#4032

مصنف : عبد الرشید عراقی

مشاہدات : 6971

تذکرۃ المحدثین

  • صفحات: 152
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6080 (PKR)
(بدھ 02 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی،مولانا حافظ صلاحالدین یوسف، مولانا محمد رمصان یوسف سلفی حفظہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اللہ تعالی ان بزرگوں کو صحت وعافیت سے نوازے اور ان کےعلم وعمل اضافہ فرمائے۔ زیر تبصرہ کتاب’’تذکرۃ المحمدیین‘‘ وطن عزیز کےمعروف سوانح نگار مصنف کتب کثیرہ مولانا عبدالرشید عراقی﷾ کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے برصغیر کے ان اٹھائیس نامور علمائے اہلحدیث اور ان کی دینی وعلمی ، سیاسی وملی، تبلیغی وتدریسی تصنیفی خدمات کا تذکرہ کیا ہے جن کا نام سید الانبیاء حضرت محمدﷺ کے نام نامی پر ہے ۔اللہ تعالیٰ عراقی صاحب کے علم وعمل اور عمر میں برکت فرمائے ۔( آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

5

پیش گفتار ازمولف

6

تقریظ :مولانا بشیر انصاری

13

مقدمہ

19

شیخ محمد بن طاہر پٹنی

27

مولنا محمدبن سخاوت علی جون پوری

35

مولنا محمد بن شاہ ولی اللہ دہلوی

38

مولنا محمدبن عبداللہ غزنوی

41

مولنا حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی

44

مولانا محمد بن احمد ٹونکی

50

مولانا محمد بن ہاشم سورتی

53

مولانا قاضی محمد بن عبدلعزیز مچھلی شہر ی

56

مولنا بن عبداللہ جوناگڑھی

62

مولنا محمد بن غلام رسول سورتی

64

مولانا حافظ محمد سیالکوٹی

66

مولنا بویحیی محمد شاہجہان پوری

69

مولا نا محمد بن حسین بن محسن انصاری

73

مولنا قاضی محمد خانپوری ہزاروی

77

مولانا ابولارشاد محمد وبکاوی

80

مولنا محمد بن ابراہیم جوناگڑھی

83

مولنا محمد بن یوسف سورتی

97

مولانا محمدعلوی ہزاروی

109

مولانا ابو لقاسم محمد بنارس

111

مولنا محمد کنگن پوری

119

مولا نا حافظ محمد محدث گوندلوی

123

حافظ محمد لکھوی بن محی الدین لکھوی

132

مولانا حافظ محمد بھٹوی

134

پروفیسر محمد بن اسمعیل سلفی

136

مولنا محمد مدنی

139

شیخ الاسلا م محمدبن حافظ فخرالدین دہلوی

142

مولان محمد بن بکنوی

145

مولنا محمد بن عبداللہ الظاہری

147

کتابیات

151

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46932
  • اس ہفتے کے قارئین 472422
  • اس ماہ کے قارئین 1672907
  • کل قارئین113280235
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست