جرح و تعدیل

  • صفحات: 577
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14425 (PKR)
(جمعہ 31 جولائی 2015ء) ناشر : دار القلم انڈیا

راویانِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ر او ران  کی روایت کردہ  حدیث  رد کر جاتی  ہے  اور تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں  زیر نظر کتاب ’’ جرح وتعدیل ‘‘انڈیا کے  اسلامی اسکالر  ڈاکٹر اقبال  احمد محمد اسحاق بسکوہری ﷾(صدر شعبہ حدیث ،جامعہ محمد منصورہ مالیگاؤں) کی تصنیف ہے۔جرح وتعدیل کے کےموضو ع اردو زبان میں ایک اہم کتاب ہے اور  طالبانِ علوم نبوت کے لیےگراں قد ر  تحفہ ہے  فاضل مصنف  نے اس  کتا ب میں  اسناد ،طبقات رجال ، قواعد جرح وتعدیل ،ائمہ جرح وتعدیل،کتب جرح وتعدیل کے بارے   فن  اصول حدیث ،جرح وتعدیل، اسماء الرجال، کے بنیادی  جدید وقدیم  مصادر ومراجع  سےمواد  تفصیلاً جمع کردیا ہے  جوکہ فن حدیث پر محققانہ اور نادر علمی دستاویز ہے۔اللہ تعالیٰ خدمت حدیث کےسلسلے میں ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

13

پہلا باب اسناد اور طبقات رجال

 

21

پہلا طبقہ صحابہ کرام ؓ

 

49

دوسرا طبقہ تابعین عظام

 

104

تیسرا طبقہ اتباع تابعین

 

123

چوتھا طبقہ تابع اتباع تابعی

 

128

دوسرا باب قواعد جرح و تعدیل

 

134

جرح

 

134

تعدیل

 

160

علم جرح و تعدیل

 

179

کچھ دیگر ضروری اصول

 

198

مراتب جرح و تعدیل

 

221

حرکات

 

240

تیسرا باب ائمہ جرح و تعدیل

 

240

چوتھا باب کتب جرح و تعدیل

 

384

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22386
  • اس ہفتے کے قارئین 447876
  • اس ماہ کے قارئین 1648361
  • کل قارئین113255689
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست