احکامِ شریعت سمجھنے کےلیے جہاں دیگر علومِ اسلامیہ کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے علوم ِاسلامیہ میں دسترس تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدارسِ اسلامیہ میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔زیر نظر کتاب ’’ قواعد الصرف ‘‘بھی اسی سلسلۃ الذہب کی ایک اہم کڑی ہے ۔جوکہ الثانویہ العامۃ کے طلبا وطالبات کے لیے وفاق المدارس السلفیہ ،پاکستان کے ذمہ دران اور دیگر اکابر علمائے کے حکم کے مطابق انہی کی سرپرستی میں دار السلام کی نصاب کمیٹی کے تجربہ کار ارکان اور علوم اسلامیہ کے م...
قرآن مجید میں انبیاء کرام کے واقعات کے ضمن میں انبیاء کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔زیرنظر کتاب’’قرآنی دعائیں اور وظائف‘‘اسلامی کتب کی معاری طباعت کے عالمی ادارے دار السلام کے ریسرچ سکالرز (طارق جاوید عارفی ، مفتی عبد الولی خان ) کی کاوش ہے ۔جس میں قرآن مجیدکی پیش کردہ تمام دعائیں اپنے مکمل پس منظر کے ساتھ پیش کردی گئی ہیں۔افادیت کے پیش نظر جادوں ،آسیب، جنانت&...
الله تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کےلیے اپنا عظیم کلام قرآن مجید اپنے آخری نبی ورسول ﷺ پر اتارا ہے اور اپنے نبی ﷺ کے ذریعے سنت کی شکل میں اس کی توضیح وتشریح بھی کردی ہے ۔ یہی وہ کتاب ہے جوایمان ویقین کی بیناد پر کامیابی اور سرفرازی کی ضامن ہے۔ اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ ک...