#2745

مصنف : محمد سلیمان فرخ آبادی

مشاہدات : 5567

کربلا سے بالا کوٹ تک

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7680 (PKR)
(اتوار 19 جولائی 2015ء) ناشر : قمر سعید پبلشز، لاہور

اسلام دین فطرت ہے۔خدا کی عبادت اور اطاعت انسان کے خمیر میں شامل ،اور اس کی گھٹی میں پڑی ہوئی ہے۔ پالنے پوسنے والے کی پوجا ،پرستش اس کی فطرت کا حصہ ہے۔ہر انسانی بچہ فطرت سلیمہ پر پیدا ہوتا ہے ۔ماں ،باپ ،ماحول اور سوسائٹی اگر اسے غلط راہوں پر نہ ڈال دے اور اسلام کی سادہ تعلیم اس کے سامنے آئے تو اس کی سادہ فطرت بہت آسانی سے اسے قبول کرنے کے لئے آمادہ ہو جاتی ہے۔ تاریخ میں کوئی گروہ ایسا نہیں گزرا جو کسی نہ کسی کو معبود مان کر اس کے آگے سر نیاز نہ جھکاتا ہو۔تاریخ اگر ایک طرف یہ ثبوت فراہم کرتی ہے کہ ہر گروہ اور قوم نے کسی نہ کسی خدا کو مان کر اسے پوجا ہے تو دوسری طرف یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ خدا پرستی کے سلسلہ میں انسانی افراد اور جماعتوں نے بارہا ٹھوکریں کھائی ہیں ۔فکر وعمل کے میدانوں میں بھٹک کر انسان ضلالت اور گمراہی کے عمیق غاروں اور کھڈوں میں جا گرا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی نے جماعت انسان کی راہنمائی کے لئے انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا اور نبی کریم ﷺ کے بعد بے شمار ایسے نیک اور مصلح پیدا کئے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اللہ تعالی کے پیغام اور وحی کو اگلی نسلوں تک پہنچایا۔ زیر تبصرہ کتاب "کربلا سے بالا کوٹ تک" محترم محمد سلیمان فرخ آبادی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے سیدنا حسین بن علی ﷢سے لیکر سید احمد شہید تک کے اکیس 21 شہداء ،محدثین اور معروف اہل علم کا تذکرہ کیا ہے۔ اللہ تعالی مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو ان عظیم ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے توفیق دے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

افتتاحیہ

5

حضرت حسین ابن علی

15

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ

26

حضرت عمر بن عبد العزیزؒ

40

حضرت زید بن ابن علیؒ

55

حضرت نف زکیہؒ اور سید ابراہیمؒ

65

حضرت امام ابو حنیفیہؒ

66

حضرت امام مالکؒ

75

حضرت امام شافعیؒ

81

حضرت امام احمد بن حنبلؒ

88

حضرت امام غزالیؒ

99

حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ

107

حضرت سلطان صلاح الدین ایوبیؒ

114

حضرت شیخ معین الدین چشتیؒ

119

حضرت عز الدین ابن عبد السلامؒ

123

حضرت امام ابن تیمیہؒ

127

حضرت شیخ احمد سرہندیؒ

137

حضرت سلطان اورنگ زیب عالمگیر

145

حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی

156

حضرت شیخ محمد بن عبد الوہابؒ

166

حضرت شاہ اسماعیل شہیدؒ

176

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52595
  • اس ہفتے کے قارئین 101607
  • اس ماہ کے قارئین 2173524
  • کل قارئین113780852
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست