#4446

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

مشاہدات : 8647

قصص الانبیاء کے رموز اور ان کی حکمتیں

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8010 (PKR)
(ہفتہ 11 فروری 2017ء) ناشر : شاہ ولی اللہ اکیڈمی، حیدر آباد

قرآن مجید میں متعدد انبیاء کرام کے قصے مذکور ہیں۔یہ تمام قصے اجمالا اور تفصیلا ہر سورۃ کے اسلوب کے اقتضاء کے موافق مختلف طریقوں سے بیان کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض قصے تو بہ تکرار بیان ہوئے ہیں اور بعض قصوں کے واقعات فقط ایک یا دو جگہ بیان ہوئے ہیں۔ ہمارے مفسرین نے جب قرآن مجید کی تفاسیر لکھیں تو ان میں سے بعض نے بنی اسرائیل سے مروی روایات کی مدد سے جو ان کے ہاں ان انبیاء کے متعلق مشہور تھیں، قرآن مجید کی تفسیر میں بیان کردیں۔اور اس طرح بد قسمتی سے اسرائیلیات ہمارے علم تفسیر کا ایک حصہ بن گئیں۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنی کتاب "الفوز الکبیر" میں لکھتے ہیں کہ اسرائیلی روایات کو نقل کرنا ایک ایسی بلا ہے جو ہمارے دین میں داخل ہو گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "قصص انبیا کے رموز اور ان کی حکمتیں" حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی عربی تصنیف "تاویل الاحادیث فی رموز قصص الانبیاء" کا اردو ترجمہ ہے،اردو ترجمہ محترم غلام مصطفی القاسمی صاحب نے کیا ہے۔ اس کتاب میں مولف موصوف نے انبیاء کرام کے قصص سے مستنبط رموز اور حکمتوں کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

اہل باطن اور صوفیا کا مسلک

7

تاویل الاحادیث میں تاویل سے کیا مراد ہے

12

کتاب کے مطالب کا اجمالی بیان

15

مقدمہ

47

آدم و ادریس ؑ

56

نوح اور ان کے متبعین

65

حضرت ہود اور حضرت صالح

68

ابراہیم

72

یوسف علیہ اسلام

84

ایوب علیہ السلام

91

شعیب علیہ السلام

94

موسیٰ و ہارون ؑ

96

شمویل، داؤد، سلیمان اور یونس ؑ

118

زکریا، مریم،ل یحیٰ اور عیسیٰ ؑ

137ٍ

نبینا محمد ﷺ

144

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12279
  • اس ہفتے کے قارئین 170811
  • اس ماہ کے قارئین 1689884
  • کل قارئین115581884
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست