#4490

مصنف : عبد الوارث ساجد

مشاہدات : 8981

صحابہ کرام ؓ کی داستان حیات روشن ستارے

  • صفحات: 211
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5275 (PKR)
(منگل 30 مئی 2017ء) ناشر : کتب خانہ شان اسلام لاہور

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام وصحابیات ؓن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صحابہ کی داستان حیات روشن ستارے ‘‘ محترم جناب عبدالوارث ساجد صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے ان 13 جانثار صحابہ کرام کا بڑے دلچسپ اور دلنشیں انداز میں تذکرہ پیش کیا ہے جنہوں نے کافروں کے ہاتھوں تکلیفیں برداشت کر کے جہاد کے میدانوں میں اپنا خون بہاکر ہم تک اسلام کی روشنی پہنچائی۔ ان کی زندگی کا لمحہ لمحہ ہمارے لیے راہنمائی مہیا کرتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

5

حضرت عمار بن یاسر ؓ

 

8

حضرت مصعب بن عمیرؓ

 

28

حضرت ابوہریرہ ؓ

 

48

شہسوار رسول حضرت ابو قتادہؓ

 

71

حضرت سلمان فارسیؓ

 

85

حضرت تمیم داریؓ

 

100

حضرت نعیم بن مسعودؓ

 

113

حضرت عمرو بن جموحؓ

 

124

حضرت سعید بن عامرؓ

 

133

حضرت سراقہ بن مالکؓ

 

145

حضرت ثمامہ بن اثالؓ

 

160

حضرت سلمہ بن اکواعؓ

 

177

حضرت سیدنا خباب ؓ

 

192

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70906
  • اس ہفتے کے قارئین 289290
  • اس ماہ کے قارئین 289290
  • کل قارئین111896618
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست