#6921

مصنف : ڈاکٹر محمود زیادۃ

مشاہدات : 6139

حجاج بن یوسف تاریخ و حقائق

  • صفحات: 538
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21520 (PKR)
(جمعرات 09 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز

حَجّاج بن یوسف ثقفی (متوفی 95ھ)، بنی امیہ کے دور میں عراق اور حجاز کا حاکم تھا۔ بنی امیہ کی حکومت کو مضبوط بنانے میں اس کا بڑا کردار تھا۔ بنی امیہ خاندان سے وفاداری اور ان کی خلافت کی ترویج میں سعی و کوشش کی وجہ سے ان کے ہاں  اسے بڑا مقام ملا۔ عبدالملک بن مروان نے مرتے ہوئے اپنے بیٹے ولید سے اس کی سفارش کی اور اپنے ایک بیٹے کا نام بھی حجاج رکھا۔لیکن تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات  واضح ہوجاتی ہے کہ  حجاج نے بہت ظلم کیا ہے،  تاہم بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے بامر مجبوری اس کی اقتدا  میں نماز بھی پڑھی ہے۔اردو کتب میں  حجاج بن یوسف کی شخصیت کا صرف ایک ہی رخ عمومی طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ظلم وستم، سفاکیت، درندگی، قتل  وغارت گری سے تعبیر ہے جبکہ ا س کی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے جیسا کہ اعرابِ قرآن، تعریب الدواوین،اسلامی کرنسی میں سکوں کا باقاعدہ آغاز،عراق میں نہری نظام ، فتوحات کا ایک طویل سلسلہ وغیرہ۔ زیر نظر کتاب’’حجاج بن یوسف تاریخ وحقائق ‘‘ ڈاکٹر محمود زیادہ  کے ڈاکٹریٹ کے مقالہ بعنوان  الحجاج بن يوسف الثقفي المفترى عليه كا  اردو ترجمہ ہے یہ  مقالہ انہوں نے  جامع ازہر کے کلیۃ اللغۃ العربیہ میں پیش کیا  جس پر انہیں 1946ء  میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری  عنایت کی گئی بعدازاں  دار السلام ، قاہرہ نے اسے کتابی صورت میں  شائع کیا۔ حافظ قمر حسن صاحب نے اس کا رواں اردو ترجمہ کیا ہے ۔ (م۔ا)

عرض مترجم

10

پیش لفظ

12

مقدمہ

20

کتاب کے طرز تحقیق اور سلوب کے متعلق کچھ گزارشات

24

حجاج ولادت سے ولایت حجاز تک

26

حجاج بن یوسف اور اس کے والدین

27

حجاج بن یوسف کا قبیلہ ثقیف

36

حجاج کی ولادت پرورش اور تعلیم وتربیت

59

خلفاء اور حکومتی عہدیداران سے وابستگی

64

حجاج اور ابن زبیرؓ

70

حجاج والی کی حیثیت سے

97

ولایت حجاز

98

حجاج اور ولایت عراق

116

کوفہ روانگی اور اہل کوفہ سے خطاب

121

امیر حجاج بن یوسف کی معاشرتی اصلاحات

140

اموی خلفاء وامراء سے حجاج کے تعلقات

173

عہد حجاج کی بغاوتی تحریکیں

202

ابن جارود کی بغاوت

203

تحریک ازارقہ ( خوارج)

229

خوارج صفریہ کی بغاوت

255

مطرف بن مغیرہ کی بغاوت

289

حروب خوارج کے بعد حجاج کے اثر و نفوذ میں اضافہ

298

حجاج بمقابلہ ابن اشعث

318

عہد حجاج کی فتوحات

387

خراسان میں آل مہلب اور اس کی فتوحات

388

قتیبہ بن مسلم خراسان میں فتوحات اور انجام

404

محمد بن قاسم سندھ میں فتوحات اور انجام

430

امیر حجاج کی نجی زندگی

442

حجاج کا ادبی ذوق حجاج کا شعری ذوق و حجاج بحیثیت خطیب و لکھاری

443

حجاج کے اخلاق و اوصاف اور دین داری

476

حجاج کا خاندان بنو امیہ سے رشتےداری

496

ضمیمے

528

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38030
  • اس ہفتے کے قارئین 377739
  • اس ماہ کے قارئین 813224
  • کل قارئین107479986
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست