#1425

مصنف : ڈاکٹر محمد الدسوقی

مشاہدات : 14697

امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات

  • صفحات: 627
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28215 (PKR)
(جمعہ 27 ستمبر 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد

امام محمد بن حسن شیبانی صاحبین یعنی امام ابوحنیفہ کے دو جلیل القدر شاگردوں میں سے ایک ہیں جن سے ان کی فقہی روایت آگے بڑھی ہے ، ان کے دوسرے شاگرد امام ابویوسف ہیں ۔امام ابوحنیفہ کی جانب اگر چہ عقائد اور تعلیم و تعلم سے متعلق چند رسائل منسوب ہیں ،مگر حدیث و فقہ پر ان کی اپنی مرتبہ کوئی کتاب محفوظ نہیں، ان کے علمی تبحر اور تفقہ فی الدین کا حاصل ان کے شاگردوں اور بالخصوص صاحبین کی تالیفات میں ملتا ہے ۔ امام ابو یوسف کا تحریری کارنامہ کتاب الخراج اور الرد علی سیر الاوزاعی جیسی کتابوں تک محدود ہے ۔ اس کے برعکس امام محمد بن حسن شیبانی کی تالیفات فقہ و قانون کے سارے پہلووں کی جامع ہیں ، اور نہایت مفصل ہیں ۔ امام محمد بن حسن کے اس کارنامے کے سبب جملہ متاخر حنفی فقہاء ان کے خوشہ چین ہیں ۔ امام شیبانی ، اسلامی فقہی روایت سے قطع نظر بنی نوع انسان کی تاریخ قانون میں منفرد مقام کے حامل ہیں ۔ ان کی کتاب الاصل یا المبسوط کا مقابلہ اگر  رومن قانون کی شہرہ آفاق کتاب مجموعہ قوانین جشی نین سے کیا جائے تو امام شیبانی کی ژرف نگاہی اور دقت نظر کا قائل ہونا پڑتا ہے ۔ زیرنظر کتاب امام  صاحب کی زندگی کے مختلف پہلووں اور ان کی دینی خدمات پر مشتمل ہے ۔ اللہ مصنف کو اجر سے نوازے ۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

15

مقدمہ

 

17

تمہید

 

 

عرب قبل از اسلام

 

26

قرآن کی مکی اور مدنی سورتیں

 

26

اجتہاد رسولﷺ

 

27

رسول اللہ ﷺ کے بعض اجتہادی معاملات

 

30

اجتہاد صحابہ ؓ دور رسالت میں

 

33

وفات رسول ﷺ کے بعد اشاعت اسلام

 

35

اختلاف صحابہ ؓ کے اسباب

 

42

دور صحابہ میں فقہ کا مزاج

 

44

خلافت عثمان میں ممالک اسلامیہ میں صحابہ کا پھیل جانا

 

45

عامۃ الناس کا اپنے درمیان رہائش پذیر صحابہ ؓ پر اعتماد

 

47

کوفے میں ابن مسعود ؓکا قیام اوران کا کارنامہ

 

50

عراق کی ثقافتی میراث

 

53

فقہائے کوفہ کی رائے میں توسع کے اسباب

 

56

کوفے اور مدینے کے مکاتب فکر میں فرق

 

57

ابراہیم نخعی اور ان کا کارنامہ

 

58

ابراہیم نخعی اور امام ابو حنیفہ کا تعلق

 

60

امام ابو حنیفہ کا اپنے حلقہ درس میں منہج

 

61

سیاسی ، معاشرتی اور فکری حالات

 

67

سیاسی حالات

 

67

معاشرتی حالات

 

76

فکری حالات

 

82

امام محمد ؒ کی حیات وخدمات

 

95

امام محمد ؒ کی نشوونما اور آپ کی زندگی کے مختلف مراحل

 

95

امام محمد ؒ ، اساتذہ اور تلامذہ کے درمیان

 

127

امام محمد ؒ شخصیت اور علم

 

135

امام محمد ؒ کی علمی خدمات اور کارنامے

 

187

امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ و محدث

 

234

امام محمد ؒ بحیثیت فقیہ آپ کے فقہی اصول اور خصائص

 

243

امام محمد ؒ بحیثیت محدث

 

348

امام محمد ؒ اپنے معاصر فقہاء و محدثین کے درمیان

 

373

قانون اور شریعت کی روشنی میں قانون بین الممالک اور امام محمد کا کارنامہ

 

401

تمہید

 

401

وضعی قانون میں قانون بین الممالک کا مقام اس کی تاریخ اور اہم اصول

 

403

قانون میں بین الممالک کے اسلامی اصول

 

420

قانون بین الممالک کے اصول کے حوالے سے شرعی اور وضعی قانون بین الممالک کے ماہرین کے درمیان امام محمد کا مقام

 

443

فقہ اسلامی میں امام محمد کا کارنامہ

 

453

تمہید

 

454

خاتمہ

 

493

اہم نتائج اور چند تجاویز

 

493

حواشی ، مصادر و مراجع

 

599

اشاریے

 

611

رجال

 

611

کتب و جرائد

 

622

فہرست مکمل نہیں

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11561
  • اس ہفتے کے قارئین 170093
  • اس ماہ کے قارئین 1689166
  • کل قارئین115581166
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست