#3170.02

مصنف : سعید احمد پالن پوری

مشاہدات : 9093

رحمۃ اللہ الواسعہ شرح حجۃ اللہ البالغہ جلد سوم

  • صفحات: 696
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17400 (PKR)
(جمعہ 08 جنوری 2016ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی﷫ برصغیر کی ایک معروف علمی شخصیت ہیں۔ آپ بنیادی طور پر حنفی المسلک تھے۔جس دور میں آپ پیدا ہوئے وہ تقلیدی جمود کا دور تھا اور فقہ حنفی کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔شاہ ولی اللہ جیسے ماہر فقہ نے اسی مکتبہ فکر میں پرورش پائی تھی۔ لیکن جب آپ حج کے لیے مکہ مکرمہ گئے تو وہاں عرب شیوخ سے درس حدیث لیاجس سے آپ کی طبیعت میں تقلیدی جمود کے خلاف ایک تحریک اٹھی۔چنانچہ وہاں سے واپسی پر آپ نے سب سے پہلے برصغیر کے عوام کو اپنی تحریروں سے یہ بات سمجھائی کہ دین کو کسی ایک فقہ میں بند نہیں کیا جا سکتا، بلکہ وہ چاروں اماموں کے پاس ہے۔ یہ جامد تقلید کے خلاف برصغیر میں باضابطہ پہلی کوشش تھی۔اس کے بعد شاہ صاحب نے ساری زندگی قرآن و سنت کو عام کرنے کے لیے وقف کردی۔آپ نے اپنی معروف کتاب حجۃ اللہ البالغہ میں نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات، سماجیات او راقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔اصل کتاب عربی میں ہے جس کا متعدد اہل علم نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔اور اس وقت ضرورت تھی کہ اس کی کوئی شرح بھی ہو تی چنانچہ مولف نے یہ کمی پوری کر دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"رحمۃ اللہ الواسعۃ شرح حجۃ اللہ البالغۃ" دار العلوم دیوبند کے استاذ مولانا سعید احمد پالن پوری صاحب کی تصنیف ہےجس میں انہوں نے شاہ صاحب کی اس عظیم الشان تصنیف کی شرح کر دی ہے۔یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور افادیت کے پیش نظر اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ رحمۃ اللہ الواسعۃ شرح حجۃ اللہ البالغۃ کی یہ جلدیں ہمیں پی ڈیف کی صورت میں ملی ہیں ان میں جلد نمبر 2 نہیں مل سکی اگر کسی صاحب کے پاس دوسر ی جلد ہو تو ہمیں عنایت کردے تاکہ اسے بھی سائٹ پر آن لائن کیا جاسکے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف، مترجم اور شارح سب کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

3۔26

سخن ہائے گفتی

27

رحمۃ اللہ الواسعہ کی وجہ تسمیہ

28

اختلافی مسائل کی شرح میں دو باتوں کا التزام

30

حجۃ اللہ البالغہ کے تین امتیازات

30

دقت فہم کی دووجہیں

32

قسم ثانی

 

تفصیل وار احادیث مرعوفہ کے اسرار و حکم کابیان

 

باب (1) ایمان کے سلسلہ کی اصولی باتیں :ایمان کی دو قسمیں :ظاہری انقیاد اورکامل یقین

38

اعمال اسلام کے دودرجے :ارکان اسلام اور دیگر فرائض

45

اقسام ایمان کے متقابلات:کفر،اعتقادی نفاق،فسق اور عملی نفاق

46

نفاق عمل تین طرح سےپیدا ہوتا ہے

47

ایمان کے دو اور معنی:تصدیق اور سکینت قلبی

48

خلاصہ کلام :ایمان کے کل چار معنی

50

نفاق عمل اور اخلاص کی علامتیں

51

نجات اولی کے لیے ارکان خمسہ کی ادائیگی ضروری ہے

57

ارکان خمسہ کی تخصیص کی وجہ

59

فرائض اسلام ارکان خمسہ میں منحصر نہیں ہیں

60

شریعت کی نظر میں گناہ کی دوقسمیں ہیں:کبائر اور صغائر۔اور دونوں کی تحدید

63

کبائر کی تعداد متعین نہیں

64

فصل:ایمانیات سے تعلق رکھنے والی روایات

66

وہ روایات جن میں کبائر وکفریات کا تذکرہ ہے

66

ایک جامع تعلیم اور اسلام کا عطر

69

مومن ناجی ہے،ناری نہیں

70

ابلیس کا پانی پر تخت بچھانااور دربار لگانا حقیقت ہے

74

شیطان کی وسوسہ اندازی

75

شیطانی وساوس اور فرشتوں کے الہام کی صورتیں

78

شیطانی وساوس اور پریشان خوابوں کا علاج

80

آدمؑ وموسیٰؑ میں ایک مناظرہ :اور اس واقعہ کا باطنی پہلو

81

ہربچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہےپھر ماحول اس کو بگاڑ دیتا ہے

86

نابالغ بچوں کے احکام(مفصل بحث)

89

"اللہ کے ہاتھ میں ترازو" کا مطلب

92

انسان کا اختیار ایک حد تک ہے،کامل اختیار اللہ کا ہے

94

مجازات کے لیے فی الجملہ اختیارکیوں ضروری ہے؟

95

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44906
  • اس ہفتے کے قارئین 470396
  • اس ماہ کے قارئین 1670881
  • کل قارئین113278209
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست