ابو محمد موہب الرحیم

  • نام : ابو محمد موہب الرحیم

کل کتب 1

  • 1 #4568

    مصنف : ابو محمد موہب الرحیم

    مشاہدات : 5414

    جو حالت سجدہ میں وفات پا گئے

    (ہفتہ 17 جون 2017ء) ناشر : القلم و الکتاب
    #4568 Book صفحات: 131

    انسانی زندگی کے آخری لمحات کوزندگی کے درد انگیز خلاصے سے تعبیر کیا جاتا ہے اس وقت بچپن سےلے کر اس آخری لمحے کےتمام بھلے اور برے اعمال پردۂ سکرین کی طرح آنکھوں کے سامنے نمودار ہونے لگتے ہیں ان اعمال کے مناظر کو دیکھ کر کبھی تو بے ساختہ انسان کی زبان سےدرد وعبرت کےچند جملے نکل جاتے ہیں اور کبھی یاس وحسرت کےچند آنسوں آنکھ سےٹپک پڑتے ہیں ۔اچھی موت اور خاتمہ بالایمان بہت بڑی دولت ہے ۔بالخصوص حالت سجدہ کی موت بڑی خوش نصیبی اور سعادت کی بات ہے ۔کیونکہ سجدہ دعا کی قبولیت کا محل ہے ۔ کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جو سجدے میں اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگتا ہوا ،رب کی انابت کرتا ہوا اور اس کی طرف اپنے فقر کا اظہار کرتا ہوا فوت ہوجائے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ جوحالت سجدہ میں وفات پاگئے ‘‘ محترم جناب موہب الرحیم کی مرتب شدہ ہے ۔مرتب موصوف نے تاریخ اور رجال کی کی متعدد کتب سے استفادہ کر کے ایسے لوگوں کااس کتاب میں بحوالہ تذکرہ کیا ہے جو جالت سجدہ میں اپنے خالق حقیقی سےجاملے۔اولاً یہ کتاب نو اقساط میں ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہوئی بعد بعد ازاں اسے کتابی...

کل کتب 1

  • 1 #5173

    مصنف : ابو محمد موہب الرحیم

    مشاہدات : 6634

    الابانۃ عن اصول الدیانۃ

    (اتوار 28 جنوری 2018ء) ناشر : سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ قصور
    #5173 Book صفحات: 195

    دین اسلام میں داخلے کے لیے جس کلمہ طیبہ کو ادا کیا جاتا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے اس عبادت کا طریقہ نبیﷺ کے علاوہ کسی اور سے ماخوذ نہ ہو۔ توحید وشرک میں جو نسبت ہے وہی نسبت ابتداع واتباع میں ہے۔ مومن شرک سے بھی اجتناب کرتا ہے اور بدعات سے بھی۔ رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد نے سر اٹھایا اور اس کے بعد وقفے وقفے سے دیگر فتنے اٹھنے شروع ہوئے جن میں تشیع‘ خروج‘ قدر‘ خلق قرآن‘ ارجاء‘ تجہم اور اعتزال وغیرہ ۔زیرِ تبصرہ کتاب  عقیدہ کے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب ہے جس کو تالیف سے لیے کر ہنوز عروج حاصل رہا ہے۔ اس کتاب میں فرق باطلہ‘ جہمیہ اور معتزلہ وغیرہ کے باطل شبہات کے مدلل ومبرہن رد پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے ان تمام باطل اعتراضات کا دندان شکن جواب دیا ہے۔اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے جو نہایت سلیس اور  بامحاورہ ہے اور مختصر تعلیقات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور مقدمہ کا بھی اہتمام ہے اور قیمتی حاشیہ جات بھی ہیں۔ احادیث کی تحقیق میں کئی ایک نادر حوالہ جا...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56629
  • اس ہفتے کے قارئین 252373
  • اس ماہ کے قارئین 2559195
  • کل قارئین109225957
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست