#5422

مصنف : مجیب الرحمان شامی

مشاہدات : 3662

فاروق اعظم ؓنمبر ( قومی ڈائجسٹ )

  • صفحات: 297
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7425 (PKR)
(پیر 02 جولائی 2018ء) ناشر : قومی پبلشرز لاہور

سیدنا فاروق اعظم کی مبارک زندگی اسلامی تاریخ کاوہ روشن باب ہے جس نےہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ آپ نے حکومت کے انتظام وانصرام بے مثال عدل وانصاف ،عمال حکومت کی سخت نگرانی ،رعایا کے حقوق کی پاسداری ،اخلاص نیت وعمل ،جہاد فی سبیل اللہ ،زہد وعبادت ،تقویٰ او رخوف وخشیت الٰہی او ردعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائےنمایاں انجام دیے کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ انسانی رویوں کی گہری پہچان ،رعایا کے ہر فرد کے احوال سے بر وقت آگاہی او رحق وانصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کر نےکے اوصاف میں کوئی حکمران فاروق اعظم کا ثانی نہیں۔ آپ اپنے بے پناہ رعب وجلال اور دبدبہ کے باوصف نہایت درجہ سادگی فروتنی اورتواضع کا پیکر تھے ۔ آپ کا قول ہے کہ ہماری عزت اسلام کے باعث ہے دنیا کی چکا چوند کے باعث نہیں۔ سید ناعمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی ،اسے فاروق اعظمؓ کے قائم کردہ ان زریں اصول کو مشعل راہ بنانا پڑا جنہوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی۔ سید نا عمر فاروق کے اسلام لانے اور بعد کے حالات احوال اور ان کی عدل انصاف پر مبنی حکمرانی سے اگاہی کے لیے مختلف اہل علم اور مؤرخین نے کتب تصنیف کی ہیں۔اردو زبان میں شبلی نعمانی ، محمد حسین ہیکل ،مولانا عبد المالک مجاہد(ڈائریکٹر دار السلام) وغیرہ کی کتب قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فاروق اعظم نمبر ‘‘ قومی ڈائجسٹ کا امیر المومنین خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق کی سیرت ، حیات ، حکومتی انتظامات ،فتوحات ، اصلاحات ،مرویات ، اجتہادات ، ارشادات کے متعلق خاص نمبر ہے قومی ڈائجسٹ کے ایڈیٹر جناب مجیب الرحمٰن شامی صاحب نے سید نا عمر فاروق کے متعلق نامور محققین اور مؤرخین کی تحریروں کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ مرتب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس خاص نمبر کے مرتب اور ناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور یہ کتا ب مسلمانوں میں سیدنا عمر فاروق جیسی صفات جلیلہ پیدا کرنے کاباعث بنے ۔(آمین)(م۔ا)

فہرست زیر تکمیل

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44224
  • اس ہفتے کے قارئین 137728
  • اس ماہ کے قارئین 937369
  • کل قارئین98002673

موضوعاتی فہرست