النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ

  • نام : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ

کل کتب 3

  • 1 #173

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 26267

    معقولات حنفیہ

    (جمعہ 28 اگست 2009ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ
    #173 Book صفحات: 24

    زير نظر مختصر سے رسالہ میں ابوالوفاء ثناء اللہ امر تسری نے مسلک حنفیہ کے اختیار کردہ ان مسائل کو سپرد قلم کیاہے جو قرآن وسنت کی نصوص  سے میل نہیں کھاتے، لیکن ہمارے بھائی بعض غلط فہمیوں کو بناء پر اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہیں-کتاب میں مولانا نے سات مسائل جن میں مفقود الخبر،مرتد کا حکم، حرمت مصاہرت،خیار بلوغ،در دہ دہ،اقتدائے مقیم بالمسافر اور تفریق بین الزوجین جیسے مسائل شامل ہیں پر کتاب وسنت اور مقلدین حضرات  کے مؤقف کو بیان کر کے ثابت کیاہاے کہ ان دونوں میں آپس میں کس حد تک تفاوت پایا جاتا ہے- نیز مولانا اشرف علی تھانوی کے رسالہ 'الحیلۃ الناجزہ المحلیلۃ العاجزہ' پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔

     

  • 2 #819

    مصنف : عصمت الله ثاقب ملتانی

    مشاہدات : 20383

    الاختلاف بين آئمۃ الاحناف

    (پیر 09 جنوری 2012ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ
    #819 Book صفحات: 259

    روزِ اوّل سے ہی شیطان اس کوشش میں مصروفِ عمل ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان باہمی نفرت و قدورت اور تعصب و تہذب کا بیج بودے۔ نتیجۃً وہ مسلمانوں کو آتش جہنم کا ایندھن بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ استخفاف حدیث، تقلید شخصی اور فقہ حنفی کو مشروعیت کا درجہ قرار دینا، یہ وہ اسباب ہیں جن کی بنا پر مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاحات کو وجود ملا ہے اور مسلمانوں کے مابین اختلافات اور مذہبی مسائل کی خلیجیں وسعت پذیر ہوئی ہیں۔ کتاب اللہ اور اسوہ حسنہ کو مشعل راہ نہ بنانے کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان اہواء و آراء کی غیر مرئی اور خود ساختہ بندشوں میں جکڑا جاتا ہے پھر وہ شرعی نصوص اور حدیث سے بیزاری محسوس کرتے ہوئے تقلید شخصی، استخفاف حدیث اور فقہ حنفی کی مشروعیت پر مرنے مارنے پر تل جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ عصمت اللہ خان نے دلائل اور حوالہ جات کے ساتھ فقہ حنفی کے حقائق کی پردہ چاکی کر دی ہے۔ فقہ حنفی کے پوسٹمارٹم پر یہ مفید کاوش ہے۔ (م۔ آ۔ ہ)
     

  • 3 #1919

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 6419

    عصمت نبوت

    (منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : النور اکیڈمی مکتبہ ثنائیہ
    #1919 Book صفحات: 93

    انبیاء کرام ؑ کی عصمت کاعقیدہ رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی جھول ایمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔شاہ اسماعیل شہید﷫ عصمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔:عصمت کامعنیٰ یہ ہے کہ انبیاء کرام کے اقوال وافعال، عبادات وعادات، معاملات ومقامات اوراخلاق واحوال میں حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کی بدولت اُن کومداخلتِ نفس وشیطان اورخطاونسیان سے محفوظ رکھتا ہے اورمحافظ ملائکہ کو ان پر متعین کردیتا ہے تاکہ بشریت کاغُبار اُن کے پاک دامن کو آلودہ نہ کردے اورنفس بہیمیہ اپنے بعض اموراُن پر مسلّط نہ کردے اور اگر قانون رضائے الٰہی کے خلاف اُن سے شاذ ونادر کوئی امرواقع ہو بھی جائے تو فی الفور حافظ حقیقی(اللہ تعالیٰ)اس سے انہیں آگاہ کردیتا ہے اور جس طرح بھی ہوسکے غیبی عصمت ان کوراہ راست کی طرف کھینچ لاتی ہے‘‘(منصب امامت:۷۱) زیر تبصرہ کتاب "عصمت انبیاء"جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز داعی اور معروف عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫کی کاوش ہے ،جو انہوں نے عیسائی پادری مسٹر جیمس منرو کی کتاب "عدم معصومیت محمد" کے جواب میں لک...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41707
  • اس ہفتے کے قارئین 171995
  • اس ماہ کے قارئین 345099
  • کل قارئین109666537
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست