#7225

مصنف : محمد زکریا رفیق

مشاہدات : 547

پروفیسر عبد القیوم حیات و خدمات

  • صفحات: 755
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30200 (PKR)
(منگل 23 جنوری 2024ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور

پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ علمی دنیا خصوصاً حاملین علومِ اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں۔ موصوف 1909ء کو لاہور کے ایک معزز کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجید ناظرہ پڑھنے کے بعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کے امتحان سے کیا۔1934ء میں اورینٹل کالج سے ایم اے عربی کا امتحان پاس کیا۔ پھر آپ نے 1939ء سے لے کر 1968ء تک تقریبا تیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان و ادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا۔ لاہور میں نصف صدی سے زیادہ انہوں نے تعلیم و تعلّم کی زندگی گزاری۔ زیر نظر کتاب ’’استاذ الاساتذہ پروفیسر عبد القیوم رحمہ اللہ حیات و خدمات‘‘ دار المعارف ،لاہور کے ممتاز ریسرچ سکالر محترم جناب محمد زکریا رفیق حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے جو کہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ اورنٹیل کالج میگزین 1990ء (پروفیسرعبد القیوم نمبر) کے مضامین پر مشتمل ہے،دوسرا حصہ نئے مضامین پر مشتمل ہے یہ مضامین اورینٹل کالج میگزین میں شائع شدہ مواد کے علاوہ ہیں۔جبکہ تیسرا حصہ پروفیسر رحمہ اللہ کی ذاتی تحریروں اور چوتھا حصہ پروفیسر صاحب کی علمی خدمات کے جائزہ پر مشتمل ہے یہ حصہ دار المعارف ،لاہور کے رفقاء بالخصوص جناب محمد زکریا رفیق صاحب کا تیار شدہ ہے ۔ پانچواں حصہ پروفیسر صاحب سے متعلق اہم آثار پر مشتمل ہے ۔اس حصے میں مسجد مبارک کا تعارف کرایا گیا ہے جس کی نگہداشت اور ہمسائیگی میں ان کی زندگی گزری۔ اسی حصے میں اسلامی تحقیقی ادارہ ’’ادارہ المعارف‘‘ اور پروفیسر عبد القیوم لائبریری کا تفصیلی تعارف کرایا گیا ہے۔(م۔ا)

عرض ناشر

11

دیباچہ

13

مقدمہ

17

تقریظ

19

حصہ اول پروفیسر عبد القیوم نمبر اورینٹل کالج میگزین

27

حصہ دوم نئے مضامین

267

حصہ سوم پروفیسر عبد القیوم کی چند اہم تحریریں

395

حصہ چہارم تصانیف اور علمی خدمات کا جائزہ

499

اردو دائرہ معارف اسلامیہ اور پروفیسر عبد القیوم

569

اردو دائرہ معارف اسلامیہ  کے تین ارکان

589

پروفیسر عبد القیوم بحیثیت محقق و سینئر مدیر

609

آثار خبر

641

فہارس مصادر تصاویر

665

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33967
  • اس ہفتے کے قارئین 258395
  • اس ماہ کے قارئین 88638
  • کل قارئین98513182

موضوعاتی فہرست