خطابت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ،خاص استعداد و صلاحیت ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے ما فی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار و نظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اور اپنے عقائد و نظریات ان تک منتقل کر سکتا ہے۔ خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت و آسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آ چکی ہیں جن سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہوا شخص بھی درس و تقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کر کے سکتا ہے ۔خطباء و مبلغین اور دعاۃِ اسلام کے لیے زادِ راہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کے مطابق معلومات کا ذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اور دینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین و مبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے۔ اردو زبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی، زاد الخطیب،مولانا عبد المنان راسخ کی کتبِ خطبات اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرھم ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب خطبات حرمین کی چوتھی جلد ہے یہ جلد حرم مکی سال 1423ھ کے خطبات پر مشتمل ہے ان خطبات کے اردو ترجمہ و تفہیم کا کام فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے انجام دیا ہے اور اس میں مذکور احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج کا کام محترم حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ(فاضل مدینہ یونیورسٹی ) ، حافظ سعد عمیر عبد الصمد مدنی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے انجام دیا ہے ۔ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
33 |
حرفے چند از حافظ شاہد محمود |
|
35 |
سوانح ائمہ و خطباء حرم مکہ مکرمہ |
|
37 |
خطبہ مسنونہ |
|
47 |
خطبات ماہ محرم |
|
51 |
خطبات ماہ صفر |
|
87 |
خطبات ماہ ربیع الاول |
|
125 |
خطبات ماہ ربیع الثانی |
|
159 |
خطبات ماہ جمادی الاولیٰ |
|
225 |
خطبات ماہ جمادی الاخریٰ |
|
259 |
خطبات ماہ رجب |
|
295 |
خطبات ماہ شعبان |
|
339 |
خطبات ماہ رمضان |
|
383 |
خطبات ماہ شوال |
|
435 |
خطبات ماہ ذو القعدہ |
|
479 |
خطبات ماہ ذو الحجہ |
|
527 |