#2784

مصنف : عبد الحمید خان عباسی

مشاہدات : 30054

اصول تحقیق

  • صفحات: 386
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9650 (PKR)
(ہفتہ 01 اگست 2015ء) ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے  کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا "رسمیات تحقیق" کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔ معاشرتی علوم اور ادبیات میں علمی نوعیت کی جدید رسمیات پر مبنی کتابیں اور تحقیقی مجلے اس وقت عام ہونے لگے تھے جب رائل ایشیا ٹک سوسائٹی نے خصوصا تاریخ کے موضوعات پر اپنے مطالعات کو جدید اصولوں کے تحت شائع کرنے کا آغاز کیا اور یورپ کے دیگر ملکوں جیسے جرمنی، اٹلی، فرانس اور ہالینڈ کے تحقیقی اور اشاعتی اداروں نے بھی اس جانب پیش قدمی کی اور اسی زمانے میں خصوصا تحقیق و ترتیب متن کی بہترین کوششیں سامنے آنے لگیں۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اصول تحقیق "اسی جانب ایک سنگ میل ہےجو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  اسلام آباد  کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید خان عباسی صاحب کی تصنیف ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

1

چند کلمات

 

1

تقریظ

 

1

تاثرات

 

3

فہرست عنوانات

 

5

تقدیم

 

25

باب 1 اسلام میں تحقیق کے اصول

 

28 تا 72

باب 2 تحقیق و تنقید کا مفہوم اور دونوں کا باہمی تعلق

 

76 تا 98

باب 3 تحقیق کی خصوصیات اور اس کے بنیادی لوازم

 

99 تا 120

باب 4 موضوع تحقیق کا انتخاب اور خاکہ

 

121 تا 132

باب 5 اقسام تحقیق اور ان کے مابین فرق

 

133 تا 147

باب 6 مآخذ کا مفہوم اور اولین و ثانوی مآخذ میں فرق

 

148 تا 152

باب 7 دستاویزی تحقیق اور اس کے لیے بنیادی و ثانوی مآخذ کا تعین

 

153 تا 169

باب 8 تحقیق کے لیے حصول مواد کے وسائل اور طریقے

 

170 تا 187

باب 9 مفروضات اور تحقیق میں ان کی اہمیت

 

188 تا 198

باب 10 حواشی و تعلیقات ، حوالہ جات ، اقتباسات اور اشاریہ سازی میں فرق اور ان کی اہمیت

 

199 تا 219

باب 11 الحاق کلام اور اس کی نشاندہی کے طریقے

 

220 تا 231

باب 12 تحقیق متن کے طریقے اور متن  میں غلطیاں معلوم کرنے کے ذرائع

 

232 تا 242

باب 13 رموز اوقاف اور ان کے استعمال کے اصول

 

243 تا 262

باب 14 املاء کے اصول

 

263 تا 276

باب 15 حوالہ جاتی اصول اور کتابیات کی تیاری کے طریقے

 

277 تا 296

باب 16 معیاری تحقیقی مقالے کی خصوصیات

 

297 تا 314

باب 17 تحقیق و تدوین کی اردو و انگریزی اصطلاحات

 

315 تا 333

مشقی سوالات

 

334

مصادر و مراجع کی فہرست

 

336

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42211
  • اس ہفتے کے قارئین 467701
  • اس ماہ کے قارئین 1668186
  • کل قارئین113275514
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست