دار السلام، لاہور

دار السلام، لاہور
267 کل کتب
دکھائیں

  • 261 زندگی کی آخری تصویریں (جمعہ 20 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:1220

    قرآن کا انسانِ مطلوب ایمان سے بھر پور زندگی گزارتا اور ایمان ہی کی حالت میں موت کا سامنا کرنا چاہتا ہے۔نزع کی آخری ہچکی زندگی بھر کا خلاصہ ہوتی ہے۔زندگی کی اس نازک گھڑی میں آدمی کا لا شعور پوری طرح بیدار ہوتا ہے۔آدمی زندگی بھی نیکی اور اچھائی کی راہ پر چلتا رہا ہو اور ایمان وعمل سے بہرہ ور رہا ہو تو نزع کے عالم میں اس کی زبان سے اچھی ہی بات نکلتی ہے۔اللہ کا ذکر اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے۔انسانی زندگی کی اس سے بڑی خوش نصیبی اور کوئی نہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی انسانی زندگی کی چند آخری تصویریں پیش کی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ تصویریں تو دل خوش کن ہیں جبکہ بعض بڑی اندوہناک اور لرزہ خیز ہیں اور نہایت سبق اور نصیحت آموز واقعات ہیں۔یہ دنیا سے رخصت ہوتے انسانوں کی الوداعی باتیں ہیں۔یہ کتاب اصلا عربی زبان میں ہے جس کےافادے عام کے لیے اس کا  اردو ترجمہ دار السلام ریسرچ سنٹر نے کیا ہے جو کہ نہایت عمدہ اور سلیس بھی ہے۔یہ کتاب’’زندگی کی آخری تصویریں‘‘ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمان عریفی‘‘ نے تالیف کی ہے جو کہ ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سر گرم مبلغ بھی ہیں۔ان کا تعلق سعودی عرب کے دار الحکومت الریاض سے ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف اور دار السلام ریسرچ سنٹر کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 262 زندگی سے لطف اٹھائیے (منگل 12 دسمبر 2017ء)

    مشاہدات:1782

    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے۔ اور زندگی کے ہر مرحلے میں نبیﷺ نے ہماری رہنمائی فرمائی۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو اس شریعت کا پرچار کرتے رہے اور لوگوں کو زندگی کا اصل مقصد بتا کر انہیں زندگی سے اصل فائدہ اُٹھانے کی ترغیب دیتے رہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی  خاص اسی موضوع پر تالیف کی گئی ہے اس میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اللہ کے رسولﷺ کی سیرت پاک کی روشنی میں دیا گیا ہے۔اس میں سیرت اور تاریخ کے چھوٹے چھوٹے واقعات اور مؤلف کی اپنی زندگی کے تجربات اس کتاب کا لوازمہ ہیں۔ اس میں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے اور دلوں کا قلق واضطراب دور کرنے کے کتنے ہی طریقے بتائیں گئے ہیں اور مؤلف کی زندگی کا نچوڑ ہیں اور یہ کتاب اصلا عربی زبان میں ہے جس کا اردو ترجمہ دارالسلام نے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب ’’ زندگی سے لطف اُٹھائیے ‘‘ ڈاکٹر محمد عبد الرحمان العریفی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں۔ آپ نے سعودی جامعات سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی عربی تصنیفات...

  • 263 غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید ( جدید ایڈیشن ) (ہفتہ 23 دسمبر 2017ء)

    مشاہدات:884

    تمام انبیاء کرام ﷩ ایک ہی پیغام اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی   توحید کے پرچار اور وضاحت کا سبب ہے۔ اس کتاب میں توحید کا معنی‘ دلائل توحید کے اصول اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔ مزید توحید کے مخالف امور اور ان سے بچاؤ کے اسباب بھی بیان کیے ہیں نیز اختصار کے ساتھ توحید الوہیت اور توحید اسماء وصفات کے ارکان بھی بیان کیے ہیں اور شرک اکبر اور اس کی شکلیں اور شرک اصغر اور اس کی شکلیں اور ہر ایک کے وسائل وذرائع بھی بیان کیے گئےہیں اور حاشیہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ حوالہ جات میں قرآنی آیات کے بعد سورۂ کانام اورنمبر اور آیت کا نمبر بھی درج کیا جاتا ہے اور احادیث کے حوالے میں مصدر کا نام اور کتاب کا...

  • 264 تقویۃ الایمان (درسی) (منگل 16 جنوری 2018ء)

    مشاہدات:1119

    جس طرح  امام ابن تیمیہ ﷫ کی تجدید دین کی خدمات کا انکار ناممکن ہے اسی طرح ہندوستان میں اسلا می روح اور سلفی عقیدے کی ترویج و اشاعت میں جو خدمات شاہ ولی اللہ ﷫ کے خاندان نے سر انجام دی ہیں ان کوبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا-تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید ﷫ کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے۔ ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا موضوع توحید ہے جو دین کی بنیاد ہے اس موضوع پر بے شمار کتابیں اور رسالے لکھے جاچکے ہیں ۔تقویۃ الایمان  بھی انہی کتب  میں سے ایک اہم کتاب ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1826ء میں شائع ہوئی جب  شاہ اسماعیل شہید سید احمدبریلوی ﷫ اور ان کی جماعت مجاہدین کےہمراہ وطن مالوف سے ہجرت کر کے جاچکے تھے ۔اور ہند وستان کی آزادی  وتطہیر کے لیے جہاد بالسیف کا آغاز  ہورہا تھا۔کتاب تقویۃ الایمان      اب تک لاکھوں کی تعداد میں  چھپ کر کروڑوں  آدمیوں  کے  لیے  ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہے ۔شاہ اسماعیل شہید﷫ کا اندازِ بحث اور طرزِ استدلال سب سے نرالا ہے  اور سراسر مصلحانہ  ہے  علمائے حق کی طرح انہوں نے  صرف کتاب وسنت کومدار بنایا ہے ۔ آیات وآحادیث پیش کر کے  وہ نہایت سادہ اور سلیس میں ان کی تشریح  فرمادیتے ہیں  اور توحید کے مخالف جتنی  بھی غیر شرعی  رسمیں  معاشرے میں مروج تھیں ان کی اصل حقیقیت دل نشیں انداز میں  آشکارا کردیتے ہیں ۔انہوں نے  عقیدہ  وعمل کی ان تمام خوفناک غلطیوں کوجو اسلام کی تعلیم توحید کے  خلاف تھیں...

  • شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی  میں  ایسی قوت ہے  کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’الورد المصفّی المختار‘‘عبد العزیز بن عبد الرحمٰن  الفیصل کا آیات قرآنی اور  احادیث نبویہ اور سلف صالحین سے منقول دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔جسے  جناب عطاء اللہ ثاقب صاحب نے  اردو قالب میں  ڈھالا ہے ۔ یہ کتاب  پہلے مکتب الدعوۃ الاسلامیہ  کی طرف سے شائع ہوئی  تھی موجود ہ ایڈیشن اشاعت کتب دینیہ کے عالمی ادارے ’’ دار السلام ‘‘ نے  بڑے خوبصورت انداز میں شائع کی ہے ۔ (م۔ا)

  • نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کو نماز اس قدر محبوب تھی کہ آپﷺ نے اسے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈنک قرار دیا ۔نماز مخلوق کے خالق سے رابطےکا مؤثر ترین ذریعہ ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں اور  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔لیکن افسوس! آج امت مسلمہ اس اہم فریضے سے یکسر غافل ہے ۔ اس کے دل  ودماغ سے اس کی اہمیت ہی  نکل چکی ہے ۔مسجدیں سنسان او رویرا...

  • 267 توحید کی آواز ( دار السلام ) (پیر 27 مئی 2019ء)

    مشاہدات:628

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔

    زیر نظر کتاب ’’ توحید کی آواز ‘‘ اشاعتِ کتبِ دینیہ کےعالمی ادارے  ’’ دار السلام ‘‘ ک...


ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1145
  • اس ہفتے کے قارئین: 4184
  • اس ماہ کے قارئین: 36148
  • کل مشاہدات: 45370903

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں