#5899

مصنف : مفتی عبد الولی خاں

مشاہدات : 1319

تفسیر کلمات القرآن

  • صفحات: 634
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15850 (PKR)
(منگل 08 اکتوبر 2019ء) ناشر : دار السلام، لاہور

الله تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی  کےلیے اپنا عظیم کلام قرآن  مجید اپنے آخری نبی ورسول ﷺ پر اتارا  ہے اور اپنے نبی ﷺ کے ذریعے سنت کی شکل میں اس کی توضیح وتشریح بھی کردی ہے ۔ یہی وہ کتاب ہے جوایمان ویقین کی بیناد  پر کامیابی اور سرفرازی کی ضامن ہے۔ اور قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫  ہیں  یہ  سلسلۂ خیر تاہنوز جاری  ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا ۔ ان شاء اللہ ۔ زیر نظر  کتاب ’’ تفسیر  کلمات القرآن ‘‘ دار السلام ،لاہور کےشبعہ تحقیق وتالیف کے رکن   محترم جناب مفتی عبد الولی ﷾ کی  کاوش ہے  ۔موصوف نے بڑی محنت شاق سے  اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔یہ قرآن مجید کا مکمل ترجمہ نہیں   بلکہ قرآن مجید کے بعض کلمات ومقامات کا  حل ہے ۔ یہ حل بطور خاص  ان لوگوں کےلیے پیش کیا گیا  ہے جو قرآن  مجید کے بعض الفاظ کےترجمے سے تو کسی حک تک واقف ہیں  لیکن بعض کلمات کافہم ان کےلیے  مشکل ہے۔چنانچہ یہ ترجمہ جس طرح ایک عام قاری کےلیے  مفید ہے ٹھیک اسی طرح ایک طالب  علم اور عالم فاضل معلم اور سکالر کے لیے بھی آگہی بخش  اور فیض رساں ہے  مترجم کی یہ کاوش  ہے  تلاوت کےدوران مشکل  قرآن الفاظ کے معانی  ومفاہیم سکیھنے کاجدید اسلوب ہے  ۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کو اجر جزیل سے نوازے  اور قرآن فہمی کی اس دستاویز کو قرآن کا نورِ بصیرت عام کرنے کامؤثر ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18213
  • اس ہفتے کے قارئین 151978
  • اس ماہ کے قارئین 310283
  • کل قارئین124643393
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست