#6012

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

مشاہدات : 6162

تجلیات سیرۃ النبی ﷺ سوالاً جواباً

  • صفحات: 500
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12500 (PKR)
(جمعرات 30 جنوری 2020ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’تجلیات سیرت النبیﷺ سوالاً جوالاً‘‘ڈاکٹر عبدالغفار﷾( اسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور ) کی سیرت النبی ﷺ پر منفرد کاوش ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں سیرت طیبہ  کےمقدس ومطہر اور حسین وجمیل گلدستے کو سوال وجواب کی صورت میں   افادہ عام کےلیے پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

15

تقریظ

18

مطالعہ سیرت  النبی ﷺکی ضرورت و اہمیت

22

باب1: سیرت النبی ﷺ کا آغاز و ارتقاء

 

نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ

25

قرآن مجید

26

حدیث نبویﷺ

27

کتب شمائل

27

کتب خصائص

27

تابعین کا دور

28

باب2: جزیرہ نمائے عرب اور اس کا محل وقوع

 

جزیرہ نمائے عرب کی تقسیم بلحاظ اقوام

46

وادی ام القریٰ مکہ مکرمہ کی بستی کا آغاز

47

عربوں کے دینی حالات

57

باب 3: خاندان نبوت ﷺ

 

نسب مبارک

59

زمزم کی کھدائی

63

سردار عبد المطلب کی نذر

65

باب 4: رسول اللہ ﷺکی حیات طیبہ مکہ مکرمہ میں

 

ولادت باسعادت

70

واقعہ شق صدر

76

والدہ محترمہ کی آغوش محبت میں

78

دادا عبد المطلب کے سایہ شفقت میں

79

چچا ابو طالب کی کفالت میں

81

عنفوان شباب جنگ فجار

83

حلف الفضول

84

رسول اللہﷺ کی معاشی زندگی

86

تعمیر کعبہ میں شرکت اور حجر اسود کے تنازعہ کا فیصلہ

89

’’حمس ‎‘‘ قریش کی بدعت

91

باب 5: رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ مکہ مکرمہ میں

 

آفتاب عالم کا ظہور جبل فاران سے

92

دعوت دین اور اس کے مراحل

95

جنات کا قبول اسلام

98

اعلانیہ دعوت اسلام

98

پہلی ہجرت حبشہ

106

حضرت ابو بکر﷜اور ہجرت حبشہ کا ارادہ

116

نبی اکرمﷺکے قتل کی سازشیں

118

سماجی و معاشی مکمل بائیکاٹ

121

غم کا سال

124

دعوت و تبلیغ کے لیے سفر طائف

126

اسراء و معراج

129

پہلی بیعت عقبہ

131

اوس کے نقباء

135

باب 6: رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ مدینہ منورہ میں

 

قبا میں تشریف آوری اور مسجد کی تعمیر

141

مسجد نبوی کی تعمیر

145

مواخات مدینہ

148

میثاق مدینہ

151

تحویل قبلہ

152

رمضان کے روزوں کی فرضیت

153

باب7: سرایا و غزوات النبی ﷺ

 

غزوہ بدر سے پہلے کے اہم واقعات

156

غزوہ احد

180

غزوہ وادی القریٰ

277

غزوہ ذات الرقاع

279

جنگ موتہ

282

فتح مکہ

285

غزوہ حنین

294

غزوہ طائف

299

غزوہ تبوک

307

بنو حنیفہ کا وفد

328

بنو اسد کے وفد کی آمد

334

وفد ہمدان کی آمد

338

غزوات النبی ﷺکےاغراض و اثرات

349

باب 8: وصال النبی ﷺ

 

وصال سے چار دن پہلے

355

ایک یا دو دن پہلے

355

حیات طیبہ کاآخری دن

356

باب 9: رسول اللہﷺپر قاتلانہ حملےاور سازشیں

 

پہلا قاتلانہ حملہ

365

ابو جہل کا ارادہ قتل

366

وہ  مشورہ قتل جو ہجرت کا سبب بنا

367

یہود کا منصوبہ قتل

369

خسرو پرویز شاہ ایران کا ارادہ قتل

371

ایک بدوی کا ارادہ قتل

373

جھوٹے مدعیان نبوت

373

مسیلمہ کذاب

374

فتنہ ارتداد

374

باب 10: سیرت رسولﷺکے معاشرتی پہلو اور متفرقات

 

حقوق  النبی ﷺ

376

رسول اللہ ﷺکے القابات صحابہ کرام ﷢

391

رسول اللہ ﷺکے امراء وعمال

402

حسن و جمال ۔ عرب کا چاند

405

تواضع و انکساری

415

بچوں سے محبت وشفقت

417

رسول اللہ ﷺاو رحیا

421

شجاہت و بہادری

422

رسول اللہ ﷺاور دوسروں سے تعاون

423

غلاموں سے حسن سلوک

430

رسول اللہ ﷺاور لباس

433

سادہ بستر اور سواری

434

ازواج مطہرات ام المؤمنین ؓن

435

رسول اللہ ﷺکی باندیں اور کنیزیں

449

کثرت ازدواج مقاصد و حکمتیں

451

رسول اللہ ﷺ کے بیٹے اور بیٹیاں

452

نبی کریم ﷺ کے امتیازی اوصاف

456

عالمگیر رسالت

458

عذاب  اور فتنوں سے بچاؤ کی ضمانت

459

رسول اور نبی کے وصف سے خطاب

459

نام سے پکارنے کی ممانعت

459

درود

460

رسول اللہ ﷺکوحوض کوثر عطا کیا گیا ہے

461

وسیلہ اور فضیلت کا درجہ دیا گیا ہے

462

معجزات رسول اللہ ﷺ

463

سیرت نبوی ﷺماہ و سال کےآئینے میں

471

مصادر و مراجع

481

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22471
  • اس ہفتے کے قارئین 141332
  • اس ماہ کے قارئین 540809
  • کل قارئین105411930
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست