دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسان ہر لمحہ کر سکتا ہے اور اپنے خالق و مالک اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کروا سکتا ہے۔ مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کے آداب و شرائط کو بھی ملحوظ رکھے۔نبی کریم ﷺ نے ہمیں سونے جاگنے، کھانے پینے، لباس پہننے، مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے، بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر آنے، الغرض ہر کام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں ہیں۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن و حدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی و چھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’انمول خزانہ‘‘حافظ محمد یونس صدیقی حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ میں مختصرًا روز مرہ کے اذکار، طریقہ طہارت و نماز ،عقائد،آداب ، سیرت النبیﷺ اور جنرل نالج سے متعلق اہم معلومات کو عام فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین(م۔ا)