل یہ تھا کہ ہم قرآن وحدیث  کے علاوہ کسی اور چیز کو سند نہیں سمجھتے۔اس فتوی سے مشتعل ہو کر اور تعصب وعناد کی تربیت میں پروان چڑھنے و الے ایک حنفی عالم نے مسلکی غیرت کے تاؤ میں آکر اس فتوی پر بے جاتبرّا بازی کی اور فقہ کو دین حنیف کا اساس ثابت کرنے کے لیے بے سروپا دلائل سے یہ ثابت کرنے کی سعی لاحصل کی او راس مسئلہ کو ترتیب دے کر کہ اگر کنویں میں کوئی چیز گر کر مر جائے یا مردہ چیز کنویں میں گر پڑے تو ای کی صفائی کیسے ہوگی۔چنانچہ اس مسئلہ کی عقدہ کشائی کے لیے کتاب وسنت خاموش ہیں ۔لہذا کتب فقہ ہی اس مسئلہ کی نشاندہی کرتی ہیں۔سو ثابت ہوا کہ فقہ ہی دین کی بنیادی اساس ہے اور فقہ کے مقابلے می...
  • 43 #884

    مصنف : محمد صبحی بن حسن حلاق

    مشاہدات : 23945

    فقہ کتاب وسنت

    (جمعرات 06 اکتوبر 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #884 Book صفحات: 712
    زیر نظر کتاب یمن کے معروف عالم دین محمد صبحی بن حسن حلاق کی صحیح احادیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل پر مشتمل ایک نہایت مستند تصنیف ہے۔ مولانا عمر فاروق سعیدی نے اس کتاب کانہایت رواں اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے۔ کتاب کا مدعا یہ ہے کہ مسلمان اپنے ہر عمل میں کتاب و سنت کے احکام کو ملحوظ رکھے۔ عام فقہی کتب کی طرح اس کتاب کا آغاز بھی ’کتاب الطہارۃ‘ سے کیا گیا ہے اس کے بعد نماز، روزہ، زکوۃ، حج اور نکاح و طلاق کے مسائل زیر بحث آئے ہیں۔ اسی طرح طب و لباس اور متعدد موضوعات کے احکام ومسائل بیان کرتے ہوئے جہاد پر ختتام کیا گیا ہے۔ تمام مسائل نہایت آسان اسلوب اور دلائل کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں تاکہ کم تعلیم یافتہ قاری بھی اس کو سمجھنے میں دقت محسوس نہ کرے۔ مسائل کی توضیح و بیان کے لیے صحیح دلیل پر اعتماد کیا گیا ہے اور مصنف نے فرقہ وارانہ تقلید سے دورے رہتے ہوئے کسی جماعت کے خلاف تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دلائل کی تحقیق و تنقید، نصوص و اقوال کی ترجیح اور قول راجح کی مزید تائید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات یہ کہ تخریج احادیث اور صحت و ضعف کے لحاظ سے ہر ایک کے مرتبے کی نشاندہ...
  • 44 #4686

    مصنف : سید سابق مصری

    مشاہدات : 20105

    فقہی احکام و مسائل کا عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا فقہ السنہ جلد اول

    dsa (ہفتہ 05 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4686 Book صفحات: 691
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین میں تفقہ سب سے افضل عمل ہے۔جو اللہ کی ذات، اس کے اسماء وصفات، اس کے افعال، اس کے دین وشریعت اور اس کے انبیاء ورسل کی معرفت کانا م ہے،اور اس کے مطابق اپناایمان ،عقیدہ اور قول وعمل درست کرنے کا نام ہے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا :اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "فقہ السنہ" معروف عالم دین محمد عاصم صاحب کی کاوش ہے،جسے انہوں نے  معروف فقہی ترتیب پر مرتب کرتے ہوئے قرآنی آیات ،واحادیث نبویہ سے مزین کر دیا ہے ۔اور فروعی مسائل میں صرف ایک ہی قول راجح وصحیح کوبیان کر دیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کے لئے سمجھنا آسان ہو اور مبتدی قاری اپنا مطلوب پا لے۔انہوں نے اس کتاب کو مختصر اور مفید بنانے کی از حد کوشش کی ہے ،تاکہ اس سے عابد اپنی عبادت کے لئے ،واعظ اپنی وعظ کے لئے ،مفتی اپنے فتوی کے لئے ،معلم اپنی تدریس کے لئے قاضی اپنے فیصلے کے لئے ،تاجر اپنی تجارت کے لئے اور داعی اپنی دعوت کے لئے فائدہ اٹھا سکے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
  • 45 #5307

    مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

    مشاہدات : 18908

    قاموس الفقہ جلد اول

    dsa (پیر 23 اپریل 2018ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی
    #5307 Book صفحات: 549
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین میں تفقہ سب سے افضل عمل ہے۔جو اللہ کی ذات، اس کے اسماء وصفات، اس کے افعال، اس کے دین وشریعت اور اس کے انبیاء ورسل کی معرفت کانا م ہے،اور اس کے مطابق اپناایمان ،عقیدہ اور قول وعمل درست کرنے کا نام ہے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا :اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ اس موضوع کے حوالے سے بہت سی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی موضوع کے حوالے سے ہے جسے علوم اسلامی کا ایک عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا کہا جا سکتا ہے۔اور کتاب کے نام سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ کتاب صرف فقہ کی اصطلاحات کے حوالے سے ہوگی لیکن حقیقت میں یہ کتاب فقہ کی مصطلحات کے علاوہ تفسیر‘ حدیث‘ اصول فقہ اور قواعد فقہ کے اصطلاحی الفاظ سے بھی اعتناء کیا گیا ہے اور محض مصطلحات کے تعارف پر اکتفاء نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کے ذیلی مباحث اور متعلقات  کوشرح وبسط سےپیش کیا گیا ہے۔ اس کی ترتیب اولاً حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی ہے پھر بحث کے آغاز میں لغوی واصطلاحی تعریف بیان کی گئی ہیں اور فقہی حدود وقیود کو ملحوظ رکھا گیا ہے تاکہ تعریف جامع ومان...
  • 46 #683

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 23254

    قرآن و حدیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل جلد1

    dsa (بدھ 29 جون 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #683 Book صفحات: 391
    اللہ عزوجل نے یہ کائنات ہست و بود انسان کے لیے بنائی ہے اور انسان کو اپنی بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ہمارا عظیم خالق خوب جانتا ہے کہ یہ دنیا انسان کو کن طریقوں سے فائدہ پہنچائے گی اور کن کرتوتوں کی وجہ سے شدید نقصانات سے دوچار رکردے گی۔اللہ تعالیٰ نے یہ باتیں قرآن کریم میں اوامر نواہی کی صورت میں بتلا دی ہیں اور اپنے آخری رسول حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ کے ذریعے سے سارے عالم پر ہمیشہ کے لیے روشن  کر دی ہیں۔علمائے سنت نے ان اوامر و نواہی کو جو کتا وسنت میں بیان ہوئے ہیں،آسان زبان میں ایک ترتیب کے ساتھ امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔انہی میں حجاز مقدس کے عظیم اسکالر اور معروف دینی رہنما شیخ صالح بن فوزان بھی ہیں۔زیر نظر کتاب ان کے لیکچرز اور تقاریر کا مجموعہ ہے ،جو ریڈیو پر نشر ہوئے بعد ازاں انہیں کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔اب اسے اردو زبان میں پیش کیا جارہا ہے اس کے مطالعہ سے اہل اسلام اخلاقیات،عبادات اور معاملات کے باب میں اللہ عزوجل کے احکام سے با خبر ہو سکتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر اللہ رب العزت کی رضامندی کے مستحق بن سکتے ہیں۔(ط۔ا)  
  • 47 #1729

    مصنف : محمد بن ابراہیم بن عبد اللہ التویجری

    مشاہدات : 7052

    مختصر فقہ اسلامی

    (اتوار 08 جون 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #1729 Book صفحات: 1134
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین میں تفقہ سب سے افضل عمل ہے۔جو اللہ کی ذات، اس کے اسماء وصفات، اس کے افعال، اس کے دین وشریعت اور اس کے انبیاء ورسل کی معرفت کانا م ہے،اور اس کے مطابق اپناایمان ،عقیدہ اور قول وعمل درست کرنے کا نام ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا :اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب (مختصر فقہ اسلامی) سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن ابراہیم بن عبد اللہ التویجری کی کاوش ہے ،جسے انہوں نے معروف فقہی ترتیب پر مرتب کرتے ہوئے قرآنی آیات ،واحادیث نبویہ سے مزین کر دیا ہے ۔اور فروعی مسائل میں صرف ایک ہی قول راجح وصحیح کوبیان کر دیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کے لئے سمجھنا آسان ہو اور مبتدی قاری اپنا مطلوب پا لے۔انہوں نے اس کتاب کو مختصر اور مفید بنانے کی از حد کوشش کی ہے ،تاکہ اس سے عابد اپنی عبادت کے لئے ،واعظ اپنی وعظ کے لئے ،مفتی اپنے فتوی کے لئے ،معلم اپنی تدریس کے لئے قاضی اپنے فیصلے کے لئے ،تاجر اپنی تجارت کے لئے اور داعی اپنی دعوت کے لئے فائدہ اٹھا سکے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
  • 48 #6635

    مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

    مشاہدات : 6319

    مطالعہ الفقہ الاسلامی ( نظرثانی شدہ ایڈیشن ) یونٹ 9۔1 کوڈ :4632

    (بدھ 23 فروری 2022ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #6635 Book صفحات: 324
    فقہ شریعت اسلامی کی ایک اہم اصطلاح ہے، فقہ سے مراد ایسا علم جس میں اُن شرعی احکام سے بحث ہوتی ہو جن کا تعلق عمل سے ہے اور جن کو تفصیلی دلائل سے حاصل کیا جاتا ہے ”فقہ“ اسلامی تعلیمات کا نچوڑ ہے، وہ قرآن کریم کا خلاصہ اور سنت رسول ﷺکی روح ہے، شریعت کے عمومی مزاج ومذاق کا ترجمان ہے اور اسلامی زندگی کے لیے چراغ راہ بھی، اس لیے علوم اسلامیہ میں اس کی جو اہمیت وضرورت ہے وہ آفتاب نیم روز کی طرح روشن ہے۔ زیر نظر کتاب’’ مطالعہ الفقہ اسلامی کوڈ:4632‘‘ ڈاکٹر محمود الحسن عارف صاحب کی مرتب شدہ ہے۔ یہ کتاب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد  میں  ایم اے علوم اسلامیہ کے نصاب میں شامل ہے،فاضل مصنف نے کتاب  ہذاکو 9یونٹوں میں  تقسیم کیا ہے  اس کتاب( کو رس کوڈ:4632)   میں طلبہ وطالبات کو براہ راست مطالعہ متن کے ذریعے اسلامی قوانین  کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (م۔ا)
  • 49 #173

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 27638

    معقولات حنفیہ

    (جمعہ 28 اگست 2009ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ
    #173 Book صفحات: 24
    زير نظر مختصر سے رسالہ میں ابوالوفاء ثناء اللہ امر تسری نے مسلک حنفیہ کے اختیار کردہ ان مسائل کو سپرد قلم کیاہے جو قرآن وسنت کی نصوص  سے میل نہیں کھاتے، لیکن ہمارے بھائی بعض غلط فہمیوں کو بناء پر اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہیں-کتاب میں مولانا نے سات مسائل جن میں مفقود الخبر،مرتد کا حکم، حرمت مصاہرت،خیار بلوغ،در دہ دہ،اقتدائے مقیم بالمسافر اور تفریق بین الزوجین جیسے مسائل شامل ہیں پر کتاب وسنت اور مقلدین حضرات  کے مؤقف کو بیان کر کے ثابت کیاہاے کہ ان دونوں میں آپس میں کس حد تک تفاوت پایا جاتا ہے- نیز مولانا اشرف علی تھانوی کے رسالہ 'الحیلۃ الناجزہ المحلیلۃ العاجزہ' پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔  
  • 50 #698

    مصنف : ابو الاسجد

    مشاہدات : 33172

    مفتی تقی عثمانی کا رجوع

    (پیر 18 جولائی 2011ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #698 Book صفحات: 17
    جناب مفتی تقی عثمانی صاحب دیوبندی مکتب فکر کی معروف شخصیت ہیں۔آپ مولانا مفتی محمد شفیع کے صاحبزادے اور بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں۔موصوف وفاقی شرعی عدالت کے جج بھی رہ چکے ہیں آج کل آپ اسلامی بینکوں کی سرپرستی فرمارہے ہیں اور حیلوک کے ذریعے ’مروجہ اسلامی بینکاری‘کے جواز کا فتوی دے رہے ہیں۔مفتی تقی عثمانی صاحب کی ایک کتاب’فقہی مقالات‘ہے جو ان کے فقہی مضامین کا مجموعہ ہے ۔اس کی چوتھی جلد میں موصوف نے ’حرام اشیاء سے علاج‘کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے بعض کبار حنفی علما  کے حوالے سے یہ فتوی دیا کہ علاج کی خاطر سورہ فاتحہ کو پیشاب اور خون سے لکھا جائز ہے ۔اس پر عامۃ المسلمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تو مفتی صاحب نے ’اسلام‘اقبار میں یہ وضاحت کی وہ نجاست سے سورہ فاتحہ کے لکھنے کو جائز نہیں سمجھتے۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں ان کے اس وضاحتی بیان کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلہ سے متعلق احناف کے نقطہ نظر پر تنقیدی نگاہ ڈالی گئی ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے حق کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ان شاء اللہ۔(ط۔ا)
< 1 2 3 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18330
  • اس ہفتے کے قارئین 152095
  • اس ماہ کے قارئین 310400
  • کل قارئین124643440
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست