#7315

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

مشاہدات : 1141

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی علمی و تحقیقی زندگی

(اور ہمارے لیے لائحہ عمل)
  • صفحات: 37
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(پیر 10 جون 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ

ڈاکٹر حمید اللہ رحمہ اللہ )9فروری 1908ء- 17 دسمبر 2002ء) ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب ممتاز قانون دان ، اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلیٰ تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف و تالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی۔ اسلامی علوم و فنون کا شائد ہی کوئی گوشہ ایسا رہا ہو گا جس میں مرحوم ڈاکٹر صاحب نے انتہائی فاضلانہ، عالمانہ اور انتہائی عمیق تحقیق کے نتائج دنیائے اسلام کے سامنے پیش نہ کیے ہوں۔ 95 برس کی عمر پاکر 17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل دانش نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کے مطابق دادِ تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں رسائل و جرائد کے خاص نمبر بھی شائع ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔(آمین) زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ڈاکٹر محمد حمید اللہ رحمہ اللہ کی عملی و تحقیقی زندگی اور ہمارے لیے لائحہ عمل ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اختر صاحب کے ڈاکٹر محمد حمید اللہ چیئر فیکلٹی علوم اسلامیہ ،یونیورسٹی آف دی پنجاب ،لاہور کے زیر اہتمام دسمبر2019 ءکو پیش کئے گئے محاضرہ (لیکچر) کی کتابی صورت ہے جس میں ڈاکٹر سفیر اختر صاحب نے ڈاکٹر محمد حمید اللہ رحمہ اللہ کی شخصیت اور علمی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار صاحب نے اسے مرتب کر کے تحقیق و تخریج و تعلیق سے مزین کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ڈاکٹر محمد حمید اللہ  کی عملی و تحقیقی زندگی اور ہمارے لیے لائحہ عمل

 

4

خطاب

 

7

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کا تعارف

 

8

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کا کردار بطور طالب علم

 

9

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کا مختلف زبانوں پر عبور

 

10

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی پسندیدہ کتب

 

11

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کا وجود بطور عالم

 

12

متشرق جارج ابراہیم مکدسی

 

20

بطور طالب علم ڈاکٹر محمد حمید اللہ کا کردار اور کتب خانوں کا جائزہ

 

24

ایک لطیفے کے طور پر

 

27

ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی دلچسپی کےموضوعات

 

28

ڈاکٹر محمد حمید اللہ شہرت اور سیرت نگاری

 

29

اختتامی کلمات پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد اللہ

 

33

پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی کا خطاب

 

33

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26804
  • اس ہفتے کے قارئین 529443
  • اس ماہ کے قارئین 1153151
  • کل قارئین112760479
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست