مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی

  • نام : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی
  • ملک : مظفر نگر، یو پی

کل کتب 3

  • 1 #4729

    مصنف : علامہ محب الدین طبری

    مشاہدات : 7163

    سیرت خیر البشر ﷺ ترجمہ اردو خلاصۃ السیر

    (پیر 31 جولائی 2017ء) ناشر : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی
    #4729 Book صفحات: 109

    ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ہیں۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔...

  • 2 #4755

    مصنف : شاہ عبد العزیز دہلوی

    مشاہدات : 13692

    بستان المحدثین

    (منگل 22 اگست 2017ء) ناشر : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی
    #4755 Book صفحات: 475

    اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے روز اول سے ہر دو میں اُ س دور کی ضرورت کے مطابق انبیاء﷩ کا سلسلہ قائم کیا اور ہر نبی کو کوئی کتاب یا صحیفہ عطا کیا ‘ اس نبوت کے سلسلے کی آخری کڑی جناب حضور کریمﷺ ہیں جنہیں قرآن وحدیث جیسی عظیم کتب سے نوازا گیا  اور پھر اس کی حفاظت کا ذمہ بھی لے لیا کیونکہ شریعت محمدیﷺ قیامت تک کے لیے تھی اس لیے اس کی حفاظت نہایت اہم اور ضروری تھی۔ اور اللہ عزوجل نے نبیﷺ کے بعد یہ کام امت محمدیہ کے علماء پر عائد کر دیا کہ وہ اس کی حفاظت اور اس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں اور اس پر علمائے امت نے بہت سی تصانیف لکھیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ان کتب کا تذکرہ ہے جو خاص حدیث کے موضوع پر لکھیں گئی ہیں اور پھر ان کتب اور مصنفین  کا اجمالی تعارف بھی دیا گیا ہے تاکہ اس نام کی کتب سے عوام الناس بہر ور ہو سکیں۔ یہ کتاب اصلاً فارسی میں ہے جس کے کئی عربی اور اردو  تراجم بھی ہوئے ہیں ۔ اس کتاب میں جو کہ اردو ترجمہ ہے میں لفظی ترجمہ نہیں ہے بلکہ محاورہ اردو کے موافق  جس کی وجہ سے متن الفاظ کی تقدیم وتاخیر ہے۔ اور پ...

  • 3 #4916

    مصنف : نور الحسن راشد کاندھولوی

    مشاہدات : 4653

    صحابہ کرام خصوصاً حضرات شیخین (ابو بکرؓ و عمرؓ)

    (اتوار 30 جولائی 2017ء) ناشر : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی
    #4916 Book صفحات: 108

    صحابہ کرام ﷢ وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا ہے۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔ تمام صحابہ کرام ﷢ خواہ وہ اہل بیت سے ہوں یا غیر اہل بیت سے ہوں ان سے والہانہ وابستگی دین وایمان کا تقاضا ہے۔ کیونکہ وہ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستارے اور دین وایمان کی منزل تک پہنچنے کے لئے راہنما ہیں۔صحابہ کرام ﷢ کے باہمی طور پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شاندار اور مضبوط تعلقات قائم تھے۔ زیر تبصرہ کتاب "صحابہ کرام﷢"محترم نور الحسن راشد کاندھلوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے صحابہ کرام خصوصا حضرات شیخین (ابو بکر وعمر) سے سیدنا علی بن ابی طالب اور خانوادہ حسنین کی قریب کی متواتر رشتہ داریاں، قرابتیں، باہمی اعتماد اور طرفین کے مسلسل روابط کے بارے چند ناقابل تردید حقائق بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی ان محنتوں اور کوششوں کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کر...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28605
  • اس ہفتے کے قارئین 454095
  • اس ماہ کے قارئین 1654580
  • کل قارئین113261908
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست