#2273

مصنف : ڈاکٹر کیتھ ایل مور

مشاہدات : 9183

قرآن اور تخلیق انسان (The Developing Human)

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1280 (PKR)
(جمعہ 30 جنوری 2015ء) ناشر : قرآن سوسائٹی، گجرات

ہر صاحب شعور انسان ہمیشہ سے اپنی زندگی اور کائنات کے حقائق کو جاننے کے لئے سرگرداں رہا ہے۔وہ جاننا چاہتا ہے کہ میں کیا چیز ہوں اور میری زندگی کا مقصد کیا ہے۔؟اس وسیع وعریض کائنات کا کیا مقصد ہے؟ یہ کس طرح وجود میں آئی ،کیا یہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی یا فنا ہو جائے گی؟یہ وہ چند سوالات ہیں جن کے جوابات ہر دور میں ہر اس شخص نے تلاش کرنے کی کوشش کی جس نے غور وفکر اور تلاش حق کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیا۔ایسی روش اختیار کرنے والوں کو ہم فلاسفر یا سائنسدان کہتے ہیں۔اور ان تمام سوالوں کے جوابات خالق کائنات ،رب کائنات اللہ تعالی اپنے پیغمبروں کے ذریعے انسانوں کو بتاتا ہے۔ان حیران کن سوالوں کے جوابات جب لوگوں کو بتائے جاتے تھے تو وہ ان کا انکار کر دیتے تھے،پھر انہیں ان حقائق کا یقین دلانے کے لئے اللہ تعالی مختلف معجزات دکھاتے تھے،جن سے اہل دانش مطمئن ہو کر اللہ کی دعوت کو قبول کر لیتے تھے۔اب ہمارے سامنے سوال یہ ہےکہ موجودہ دور میں انسان کو تسلی دل اور اطمینان قلبی کا یہ سامان کس طرح مہیا کیا جائے؟اس کے لئے ہمیں قرآن مجید کی طرف رجوع کرنا پڑے گا۔کیونکہ اللہ تعالی نے آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن مجید میں ایسے حقائق بیان کر دئیے تھے،جن کے سچا ہونے کا علم آنے والے دور میں بطور معجزہ کے سامنے آنا تھا۔قرآن مجید میں تقریبا 750 آیات ایسی موجود ہیں جن میں آفاق اور انفس کے حقائق کا بیان موجود ہے۔بیسویں صدی میں انسان نے جب ترقی کی تو وہ حقائق ایک ایک کر کے سامنے آنے لگے۔اور یہ حقائق احکام الہیہ پر عمل کرنے کے لئے ترغیب کا باعث ہیں۔زیر تبصرہ کتاب " قرآن اور تخلیق انسان "ڈاکٹر کیتھ ایل مور کی انگریزی کتاب "دی ڈویلپنک ہومین" کا اردو ترجمہ ہے ۔اور ترجمہ محترم ڈاکٹر میجر ظہیر احمد غنی نے کیا ہے۔مولف نے اس کتاب میں قرآن کی روشنی میں تخلیق انسان کا جائز لیا ہے اور جو جو حقائق قرآن نے بیان کئے تھے ان کی تصدیق کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو اصلاح انسانیت کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ہمارے پاس تسلی دل کا ذریعہ کیا ہے؟

1

پبلشرز نوٹ

3

پیش لفظ

4

دور نبوی کے حالات اور محمدؐ عربی کا مختصر سا تعارف

7

تخلیق انسانی کے بارے میں قدیم اور قرآنی نظریات کا بیان

8

حیض کے بارے میں جدید معلومات

8

تخلیق انسانی کےمختلف مراحل

11

بار آوری کے نتائج

14

تجدید الجنس

15

بچہ دانی کا سائز بڑھنا

21

مردے کس طرح زندہ کیے جائیں گے

27

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45217
  • اس ہفتے کے قارئین 203749
  • اس ماہ کے قارئین 1722822
  • کل قارئین115614822
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست