جمال الدین زر ابوزو

  • نام : جمال الدین زر ابوزو

کل کتب 2

  • 1 #1107

    مصنف : جمال الدین زر ابوزو

    مشاہدات : 32701

    اربعین حدیث النووی

    (بدھ 07 نومبر 2012ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی
    #1107 Book صفحات: 122

    ’اربعین نووی‘ سے مراد محی الدین ابو زکریا یحییٰ بن شرف الحزامی النووی رحمۃ اللہ علیہ کی منتخب کردہ وہ چالیس احادیث ہیں جو دین اسلام کےتقریباً تمام بنیادی امور کا احاطہ کرتی ہیں۔ اگرچہ چالیس احادیث پر مشتمل مجموعے کئی اشخاص نے مرتب کیے ہیں لیکن جو مقام موصوف محترم کے مجموعے کو حاصل ہوا کسی اور کو نہیں ہو سکا۔ اس وقت آپ کے سامنے امام نووی کی اربعین پر محترم جمال الدین زرابوزو کی انگریزی میں لکھی گئی شرح کے اردو ترجمے کا ابتدائی حصہ ہے۔ جسے انھوں نے نعیم الدین زبیری کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ یہ کتابچہ اس سلسلہ کی پہلی حدیث کی تشریح پر مشتمل ہے۔ کتابچہ میں اس بات کی دانستہ کوشش کی گئی ہے کہ قارئین میں عربی زبان، تخریج حدیث اور اسماء الرجال جیسے اہم مضامین کا ذوق پیدا کیا جائے۔ وہ ان مضامین کا عمومی طور احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ان پر تفصیلی بحث کرتے ہیں۔ لہٰذا! اس شرح کو پڑھنے والوں میں کسی قدر ان مضامین سے رغبت اور ان سے ذوق پیدا ہوگا۔ دینی موضوعات پر اب تک انگریزی میں لکھی جانے والی کتب میں سے زیر نظر کتاب خاصی اہمیت کی حامل ہے۔(ع۔م)
     

  • 2 #6163

    مصنف : جمال الدین زر ابوزو

    مشاہدات : 3860

    شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

    (منگل 01 ستمبر 2020ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب
    #6163 Book صفحات: 381

    شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ( 1703 - 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب’’کتاب التوحید‘‘ بڑی معر وف ہے۔شیخ موصوف کی  حیات وخدمات سے متعلق مختلف اہل علم نے عربی اردو زبان میں متعدد   کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب’’ شیخ  محمد بن عبد الوہاب

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40287
  • اس ہفتے کے قارئین 465777
  • اس ماہ کے قارئین 1666262
  • کل قارئین113273590
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست