(ہفتہ 08 ستمبر 2012ء) ناشر : دار السلام، لاہور
قاری صہیب احمد میر محمدیؒ دینی علوم کے مدرس اور ممتاز قاری ہیں۔ انہیں دورانِ تدریس یہ ضرورت شدت سے محسوس ہوئی کہ طلبہ کی ایمانی، اخلاقی اور معاشرتی زندکی سنوارنے کے لیے حدیث کی مؤثر تدریس نہایت ضروری ہے۔ اس احساس کے زیر اثر انہوں نے صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے مطلوبہ احادیث چن کر زیر نظر منتخب احادیث کا نافع و جامع مجموعہ مرتب کیا ہے۔ یہ احادیث انتہائی اہم ایمانی، اخلاقی اور سماجی موضوعات پر مشتمل ہے۔ اس میں تصحیح نیت کی تعلیم دی گئی ہے۔ ایمان، اسلام اور احسان کی پہچان کرائی گئی ہے اور ہر مسلمان کے حقوق کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی باتیں اور آداب اپنانے پر زور دیا گیا ہے اور بری باتوں سے گریز کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ہر حدیث کی تفہیم کے لیے نہ صرف تمام مشکل الفاظ کا ترجمہ دیا گیا ہے بلکہ صیغوں اور ابواب وغیرہ کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔ مولانا عبدالرحمٰن نے مشکل الفاظ کے معانی، صیغوں اور ابواب کی تصحیح و توضیح فرمائی۔ مولانا مفتی عبدالولی نے اس پر نظر ثانی کی۔ مشکل الفاظ کے معانی احادیث کے ساتھ نہیں دیے گئے بلکہ ہر حدیث کے نمبر کے اعتبار سے کتاب کے اخیر میں دیے گئے ہیں۔ طالبان علم کے ل...