#3250

مصنف : پروفیسر محمد مبارک

مشاہدات : 8351

حیات الشیخ السید میاں نذیر حسین محدث دہلوی

  • صفحات: 100
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2500 (PKR)
(بدھ 27 جنوری 2016ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی

شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذالاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی ﷫(1805۔1902ء) برصغیر پاک وہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہی نہیں بلکہ اپنے دور میں شیخ العرب و العجم، نابغہ روز گار فردِ وحید تھےسید نذیر حسین بن سید جواد علی بن سید عظمت اللہ حسنی، حسینی بہاری، جو کہ میاں صاحب کے نام سے مشہور تھے، کا سلسلہ نسب حضرت علی   اور آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں۔پھر آپ نے ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا۔ وہاں مسجد اورنگ آبادی محلہ پنجابی کٹرہ میں قیام کیا۔ اسی قیام کے دوران دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیاجن میں مولانا عبدالخالق دہلوی، مولانا شیرمحمد قندھاروی، مولانا جلال الدین ہروی اور مولانا کرامت علی﷭ صاحب ِسیرتِ احمدیہ قابل ذکر ہیں۔ یہاں آپ کا قیام پانچ سال رہا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ کو استادِ گرامی مولانا شاہ عبدالخالق دہلوی﷫ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔ اس نکاح میں خاندانِ ولی اللّٰہی کے فرزند ِنبیل شاہ محمد اسحاق محدث دہلوی﷫ اور ان کے بھائی شاہ محمد یعقوب دہلوی﷫ بھی شریک ِخاص ہوئے۔میاں صاحب محدث دہلوی نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی ﷫سے بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ آپ معرفت ِحدیث و معانی اور شرح و تفسیر کے میدان میں ایک اعلیٰ مقام پر جاپہنچے۔  اپنے شیخ کی صحبت ِصالح میں عمرعزیز کے تیرہ سال صرف کئے اور ان سے وہ فیوضِ کبیرہ سمیٹنے میں کامیاب ہوئے جہاں تک کوئی دوسرا تلمیذ نہ پہنچ سکا۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِرشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِحدیث پر بیٹھا کر گئے بلکہ تعلیم نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا۔ پھر اپنے دست ِمبارک سے سند ِحدیث لکھ کر دی۔ تدریس حدیث و افتاء کی اجازت مرحمت کرنے کے ساتھ خلوصِ قلب سے برکت کے لئے دعا کی۔ آپ کی حیات و خدمات کے   حوالے اب تک متعد د کتب اور سیکڑوں  مضامین لکھ  جاچکے ہیں ۔زیر نظر  کتاب  بھی اسی عظیم  شخصیت کےحالات پر مشتمل ہے۔جوکہ پروفیسر محمد مبارک  صاحب کی کاوش ہے۔انہوں نےاس کتاب مں  میاں صاحب کے علمی وعملی کارناموں سے  روشناس کرایا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

1

الشیخ سید محمد نذیر حسین   وہابی لیڈر کی حیثیت سے

2

میاں نذیر حسین دہلوی  اور شاہ محمد اسحاق  کی جانشینی

9

میاں نذیر حسین محدث دہلوی  کے سفر حج میں پیش آمدہ واقعات کا جائزہ

44

سیر و سوانح مولانا ابو سعید محمد حسین بٹالوی 

75

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29475
  • اس ہفتے کے قارئین 133491
  • اس ماہ کے قارئین 879655
  • کل قارئین105750776
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست