#1747

مصنف : شمس الحق عظیم آبادی

مشاہدات : 1759

مجموعہ مقالات و فتاوی

  • صفحات: 714
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17850 (PKR)
(جمعہ 26 ستمبر 2014ء) ناشر : دار ابی الطیب، گوجرانوالہ

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالمِ دین  اور احکام شریعت کے اندر  بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے  فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے۔ کتاب وسنت او رسیر صحابہ ﷢ کا بغور  مطالعہ کرنے سےپتہ چلتا ہے  کہ فتویٰ دینا سنت اللہ،سنت رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ سلف صالحین وائمہ دین کی سنت ہے ۔قرآن مجید میں ’’استفتاء، افتاء اور یسئلونک  کا ذکر مختلف مقامات پر آیا ہے  جن مسائل ،احکام ،اور اشکالات کے متعلق صحابہ کرام ﷺ نے نبی اکرم ﷺ سے سوالات دریافت کئے اورآپ ﷺ کی طرف سے ان کے  ارشاد کردہ جوابات فتاوائے رسول  اللہﷺ کہلاتے ہیں ۔جو کتب احادیث میں بکثرت  موجودہیں۔  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل   حدیث کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مجموعہ مقالات وفتاویٰ‘‘ محدث العصر علامہ شمس الحق عظیم آبادی ﷫ ( 1857ء۔1911ء) کے فتاویٰ  و مقالات پر مشتمل ہے اس  مجموعہ میں فتاویٰ جات  کے علاوہ    علامہ  شمس الحق عظیم آبادی کے  اہم مسائل کے متعلق  بعض مقالات ورسائل بھی اس مجموعے  میں شامل ہیں جن میں عقائد وعبادات اور معاملات سے  متعلق اہم موضوعات پر خامہ  فرسائی کی گئی ہے ۔ان مقالات وفتاویٰ  کی  مجموعی تعداد 60 ہے۔ معروف  محقق اور  عالم  دین  مولانا محمد عزیر شمس ﷾ نے  مختلف  رسائل  وجرائد  اور لائبریریوں  سے  جمع  کر کے  ان  فتاویٰ اور مضامین  کو مرتب کیا ہے ۔ یہ مجموعہ اس  سے قبل  1989ء میں  شائع ہواتھا۔اب اس  نئی  طباعت میں تحقیق و تخریج  کے علاوہ  کچھ نئے  دستیاب ہونے والے  فتویٰ جات بھی  شامل کردیے گئے ہیں او راس  طباعت میں  مرتب کی طرف  سے   تفصیلی مقدمہ  انتہائی  اہم اور  لائق  مطالعہ ہے  ۔ اللہ تعالی   اس کتاب کوتیار کرنے والے تمام احباب  کی  مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)  (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

9

پیش لفظ

 

11

مقدمہ

 

14

سوانح علامہ شمس الحق عظیم آبادی

 

59

فتاویٰ

 

 

عقائد

 

81

نماز

 

104

جنائز

 

142

زکات و صدقات

 

167

نکاح

 

198

طلاق

 

241

رضاعت

 

249

قربانی

 

262

وراثت

 

268

خرید و فروخت

 

284

مقالات و رسائل

 

287

فارسی فتاویٰ

 

617

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16625
  • اس ہفتے کے قارئین 150390
  • اس ماہ کے قارئین 308695
  • کل قارئین124642758
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست