دار ابی الطیب، گوجرانوالہ

  • نام : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
  • ملک : گوجرانوالہ

کل کتب 18

  • 1 #1490

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 3952

    برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات

    (پیر 17 فروری 2014ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #1490 Book صفحات: 187

    اوّلیات اور اوائل کی اہمیت بطور خاص کارِ خیر  میں  مسلم ہے   قرآن میں  ارشاد باری تعالی ہے  السبقون الاولون من  المهاجرین والانصار اور اسی طرح حدیث میں  وارد  اوّلیات کا  احاطہ بعض ائمۂ محدثین نے  اپنی مستقل تصانیف اور بعض نے  اپنی کتابوں کےابواب میں  ضمناً کیا ہے  اوّلیات کا موضوع دراصل تاریخ وجغرافیہ سے متعلق ہے کہ فلاں نےفلاں  کام فلاں جگہ سب سے پہلے انجام دیا ۔اوّلیات کے مصنفین میں  کسی  نے  حدیث واثر میں  وارد اوّلیات کو ا پنی  کتاب کا موضوع بنایا ،کسی نے عام معلومات اور جنرل نالج کے طور پر مختلف  میدانہائے عمل کی اوّلیات کو جمع کیا اور کسی  نے مخصوس علاقے اور حضرات کی اوّلیات کو یک جا کیا ہے  اس سلسلے میں   عربی  زبان  میں  ابو ہلال العسکری کی  الاوائل اور  جلال الدین سیوطی  کی    الوسائل في معرفة الاوائل ‘‘ اور عبد اللہ نشمی  کی کتاب ’’ موسوعة الاوائل ال...

  • 2 #1583

    مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

    مشاہدات : 1901

    مجموعہ رسائل عقیدہ جلد اول

    dsa (بدھ 01 اکتوبر 2014ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #1583 Book صفحات: 621

    دین ِ اسلام میں عقیدہ توحید بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ عقیدہ توحید کی عظمت ہی کی دلیل کہ اس کی تبلیغ واشاعت کی خاطر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندون انبیاے کرام اور اسلافِ امت نے بڑی کٹھن تکالیف برداشت کیں اور اس راستے میں کسی قسم کی مداہنت ومصالحت کیے بغیر اس فریضے کی بجا آوری میں سرتوڑ کوششیں کیں۔او رعقیدہ توحید کی اسی قدر ومنزلت کے پیشِ نظر ہر دور میں علماے امت نے اس کی شرح وتوضیح کی اور اسے اپنی تصانیف میں سرفہرست رکھا اور اس موضوع پر مستقل کتب تالیف کیں۔ برصغیر میں علوم اسلامیہ اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں﷫کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں اس سلسلے آپ نے بیسیوں کتب رقم فرمائیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا...

  • 3 #1747

    مصنف : شمس الحق عظیم آبادی

    مشاہدات : 1758

    مجموعہ مقالات و فتاوی

    (جمعہ 26 ستمبر 2014ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #1747 Book صفحات: 714

    اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالمِ دین  اور احکام شریعت کے اندر  بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے  فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے۔ کتاب وسنت او رسیر صحابہ ﷢ کا بغور  مطالعہ کرنے سےپتہ چلتا ہے  کہ فتویٰ دینا سنت اللہ،سنت رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ سلف صالحین وائمہ دین کی سنت ہے ۔قرآن مجید میں ’’استفتاء، افتاء اور یسئلونک  کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے  جن مسائل ،احکام ،اور اشکالات کے متعلق صحابہ کرام ﷺ نے نبی اکرم ﷺ سے سوالات دریافت کئے اورآپ ﷺ کی طرف سے ان کے  ارشاد کردہ جوابات فتاوائے رسول  اللہﷺ کہلاتے...

  • 4 #1748

    مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

    مشاہدات : 1810

    مجموعہ علوم قرآن

    (ہفتہ 27 ستمبر 2014ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #1748 Book صفحات: 913

    برصغیر  میں علوم اسلامیہ،خدمت قرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں (1832۔1890ء)کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی  طرح عیاں ہیں  اس سلسلے آپ نے بیسیوں کتب   رقم فرمائیں او ردوسرے  علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف  متوجہ کیا،ان کے لیے  خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب  محمدصدیق  حسن خان نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی  وعلمی  موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ  لکھی  ہو ۔جمعیۃ  احیاء التراث الاسلامی  کو یت  کے تعاون سے  فضیلۃ الشیخ  ابو خالد فلاح خالد المطیری﷾ اور محتر م   عارف جاوید محمدی﷾ کی زیر پرستی میں نواب صدیق حسن  کی  مؤلفات پر  تحقیق وتخریج او رترجمہ وتسہیل کا  آغاز  کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتاب’...

  • 5 #2902

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث غازی پوری

    مشاہدات : 1288

    مجموعہ رسائل

    (جمعرات 10 ستمبر 2015ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #2902 Book صفحات: 711

     

    <p dir="\&quot;rtl\&quot;" style="\&quot;text-align:" justify;\"="">حافظ عبد اللہ غازی پور ی ہندوستان کے مشہورقصبہ مئو میں ۱۲۶۰ھ میں پیداہوئے۔سالہا سال مسندتدریس پررہنے کے سبب استاذ الاساتذہ کے لقب سے شہرت حاصل کی ۔آپ کاحافظہ نہایت ہی قوی تھا۔۱۰سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کرلیاتھا۔ اس کے بعد فارسی اور عربی کی ابتدائی کتب مولاناقائم ؒ سے پڑھیں جو قصبہ مئو میں رہتے تھے۔ غازی پور منتقل ہونے کے بعدوہاں کے مشہور مدرسہ ’’چشمۂ رحمت‘‘ میں مولانا رحمت اللہ ؒ سے کسبِ فیض کیا۔ طبیعت نہایت ذکی پائی تھی ۔کتاب کو ایک دفعہ دیکھ لینے سے اس کے نقوش لوحِ دل پرثبت ہوجاتے۔ ان دنوں جونپورکے ایک مدرسہ ’’امام بخش‘‘ کی بہت شہرت تھی جس کے صدر مدرس مولانا مفتی محمدیوسف صاحب لکھویؒ تھے۔ علمی تشنگی دور کرنے کے لیے جونپور تشریف لے گئے اور اپنی خداداد ذہانت و لیاقت سے جلد ہی مولاناممدوح کے مقبول شاگرد بن گئے۔ علوم و فنون میں مہارت تامہ یہیں سے...

  • 6 #2916

    مصنف : حافظ اسعد اعظمی

    مشاہدات : 1053

    تاریخ و تعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 16 ستمبر 2015ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #2916 Book صفحات: 355

    دینی مدارس کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی مدارس دینِ اسلام کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے دینِ اسلام کا تعلق تعلیم وتعلم اور درس وتدریس سے رہا ہے ۔نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو وحی نازل ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم کے گھر میں دار ارقم کے نام سے ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح وشام کے اوقات میں صحابہ کرام وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے یہ اسلام کی سب سے پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست کاقیام عمل میں آیا تو وہاں سب سے پہلے آپﷺ نے مسجد تعمیر کی جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے ۔اس کے ایک جانب آپ نے ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ مقامی وبیرونی صحابہ کرام کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے ۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی مدرسہ تھا جو تاریخ میں اصحاب صفہ کے نام سے معروف ہے ۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ کا ایسا تلا...

  • 7 #3049

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 2325

    فتنہ غامدیت ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ

    (اتوار 15 نومبر 2015ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #3049 Book صفحات: 371

    دورِ حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل ، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دور جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اوربسا اوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے اسے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و...

  • 8 #3485

    مصنف : احمد دین گکھڑوی

    مشاہدات : 833

    مجموعہ رسائل مولانا احمد دین گکھڑوی

    (بدھ 24 فروری 2016ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #3485 Book صفحات: 695

     

    برصغیر پاک وہند میں جن علمائے کرام نےتحریر وخطابت اور بحث ومناظرے کے ذریعے سےدین اسلام کی بھر پور خدمت کی اور مخالفین کے حملوں کی جواب دہی میں پوری تن دہی اور جاں فشانی سے حصہ لیا،ایسے اکابر علمائے دین میں امام المناظرین مولانا احمد دین گکھڑوی کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔مولانا احمددین گھکڑوی﷫ بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِدین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920 میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں، شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور ت...

  • 9 #3493

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث غازی پوری

    مشاہدات : 1148

    مجموعہ فتاویٰ حافظ محمد عبد اللہ محدث غازی پوری (سلسلہ فتاویٰ علمائے اہل حدیث ۔2)

    (جمعہ 26 فروری 2016ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #3493 Book صفحات: 760

    حافظ عبد اللہ غازی پور ی ہندوستان کے مشہورقصبہ مئو میں ۱۲۶۰ھ میں پیدا ہوئے۔ سالہا سال مسندتدریس پررہنے کے سبب استاذ الاساتذہ کے لقب سے شہرت حاصل کی۔ آپ کاحافظہ نہایت ہی قوی تھا۔۱۰سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔ اس کے بعد فارسی اور عربی کی ابتدائی کتب مولاناقائم ؒ سے پڑھیں جو قصبہ مئو میں رہتے تھے۔ غازی پور منتقل ہونے کے بعدوہاں کے مشہور مدرسہ ’’چشمۂ رحمت‘‘ میں مولانا رحمت اللہ ؒ سے کسبِ فیض کیا۔ طبیعت نہایت ذکی پائی تھی ۔کتاب کو ایک دفعہ دیکھ لینے سے اس کے نقوش لوحِ دل پرثبت ہوجاتے۔ ان دنوں جونپورکے ایک مدرسہ ’’امام بخش‘‘ کی بہت شہرت تھی جس کے صدر مدرس مولانا مفتی محمد یوسف صاحب لکھویؒ تھے۔ علمی تشنگی دور کرنے کے لیے جونپور تشریف لے گئے اور اپنی خداداد ذہانت و لیاقت سے جلد ہی مولاناممدوح کے مقبول شاگرد بن گئے۔ علوم و فنون میں مہارت تامہ یہیں سے حاصل کی۔ شوق تکمیل حدیث نے آپ کو شیخ الکل میاں سید نذیرحسین ﷫ محدث دہلی کی خدمت میں پہنچایا اور علم حدیث اور علم تفسیر وغیرہ کی تکمیل سیدصاحب سے کی۔ حضرت شیخ ال...

  • 10 #4555

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 596

    دینی تعلیم و تربیت کے اصول و آداب

    (ہفتہ 10 جون 2017ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #4555 Book صفحات: 123

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی اور تربیت کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ پر کیا گیا۔۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ وتربیت کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ اپنے اہل خانہ او رزیر کفالت افراد کی دینی اور اخلاقی تربیت ایک اہم دینی فریضہ او رذمہ داری ہے جس کے متعلق قیامت کےدن ہر شخص جواب دہ ہوگا ۔دعوت وتبلیع اور اصلاح امت کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’دینی تعلیم وتربیت کے اصول وآداب‘‘ مولانا عبدالرؤف خان رحمانی جھنڈا نگری ﷫ کے تعلیم وتربیت کے موضوع پر تحریر کیے گئے مضامین کی کتابی صورت ہے ۔موصوف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں دینی تعلیم وتربیت کےاصول ومبادی بیان کیے ہیں اور ان کےساتھ ساتھ طلبائے علم کے لیےتشجیع وترغیب کی خاطر علمائے سلف اور عصر حاضر کے ائمہ تجدید کےحیرت انگیز واقعات اور سبق آموز نصائح کا تذکرہ بھی کیا ہے ۔ یہ مضامین ہفت روزہ الاعتصام ،لاہور میں 13 مئی 1994ء تا 8 جولائی 1994ء کو 8 اقسام میں شائع ہوئے تھے ۔ان...

  • 11 #4623

    مصنف : حمید اللہ خان عزیز

    مشاہدات : 3770

    ارمغان مولانا محمد اسحاق بھٹی

    (جمعہ 01 دسمبر 2017ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #4623 Book صفحات: 948

    اس دنیائے فانی میں بسنے والے ہر انسان کا لمحہ بتدریج اس کی شخصیت کی تکمیل کرتا ہے۔ زمانہ اسے مبلغ، محدث، مؤرخ، محقق، مقرر، مصلح، مربی و محسن کے خطابات عطا کرتا ہے۔ ایسے شخص کی زندگی سراپا علم و عمل، سراپا جہاد اور عالم انسانیت کے لیے سرچشمہ ہوتی ہے۔ وہ زندہ رہتا ہے تو محترم و مکرم ہو کر زندگی کے لمحات گزارتا ہےاور اس عالمِ فنا سے منہ موڑتا ہے تو اپنے پیچھے نہ بھلائے جا سکنے والے کارناموں کی ایک تاریخ رقم کر جاتا ہے۔ ایک پورا زمانہ، ایک پورا عہد اس کی شخصیت سے منسوب ہو جاتا ہے۔ مستقبل کے محرر و مؤرخ اسے اوراقِ تاریخ میں یاد گار زمانہ قرار دیتے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ارمغان مولانا محمد اسحاق بھٹی﷫‘‘ حمید اللہ خاں عزیز کی ہے۔ جس میں مؤرخ اسلام مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫ کی سحر انگیز شخصیت، اعلیٰ علمی کردار، رندانہ افعال اور تاریخ ساز افکار پر مشتمل یہ ’’ارمغان‘‘ ہے۔ اس کتاب کو پندرہ ابواب کی شکل میں مولانا صاحب﷫ کی شخصیت و کردار کو مختلف حصوں میں بیان کیا گیا ہے۔ ہم حمید اللہ خاں صاحب کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعا...

  • 12 #4831

    مصنف : حافظ شاہد محمود

    مشاہدات : 540

    مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری

    (جمعہ 13 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #4831 Book صفحات: 675

    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت ورہنمائی کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے اور ان پر مختلف شریعتیں نازل فرمائیں۔ انسانیت کی رشدوہدایت کے لیے ہر شریعت اپنے دور کے اعتبار سے بہترین تھی مگر در اصل یہ اسلام کے تدریجی مراحل تھے۔ پھر آخر میں رسولِ رحمت مبعوث ہوئے تو اسلام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو کر تکمیل کے مراحل بھی طے کر گیا  اور دین اسلام مکمل ضابطۂ حیات بھی ہے اور دین نے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور ہمیں اصول دے دیے گئے ہیں اور ان اصولوں کو پیش نظر رکھ کر علماء نے دیگر مسائل زندگی کو اخذ کیا اور سوال وجواب کی صورت میں اپںے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں مختلف فتاوٰی جات کو جمع کیا گیا ہے اور یہ کتاب  علامہ محمد عبد الرحمان مبارک پوری کی  ہے جن کا شمار برصغیر کے ان اکابر علماء ومحدثین میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری زندگی توحید وسنت کی اشاعت میں بسر کی اور اس سلسلے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ مولانا مرحوم نے زیادہ تر اپنی توجہ کا مرکز تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کا بنایا اور اس میدان می...

  • 13 #5435

    مصنف : علیم ناصری

    مشاہدات : 178

    زبان خامہ کی خامیاں

    (اتوار 15 جولائی 2018ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #5435 Book صفحات: 224

    خامہ  فارسی زبان میں قلم کو کہتے ہیں ’’ زبان خامہ کی خامیاں‘‘ کا مطلب ہے  اہل قلم یا مضمون نگار اپنی اردو تحریروں  میں جو ایسی غلطیاں کرتے ہیں  جو اردو  زبان کے اصول وقواعد  کے خلاف یا اہل  زبان کے روزہ مرہ  کے خلاف ہیں۔کسی بھی زبان کی زندگی اسی میں ہے کہ اس کے اصول و قواعد زندہ ہوں۔نظم و نثر ہو یا زبان و بیان ، ان میں اس کی پابندی کی جائے۔ چنانچہ اہل علم ادباء کا گروہ ہر دور میں زبان و قلم کی اصلاح پر متوجہ رہتا ہے۔ جس زبان کی اصلاح پر توجہ نہیں کی جاتی وہ زبانیں جلد یا دیر معدوم ہو جاتی ہیں۔اردو ایک زرخیز و درخشاں زبان ہے، اور اپنے آغاز سے لے کر تا ہنوز مسلسل وسعت پذیر ہے۔ عربی ،فارسی  اورانگریزی زبان  کی طرح اردو  زبا ن کے قواعد  واصول اور اصلاح کے متعلق قواعد وانشاء کےماہرین کی مرتب  کردہ بڑی چھوٹی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’زبان خامہ کی خامیاں‘‘ جناب علیم ناصری ﷫کا ایک قلمی شاہکار ہے ۔موصوف ممتاز نعت گو شاعر...

  • 14 #5804

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 712

    تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری

    (اتوار 09 جون 2019ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #5804 Book صفحات: 317

    مولانا محمد  عبدالرحمٰن مبارکپوری ﷫ شیخ الکل فی الکل  میاں سید نذیر حسین  محدث دہلوی کے چند نامور شاگردوں میں  سے ایک  ہیں ۔آپ اپنے وقت  کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں  علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی  عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت  ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک  مکمل نہیں  ہوتی  جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری ﷫ کی خدمات  اور ان کا  تذکرہ  نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ اس شرح سے ان کو برصغیر کے علاوہ عالم ِاسلام میں شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی۔ حدیث اور تعلیقات حدیث پر ان کو عبورِ کامل تھا۔ تدریس میں آپ کو خاص ملکہ حاصل تھا۔ تصنیف وتالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتے تھے۔اس شرح  کے علاوہ   بھی دو درجن سے زائد مختلف عناوین پر...

  • 15 #5887

    مصنف : محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

    مشاہدات : 498

    دبستان نذیریہ جلد اول

    dsa (جمعرات 26 ستمبر 2019ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #5887 Book صفحات: 738

    شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے ۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ ۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سےبھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند...

  • 16 #7124

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 6799

    خطبہ غدیر خم اور اہل بیت کے حقوق

    (منگل 19 ستمبر 2023ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #7124 Book صفحات: 129

    اہلِ سنت اور روافض کے مابین ایک مختلف فیہ مسئلہ نبی مکرم ﷺ کی جانشینی اور خلافت کا ہے جسے شیعہ سنی نزاع کی بنیاد بھی کہا جا سکتا ہے۔رافضہ کے بنیادی دلائل میں ایک ’’حدیثِ غدیرِ خُم‘‘ بھی ہے جس میں، ان کے مطابق، نبی مکرم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین (وصی) نامزد کیا تھا اور صحابہ کرام کو انھیں خلافت سونپ دینے کی تلقین کی تھی۔ زیر نظر کتاب ’’ خطبہ غدیرِ خُم اور حقوقِ اہل بیت‘‘ محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ صاحب کی اپنے موضوع میں ایک منفرد تحقیقی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں روافض کی مزعومہ دلیل کا علمی جائزہ لیا ہے اور ان کے موہوم استدلال کی حقیقت طشت ازبام کی ہے۔حدیث غدیرِ خُم میں چونکہ نبی مکرم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے رشتۂ مودت استوار رکھنے کے علاوہ اہلِ بیت کے حقوق کی پاسداری کرنے کی بھی تلقین کی تھی، اس لیے مولانا اثری حفظہ اللہ نے کتاب ہذا میں اس پہلو پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ہے جس میں پہلے تو اہلِ بیت کا مصداق...

  • 17 #7625

    مصنف : ڈاکٹر عثمان العمیر

    مشاہدات : 955

    مسئلہ طلاق

    (منگل 05 اگست 2025ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #7625 Book صفحات: 210

    ایک مجلس کی تین طلاقوں کا مسئلہ ایک معرکۃ الآراء مسئلہ ہے۔احناف کے نزدیک مجلس واحد میں تين مرتبہ کہا گیا لفظ طلاق موثر سمجھا جاتا ہے جس کے بعد زوجین کے درمیان مستقل علیحدگی کرا دی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد ان کو اکٹھا ہونے کے لیے ایک حل دیا جاتا ہے جس کا نام حلالہ ہے۔ایک شرعی چیز کو غیر شرعی چیز کے ذریعے حلال کرنے کا ایک غیر شرعی اور ناجائز طریقہ ہے جس کو اب احناف بھی تسلیم کرنے سے عاری ہیں اور ایسے مسائل کے لیے پھر ایسے لوگوں کی طرف رجوع کیا جاتا ہے جو اس غیر شرعی امر کو حرام سمجھتے ہیں۔اب تو اسلامی نظریاتی کونسل ، اور دعوہ اکیڈمی اسلام آباد نے بھی ایک مجلس میں تین طلاقوں کو ایک طلاق قرار دینے کا فتویٰ صادر کیا ہے۔زیر نظر کتاب ’’مسئلہ طلاق‘‘ڈاکٹر سلیمان العمیر(پروفیسر مدینہ یونیورسٹی ) کی کتاب تسمية المفتين بأن الطلاق الثلاث بلفظ واحد طلقة واحدة کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو دو ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول میں مسئلہ طلاق سے متعلق...

  • 18 #7627

    مصنف : شہاب الدین جلال الدین المدنی

    مشاہدات : 1037

    سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ

    (جمعرات 07 اگست 2025ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
    #7627 Book صفحات: 233

    خال المومنین سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا درخشاں دور ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و امان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان لوگ صحابہ کرام بالخصوص سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق جو اعتراضات کرتے ہیں وہ در اصل رافضی پروپیگنڈے کا نتیجہ ہیں کو قبول فرمائے  اور ان کےلیے ذخیرہ    کے درمیان اختلافات ومشاجرات کے تعلق سے اہل سنت کا  مو۔ جبکہ اہل سنت کا یہ عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر ہر قسم کا طعن و تنقید ناجائز اور ایمان لیوا ہے جس سے ایک مسلمان کو سخت احتراز کرنا ضروری ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کر کے ان...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16448
  • اس ہفتے کے قارئین 150213
  • اس ماہ کے قارئین 308518
  • کل قارئین124642687
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست