#7591

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

مشاہدات : 1255

الفوز الکبیر فی اصول التفسیر اردو

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(جمعہ 20 جون 2025ء) ناشر : مکتبہ برہان، جامع مسجد دہلی

اصول ِتفسیر ایسے اصول و قواعد کا نام ہے جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہنمائی اور روشنی میں ہر طرح كی تفسیری خطا سے محفوظ رہے اور اس کے منشاء و مفہوم کا صحیح ادراک کر سکے۔اصول تفسیر میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی کتاب مقدمہ فی اصول تفسیر اور حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتاب الفوز الکبیر اپنے موضوع میں بڑی اہم کتب ہیں ۔دونوں کتابیں مدارس و جامعات کے نصاب میں شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ الفوز الکبیر فی اصول التفسیر اردو‘‘ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے مولوی رشید احمد انصاری رحمہ اللہ اس کے مترجم ہیں ۔فوز الکبیر میں قرآن مجید کی تفسیر کے تمام بنیادی اصولوں پر مفصل اور بصیرت افروز بحث کی گئی ہے۔ یہ کتاب فنِّ اصولِ تفسیر میں نہایت ہی جامع اور مختصر اور نادر اصول و ضوابط سے پُر ہے فہمِ قرآن کے حوالے سے تنہا اس کتاب کا مطالعہ، بہت سی اصول تفسیر کی کتابوں اور تفسیروں کے مطالعے سے بے نیاز کر دیتا ہے ۔ شاہ صاحب نے اصلًا یہ کتاب فارسی زبان میں لکھی تھی۔کتاب الفوز الکبیر صرف برّ صغیر بلکہ عرب اور افریقی و یورپی ممالک میں بھی متعارف ہے اس لیے اس کی متعدد اہل علم نے اس کے عربی و اردو زبان میں ترجمہ و شروحات تحریر کی ہیں۔(م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14883
  • اس ہفتے کے قارئین 148648
  • اس ماہ کے قارئین 306953
  • کل قارئین124642061
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست