#7654

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 794

جشن میلاد یوم وفات پر ایک تحقیق ایک جائزہ

(ڈیجیٹل ایڈیشن)
  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2350 (PKR)
(ہفتہ 06 ستمبر 2025ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

متازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانے کا ہے بہت سارے مسلمان ہر سال بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ اور جشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کے لیے محفلیں منعقد کی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی کی جاتی ہے۔ لیکن اگر قرآن و حدیث اور قرون اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ قرآن و حدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے زیر نظر کتابچہ ’’ جشن میلاد،یوم وفات پر ایک تحقیق ایک جائزہ‘‘ فاضل مصنف کے ان چند ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے جو متحدہ عرب امارات ام القیوین کی اردو سروس سے کئی مرتبہ نشر ہوئیں۔بعد ازاں ان تقاریر کو حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے تحریر کی شکل میں منتقل کیا ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6943
  • اس ہفتے کے قارئین 167653
  • اس ماہ کے قارئین 325958
  • کل قارئین124649663
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست